
اسلام آباد :اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 9 مئی سمیت چھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری
سے روک دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے دونوں شخصیات کے خلاف 9 مئی اور دیگر مقدمات کی سماعت کی، اور عدالت نے ان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی عدم پیشی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو یا تو ذاتی طور پر عدالت میں، یا پھر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔ اسی نوعیت کے ایک مقدمے میں بشریٰ بی بی جبکہ چھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کر دی گئی۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل، اور مبینہ جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کرانے کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔





































