عالمی مالیاتی نظام کو چیلنج کرنے والی کرپٹو کرنسی کیا ہے؟

تحریر: غلام مصطفی

انسان نے اپنی تخلیق کےبعد سے ارتقا کے کئی مدارج طے کئےہیں۔اس زمین پر آنے کے بعد انسان نے ابتدا میں زندگی گزارنے

کا جو ڈھنگ اختیار کیا وہ پتھر کا دور کہلاتا ہے،یعنی انسان تب غاروں میں رہاکرتا تھا۔یہ انسانی تاریخ سے پہلے کا زمانہ تھا۔ پھریہاں سے انسانی ترقی کا سفر شروع ہوتاہے۔اس کے بعد کانسی کا زمانہ یعنی برونزایج آیا،اور اس کے بعد فولاد کا زمانہ آیا جسے آئرن ایج کہا جاتا ہے۔صدیاں گزرتی رہیں اور اس کے ساتھ انسانی ترقی کا سفر بھی چلتا رہا۔

جیسے جیسے انسانی دماغ کی وسعت اورصلاحیتوں میں اضافہ ہوتارہا،اس کی زندگی کےہرشعبے میں بھی تیزی سےترقی ہوتی رہی، یہ ترقی علمی،معاشی،معاشرتی،جنگی صلاحیتوں اور آرٹ ،کلچر سمیت انسانی زندگی کے تمام پہلوو ¿ں میں ایک ساتھ ہوتی رہی۔پھر مشینوں کا زمانہ آیا۔صنعتوں اور کارخانوں نے ترقی کا پہیہ مزید تیزی سے گھمایا۔ پھر ٹیکنالوجی میں ترقی ہوئی اور انسان زمین سے نکل کرچاند پرجاپہنچا اور آج خلا میں دیگر سیاروں کو بھی تسخیر کررہا ہے۔ گزرتے ہوئے زمانوں کے بعد اب ڈیجیٹل دور آپہنچا جس کے ساتھ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ جیسی ٹیکنالوجیز کا ارتقاءہوا۔

 ڈیجیٹل دور کا آغازپچھلی صدی کےآخراور موجودہ یعنی اکیسویں صدی کی ابتدا میں ہوا۔ اور اس کے بعد سے اب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہروز ایک نئے عروج کی طرف بڑھ رہی ہے،حتیٰ کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت اب آرٹیفشیل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت بھی تیار کرلی گئی ہے جو انسانی ذہانت کو بھی پیچھے چھوڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

آج کے دور میں ہم دنیا کے مختلف حصوں میں بہترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئےایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ڈیجیٹل دور کے بعد اب پیپر کرنسی کے ذریعے لین دین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بلاک چین یا کرپٹو کرنسی تک کے حیرت انگیز زمانے تک آپہنچے ہیں۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے انسانی دنیا کو ایک نئی اور حیرت انگیز شکل دے دی ہے۔

اب بہت کچھ بدل چکا ہے۔ہماری زندگی وہ نہیں رہی جو پچھلی صدی یا آج سےتیس چالیس سال پہلے ہوا کرتی تھی۔

کرپٹو کرنسی کی ہی مثال لے لیجئے،جو بہت تیزی سے ابھری ہےاوراس نے پوری دنیا میں گردش کرنے والے کاغذ کے کرنسی نوٹوں اور بینکوں کے روایتی نظام کے وجود کو ہی خاتمے کے خطرےسے دوچار کردیا ہے۔

آپ نے کرپٹو کرنسی کےبارےمیں سنا تو ہوگا،لیکن ہوسکتا ہےاس کےبارے میں آپ کوزیادہ تفصیل معلوم نہ ہو۔بلکہ پاکستان،انڈیا،افغانستان،بنگلہ دیش اور کئی ملکوں کے بہت سارے لوگوں نے تو اب تک شاید کرپٹو کرنسی کا نام بھی نہ سنا ہو گا۔

یہاں ہم آپ کو یہی کچھ بتانے جارہےہیں کہ کرپٹو کرنسی کیا ہے،یہ کہاں پراورکیسےوجودمیں آئی اوریہ کیسے کام کرتی ہے؟

