پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمن

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ میرا برانڈ پاکستان محض ایک تجارتی پلیٹ فارم نہیں

بلکہ اسلامی یکجہتی، قومی خودداری اور معاشی آزادی کی علامت ہے۔ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے زیرِ اہتمام چوتھی میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیلی مظالم اور جارحیت کے تناظر میں اس پلیٹ فارم کا تصور سامنے آیا، جس کا مقصد مسلم دنیا کو معاشی طور پر ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی متعدد مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں اور خواہش ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر مسلم ممالک کی مصنوعات بھی متعارف کروائی جائیں تاکہ عالمِ اسلام کے درمیان تجارتی روابط مضبوط ہوں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کی جانب سے قومی برانڈز کے فروغ کا اقدام خوش آئند ہے، اور یہ ایکسپو صرف کراچی تک محدود نہیں رہی بلکہ لاہور میں بھی کامیابی سے منعقد کی جا چکی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا کردار محض تنقید تک محدود نہیں بلکہ کرپشن، خامیوں اور ناانصافی کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے عملی اقدامات کرنا بھی جماعت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کے لیے نظریاتی یکجہتی کے ساتھ معاشی خودانحصاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے بنو قابل پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جین زی سے تعلق رکھنے والے 12 لاکھ نوجوان پورے پاکستان میں اس پروگرام سے منسلک ہو چکے ہیں۔ کراچی سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ اب ملک بھر میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مسلم دنیا کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے، اور یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیلی ریاست جھوٹ اور جارحیت پر قائم ہے، جو بارہا جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کا معیار عالمی سطح کا ہے، تاہم قیمتوں میں کمی لا کر برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے فلسطین تک امدادی سامان پہنچا کر انسانیت سے وابستگی کا عملی ثبوت دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کا نظامِ عدل پوری انسانیت کے لیے بہترین نظام ہے، جبکہ پاکستان کو فنونِ لطیفہ، تجارت اور آئی ٹی کے شعبوں میں قیادت کی ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے صدر سہیل عزیز نے کہا کہ آج پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ پاکستانی برانڈز کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف بائیکاٹ مہم کے تناظر میں پہلی بار میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کا آغاز کیا گیا، جہاں 250 سے زائد اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ دو روزہ نمائش ہفتہ اور اتوار کو جاری رہے گی، جس میں اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

آرٹس کونسل پاکستان کے صدر سید احمد شاہ نے نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوان جدید آئیڈیاز اور نئے کورسز پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کی گلیوں اور محلوں سے نکل کر عالمی سطح پر کاروبار کرنا ہماری صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم پاکستان کو واپس لوٹائیں۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور سابق صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقامی برانڈز کے فروغ، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے پر زور دیا اور میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کو ملکی معیشت کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے