
سڈنی کے معروف بونڈی بیچ پر دو روز قبل پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں
ملوث حملہ آور کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق خود بھارتی میڈیا اور سکیورٹی ذرائع نے کر دی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور ساجد اکرم 1998 میں بھارتی شہر حیدرآباد سے آسٹریلیا منتقل ہوا تھا، جہاں وہ اسٹوڈنٹ ویزے پر داخل ہوا۔ بعد ازاں 2001 میں اسے پارٹنر ویزا جاری کیا گیا، جس کے بعد اس نے قانونی طور پر آسٹریلیا میں رہائش اختیار کی۔ اس کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا
بھارتی سکیورٹی اداروں کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ساجد اکرم کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے ہےجس کی تصدیق اب مقامی اور بین الاقوامی میڈیا دونوں کر چکے ہیں, یہ اعتراف اس بات کو واضح کرتا ہے کہ حملہ آور کا تعلق بھارت سے تھا، جبکہ ابتدائی دنوں میں کچھ غیر ملکی اور بھارتی میڈیا نے غلط بیانی کے تحت اسے پاکستانی قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ بونڈی ساحل پر ہونے والے اس ہولناک حملے میں ایک حملہ آور سمیت 16 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھےجس نے آسٹریلیا اور دنیا بھر میں شدید تشویش پیدا کر دی, غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا گیا اور مقامی قوانین کے تحت قانونی طور پر رہائش اختیار کی۔





































