
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی،فوٹو فائل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی
سے میری ملاقات نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے ججز کو سوچنا ہوگا‘لگتا ہے کہ حکومت نے خود بھی آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے اور چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز فکس کروانے کے حوالے سے بات کریں جو کہ فکس نہیں ہو رہے ہیں ا۔
نہوں نے کہاکہ آئین مجھے پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے‘ عدالتی فیصلے کے باوجود میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی یہ اب عدالتیں ہی بتا سکتی ہیں کہ ان پر کس کا پریشر ہے انہوں نے کہاکہ معلوم نہیں کہ حکومت نے خود 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھا ہے یا نہیں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں وہ کام کریں جو آج سے پہلے نہ ہوئے ہوں۔





































