
پشاور:پشاور میں حیات آباد کے علاقے میں ایک تقریب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل
آفریدی نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے ڈرتے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے، لہٰذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہم عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، ڈیلیور کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہم پر تنقید کی جاتی ہے۔
تقریب کے دوران سہیل آفریدی نے شدید معذوری کے شکار افراد کے لیے "احساس امید پروگرام" کا اجراء کیا۔اس پروگرام کے تحت صوبے کے 10 ہزار خصوصی افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔یہ منصوبہ جنوری تا جون 2026 تک جاری رہے گا، جس پر 30 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی ) کے تحت خیبرپختونخوا کا حصہ بڑھانے اور بقایاجات کے حصول کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوگئیں۔4 دسمبر کو ہونے والے این ایف سی اجلاس سے پہلے صوبائی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔
صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔





































