کراچی سرکلر منصوبہ6 ماہ میں مکمل نہ ہوا تو وزیر اعظم کو نوٹس بھیجیں گے

کراچی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سرکولر ریلوے پلان پر فوری کام شروع کرنے کا حکم دیتے ہوے

منصوبہ کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ کام مکمل نہ ہوا تو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ کو نوٹس بھیجیں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ کو نہ صرف عدالت میں طلب کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے گی۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی بتادیں۔ نئے منصوبہ میں پتہ نہیں کس کی رال ٹپک رہی ہو گی۔جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سیکرٹری ریلوے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے کراچی سرکولر ریلوے کی بحالی کا پلان عدالت میں پیش کیا۔ اس پر چیف جسٹس اور بینچ کے دیگر ججز نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے بعد کراچی سرکولر ریلوے پر بڑی سرگرمی کے ساتھ کام ہو رہا ہے ، سرکولر ریلوے کے لئے تمام اسٹیشنوں کو بسوں سے منسلک کردیا جائے گااور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کام ہورہا ہے۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری ریلوے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات سے پہلے آپ کیا کررہے تھے ، چاہیں تو ابھی آپ لوگوں کو جیل بھیج دیں ،آپ لوگ روزانہ لوگوں کو خواب دکھاتے ہیں اور جب عدالت آتے ہیں تو نیا مﺅقف اور نئی کہانی سناتے ہیں ، آپ لوگ افسری کررہے ہیں یہ آپ کا وژن ہے۔ 24گیٹ پر قبضہ کا بتایا جارہا ہے ، جبکہ یہ بہانے بنائے جارہے ہیں ۔
سیکرٹری ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم سرکولر ریلوے چلائیں گے ۔ تاہم چیف جسٹس آف پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے آپ ایسا نہیں کریں گے ، روزانہ کی بنیاد پر آپ بہانے بناتے ہیں ، بچوں کی طرح کام چل رہا ہے، آپ کو کراچی کے لوگوں کی پریشانیوں کا نہ احساس ہے اور نہ کراچی کی اہمیت کا ۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ سرکولر ریلوے کے 24گیٹس کو بحال کرنا بہت مشکل ہے ۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس سے پہلے آپ کہاں تھے، اب تک کیا کرتے رہے، آپ لوگ چاہتے ہی نہیں صرف کہانیاں لکھ کر لے آتے ہیں، 24گیٹ کے بعد نیا بہانہ آجائے گا جبکہ سندھ حکومت نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ ایلی ویٹڈ چلے گی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ زمین پر تو جگہ بچی نہیں ہے ، آپ ہر دوسرے دن، تھوڑی، تھوڑی دیر کے بعد مﺅقف بدل لیتے ہیں، حکومت سورہی ہے، کوئی سوچنے والا نہیں ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ کو نہ صرف عدالت میں طلب کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی بھی کی جائے گی، آپ لوگ جار وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو یہ تمام باتیں بتادیں۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مشاورت کے بعد عدالتی وقفہ کے بعد تحریری جواب عدالت میں جمع کروائیں جبکہ عدالت نے سیکرٹری ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ حکام بالا سے مشاورت کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے