اپریل فول۔۔۔۔۔۔۔۔ مغربی تہوار

غلام مصطفیٰ سید

آج یکم اپریل ہے۔ یوں تو یہ کوئی خاص بات نہیں ،مگرمغرب میں شیطان کے پیروکاروں نےہنسی مذاق کے نام پر اسے ساری دنیا کے لیے ایک ہولناک دن میں 

 تبدیل کرڈالا ہے۔یکم اپریل کو منایا جانے والا گناہ کبیرہ یعنی’جھوٹ ‘کا شیطانی تہوار’’ اپریل فول‘‘ مغربی معاشرے میں کوئی چار،پانچ صدیاں پیشتر شروع ہواتھا،جب پورا مغرب جہالت کے گٹر میں غوطے کھارہا تھا۔ اب اگرچہ اہل مغرب مادی طور پر بہت ترقی کرچکے اور خود کو ایک ترقی یافتہ مہذب معاشرہ قراردیتے ہیں،مگر حیرت اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ آج تک ’اپریل فول‘ اور اس جیسے دیگر بہت سے قبیح اعمال(جنہیں وہ فیسیٹول یا تہوار کہتے ہیں) جوش وخروش سے انجام دے رہے ہیں۔

 یکم اپریل کو مغرب میں عملی مذاق کا دن قرار دیا جاتا ہے۔چونکہ اسلامی دنیا سمیت مشرقی ممالک پوری طرح مغرب کے سحر میں جکڑچکے ہیں اور اس کی تمام چیزوں،بشمول طرززندگی،بودوباش اور رسم ورواج کو جدید تہذیب کا جزولازم سمجھتے ہوئے اسے اختیار کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں،لہذاآج وہ اپریل فول کو بھی منانےسے نہیں چوکتے۔

مغرب کی تقلید کہیں یا پھر آپ اسے بھیڑچال سے تشبیہہ دیں، ہمارے ملک پاکستان میں  بھی یہ رسم ہر سال منانے کا رواج بغیر اس کی حقیقت جانے جاری ہے اور یکم اپریل کے دن ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کی کوششیں ہوتی ہیں۔ خواہ اس سے کسی کا کتنا بھی نقصان کیوں نہ ہو، مگر بعض جاہل لوگ صرف وقتی خوشی اور سرشاری کیلئے اسے مناتے ہیں۔لوگ باز نہیں آتے ۔ اپنے تئیں لطف اٹھانے کی خاطر جھوٹ بول کرآپ کو پریشان کرنے کیلئے وہ کسی نامعلوم نمبر سے آپ کو کال کریں گے ۔ کوئی اچانک پریشان کن خبر ملتے ہی آپ مشکل سےدوچار بھی ہو سکتے ہیں اور یہی اپریل فول کا مقصد ہوتا ہے ۔ ہٹلر کا وزیر گوئبلزکو جدید تاریخ میں جھوٹے پروپیگنڈے کا جدامجد کہاجاتا ہے۔ وہ کہاکرتھا تھا کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ کے آنے تک آبادیاں ویران ہوچکی ہوں۔ شاید اپریل فول کا تہوار بھی گوئبلز کے اسی مقولے کا عملی نمونہ ہے جس میں سوائے شیطان ابلیس کے کسی کیلئے بھی راحت وتسکین  اور خیر کاکوئی پہلو نہیں۔

کسی بدبخت کے ہاتھوں بیوقوف بننے سے بچیں اور کسی بھی اطلاع پرفوری اعتبار کرنے کی بجائے اس کی جانچ پڑتال کر لیں۔ کوئی عاقبت نااندیش غلط اطلاع دےکر آپ کو پریشان کرسکتا ہے اس لئے محتاط رہیں اور دوستوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے حوالے سے آنے والی کسی بھی اطلاع، موبائل کال یا خبر پر یقین کرنے سے پہلے اس کی تحقیق ضرور کرلیں۔

