
کراچی: وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سندھ کےدورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس
موقع پر سعید غنی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ان کے ہمراہ وفد کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔ایئرپورٹ پر استقبال کے بعد سہیل آفریدی قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے۔ سندھ کے دورے کے دوران انہیں وزیرِ اعلیٰ کے مساوی سرکاری پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں سہیل آفریدی نے دورۂ لاہور کے دوران نامناسب زبان کے استعمال پر معذرت بھی کر لی تھی،شیڈول کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد پریس کلب کا دورہ کریں گے، جبکہ 11 جنوری کو مزارِ قائد پر جلسے سے خطاب کریں گے،مزید برآں وہ پیر کے روز وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔





































