کراچی ( تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے الحاق شدہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم
اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ءمیں شرکت کے خوا ہش مند اور اہل امیدواروں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ۔
بورڈ کے مطابق گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم بروز بدھ 15نومبر 2023 سے بروز جمعہ 15 دسمبر 2023ءتک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں ،جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم بروز بدھ 20دسمبر 2023ءسے بروز جمعہ 22 دسمبر 2023ءتک انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 4 (اکاو¿نٹس سیکشن) میں جمع کروادیں۔
یاد رہے کہ رواں سال وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے طلباءکی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلبا بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
انٹربورڈ کے مطابق پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباءاپنے انرولمنٹ فارم مبلغ 2100 روپے فیس کے ساتھ بروز بدھ 15نومبر سے بروز جمعہ 15 دسمبر 2023 تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے انرولمنٹ فارم انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن سے تصدیق کے بعد بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز بدھ 20دسمبر اوربروز جمعرات 21 دسمبر 2023ءتک بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 4(اکاو¿نٹس سیکشن)میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔نامکمل انرولمنٹ فارم قبول نہیں کیے جائیں گے ۔