
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت
مکمل ہونے کے بعد،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے۔ن
یپرا میں ڈسکوز اور کے ای کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 45پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ھے۔چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی سماعت کرتی ہے۔ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔
وزیر اعظم نے تین ماہ کیلئے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی۔ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ھورہا ھے۔صارفین کے مطابق گردشی قرض بڑھ رہا ھے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہو۔ کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم نومبر سے شروع ہوگا؟ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ جس اسٹریکچر کے ساتھ پاور سیکٹر چل رہا ھے گردشی قرض ختم نہیں ہوگا۔صنعتی صارفین نے کہا کہ انڈسٹری گردشی قرض پر3روپے 23پیسے سرچاج دے رہی ہے۔اب دوبارہ بینکوں سے لیے گئے گردشی قرض پر بھی سرچارج جاری رہے گا۔
ممبر نیپرا نے کہا کہ جب تک ڈسکوز کے نقصانات چوری کم نہیں ہوتی ریکوری بہتر نہیں ہوتی گردشی قرضے بڑھتا رہے گا۔پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ اضافی نقصانات اور کم ریگوری سے نقصانات بڑھے ہیں۔نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرلی۔ اتھارٹی اعدادوشمار کے جائزے کے بعد وفاقی حکومت کو فیصلہ بھیجے گی۔




































