محمد سعاد
کھجوردنیا کے سب سے قدیم درختوں میں سےایک ہے ،یہ سب سے پہلے سعودی عرب میں تقریباً دس ہزارسال پہلے کاشت کیا گیا تھا،اسلام
میں کھجورکا ذکرانتہائی اہم ہے،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں پانی پینے اور کھجور سے روزہ کھولنے کے لیے حوصلہ افضائی کی ہے۔
کھجور کی کئی اقسام ہیں اور اس کی پرقسم فوائد سے بھرپورہے۔کھجورسے روزہ افطارکرنے سے ہم کئی بیماریوں دوررہ سکتے ہیں،مثلاً یہ نظام انہضام کے مسائل،کمزوری کی دوری،پیٹ کی دشواری،قبض،پیٹ دردد ،دل کی بیماری اورتھکاوٹ جیسے بہت سے مسائل کوباآسانی قابو پانے میں مدد کرتی ہے۔
اس سے دماغی کارکردگی میں تیزی سےاضافہ ہوتا ہے،اور اس میں موجود فائبر کی بدولت ہماراپیٹ کافی دیر تک بھرا ہوا محسوس ہو گا،اس لیے اسے ہم سحری میں بھی کھا سکتے ہیں۔