
لاہور ( ویب ڈیسک ،فوفوٹو فائل )پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ
خانہ ٹو کیس کا مجوزہ جیل ٹرائل ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کو انتظامی وجوہات کی بنا پر اچانک ملتوی کرنا پڑا۔ کیس کی نئی تاریخ اور آئندہ کارروائی سے متعلق باضابطہ اعلان جوڈیشل کمپلیکس میں بعد میں کیا جائے گا۔
آج کی سماعت میں پراسیکیوشن کی جانب سے وکیلِ صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جوابِ الجواب ہونا تھا، تاہم مقررہ وقت پر کارروائی ممکن نہ ہو سکی اور تمام پیش رفت مؤخر کر دی گئی۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ سماعت 29 اکتوبر کو بھی منسوخ کر دی گئی تھی، اور اب ایک بار پھر ٹرائل نہ ہونے سے کارروائی مزید تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔عدالت کی جانب سے نئی ہدایات جاری ہونے کے بعد آئندہ تاریخ اور طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔





