مغربی ممالک میں اس دن ہر طرح کی نازیبا حرکات کی چھوٹ ہوتی ہے ، اور جھوٹے مذاق کا سہارا لے کر لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔ اس دن مذاق میں دوسروں کو ڈرایا دھمکایا بھی جاتا ہے جوبعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔آپ سے درخواست ہے کہ اپریل فول منانے سے بہرطور اجتناب برتیں،آپ کا ذرا سا مذاق کسی کیلئے انتہائی ہولناک ثابت ہوسکتا ہے،ذمہ داری کامظاہرہ کریں ،سنی سنائی کوئی بات یا مسیج بغیر تحقیق کے ہرگز ہرگز آگے نہ بڑھائیں۔یوں تو قرآن و حدیث میں جھوٹ اور جھوٹے کے حوالے سے بارہا متنبہ کیا گیا ہے اور جھوٹ کے دنیا وآخرت میں نقصانات و عذاب سے خبردار کیا گیا ہے،تاہم میں یہاں صرف ایک حدیث مبارکہ کا حوالہ دینا چاہوں گا۔(کسی کمی بیشی یاکوتاہی کیلئے اللہ رب العزت سے معافی وبخشش کی دعا کے ساتھ)

حدثنا مسدد بن مسرهد حدثنا يحيى عن بهز بن حكيم قال : ‏‏‏‏ حدثني ابي عن ابيه قال : ‏‏‏سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : ‏‏‏‏ ”ويل للذي يحدث فيكذب ليضحك به القوم ويل له ويل له. [سنن الترمذی/الزہد 10، 2315، تحفۃ الأشراف : 11381، وقد أخرجہ : مسند احمد 5/2، 5، 7، سنن الدارمی/الاستئذان 66، 2744 حسن]

ترجمہ : ”معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : تباہی ہے اس کے لیے جو بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے تاکہ اس سے لوگوں کو ہنسائے، تباہی ہے اس کے لیے، تباہی ہے اس کے لیے۔“

اللہ غفورالرحیم  ہم سب کو جھوٹ سے حفظ وامان عطا فرمائے۔ آمین

   تاہم یہ بات بھی ذہن نشین رہنی چاہئے کہ یکم اپریل کو ملنے والی ہر خبر جھوٹی بھی نہیں ہوسکتی۔ کوئی بھی پریشان کن خبر ملنے پر پہلے اس کی تصدیق کرلی جائے تو حقیقت سامنے آسکتی ہے، اس لئے اپریل فول سے خبردار رہنا تو ضروری ہے مگر لاپرواہی برتنے سے بھی پرہیز کیجئے، تصدیق کے بعد ہی ردعمل کا اظہار کریں۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت خواتین کے تحت انٹرن شپ پروگرام مکمل ،طالبات میں اسناد تقسیم

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت خواتین کے تحت طالبات کیلئے ایک ماہ کا انٹرن شپ پروگرام مکمل ،ان ٹرن شپ پروگرام کا اہتمام فیشن ڈیزائننگ و ڈریس میکنگ لیول ٹو کے

... مزید پڑھیے

تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، سرکاری یانجی ہسپتال میں مکمل علاج دستیاب نہیں :پروفیسر ڈاکٹر عمران امین

کراچی( نمائندہ رنگ نو) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا ہے کہ

... مزید پڑھیے

پاکستانی طلبہ کو روسی جامعات و طبی مراکز سے روشناس ہونے کے مواقع دیں گے: نکیتا کوسیا کوف

کراچی( نمائندہ رنگ نو ) رشین سینٹر اوف سائنس اینڈ کلچر کراچی کے وائس قونصل ڈائریکٹر نکیتا کوسیا کوف نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو روسی جامعات اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا: ٹرمپ کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ایک فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔ ان

... مزید پڑھیے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

قربانی عبادت ہے،نمود ونمائش نہ کریں (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

عیدُالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اطاعت اور اخلاص کی یاد

... مزید پڑھیے

یوم تکبیر (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم/ کراچی

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

پاکستانی قوم ہر سال بڑے جذبے کے ساتھ 28 مئی کو یوم تکبیر مناتی ہے ۔1998 کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ

... مزید پڑھیے

قربانیِ لختِ جگر (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

دہائیوں سے ہوتا ہوا سفر کہیں روایات کی شکل میں نقش چھوڑ جاتا ہے اور کہیں دلوں میں محبت کا گھر تعمیر کر دیتا ہے، مگر سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ اگر گھر میں روشنی

... مزید پڑھیے