کرپٹو کرنسی ایک ڈیجیٹل یا ورچوئل ٹوکن،بلاک یا سکہ ہے۔اگرچہ روایتی کرنسی نوٹوں اورسکوں کی طرح کرپٹو کرنسی کی کوئی فزیکل صورت نہیں ہے جسے آپ اپنی جیب یا تجوری میں رکھ لیں،لیکن آپ روایتی پیسے کی طرح اس کا لین دین کرسکتے ہیں اور اسے خرچ یا جمع بھی کرسکتے ہیں۔کرپٹو کرنسی اپنی حفاظت یا سیکیورٹی کےلئے خفیہ کوڈز کا استعمال کرتی ہے جسے کرپٹو گرافی کہا جاتا ہے۔ یہ کسی بھی ادارے یا شخص یا کسی مرکزی بینک کے کنٹرول میں نہیں ہوتی اور بالکل آزادانہ طور پر کام کرتی ہے۔یعنی اس کرنسی کو کوئی ضبط کرسکتا ہے،چھین سکتا ہے اور نہ ہی اس میں ہیرپھیرکرسکتا ہے۔اس کا کوئی مرکز یا ہیڈ کوارٹر نہیں ہوتا۔یہ عدم مرکزیت یعنی ڈی سینٹرلائزڈ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جسے بلاک چین کہا جاتا ہے۔یہ ایک ایسا تقسیم شدہ کھلا کھاتہ یا اوپن لیجر ہوتا ہے جو اپنے نیٹ ورک پر کرپٹو کرنسی یا ٹوکنز کے تمام لین دین کو ریکارڈ کرتا ہے۔

دنیا کی پہلی کرپٹو کرنسی کا نام بٹ کوائن ہےجو سن 2009 میں منظرعام پر آئی تھی۔ کہا جاتا ہےکہ بٹ کوائن کو جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ”ساتوشی ناکاموتو“ نے تخلیق کیا تھا۔ بٹ کوائن کو ایک ہم رتبہ یعنی ایک جیسے الیکٹرانک کیش سسٹم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔اس کےلئے انگلش میں پیئر ٹو پیئر کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔یہ سسٹم کرپٹو کرنسی کے صارفین کو کسی قابل اعتماد تیسرے فریق،جیسے کہ کسی بینک یا منی ایکسچینج کی ضرورت کےبغیر رقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

کرپٹو کرنسی کمپیوٹرز کے ایک آزاد اور غیر مرکزی نیٹ ورک کااستعمال کرکے کام کرتی ہے جو بلاک چین پر لین دین کی توثیق یعنی ٹرانزیکشنز کی ویلیڈیشن اور ریکارڈ کرتا ہے۔ نیٹ ورک کے ذریعے ہر لین دین کی تصدیق ایک متفقہ طریقہ کار کے ذریعے کی جاتی ہے، جیسے کہ پروف آف ورک یا پروف آف اسٹیک۔۔ بلاک چین اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کرپٹو کرنسی یا کوائنز کا ہر لین دین محفوظ ہے اور اس میں،دھوکا دہی،ردوبدل یا چھیڑچھاڑ نہیں کی جاسکتی ہے۔

کرپٹو کرنسی کے نئے یونٹس یا کوائنز کی تخلیق کا عمل ایسا ہی ہےجیساکہ آپ کسی کان یعنی مائن سےسونا یا ہیرےجواہرات کھود کر نکال رہے ہوں۔کرپٹو کرنسی کے نئے یونٹس کی تخلیق کے اس عمل کو مائننگ کہا جاتا ہے۔اس میں کمپیوٹیشنل طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پیچیدہ ریاضیاتی مساوات یعنی میتھامیٹکل ایکویشنز کو حل کرنا شامل ہے۔ یہ عمل بلاک چین میں نئے لین دین کا اضافہ کرتا ہے اورمائننگ کےذریعے نئے ٹوکن حاصل کرنے والے صارفین کےلئے انعام کے طور پر کرپٹو کرنسی کے نئے یونٹس تیار کرتا ہے۔

کیا کرپٹو کرنسی کی بہ آسانی خرید وفروخت کی جاسکتی ہے؟

 

جی ہاں،کرپٹو کرنسی کو کرپٹو ایکس چینجز پر خریدااوربیچا جا سکتا ہے۔بہت سی کمپنیاں اورتاجر روایتی رقم کے بدلے کرپٹو کرنسی کو ادائیگی کے طریقے کے طورپر قبول کرتے ہیں،لہٰذا کرپٹو کرنسی کو آپ کمپنیوں اور تاجروں سے سامان اور سروسز خریدنے کےلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اور اہم بات یہ ہے کہ کرپٹو کرنسی کو اآپ ایک ایسی انویسٹمنٹ کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں جو آپ کو کچھ ہی عرصہ میں بہت زیادہ منافع دے سکتی ہے۔تاہم اس میں خسارے کا پہلو بھی موجود ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح روایتی اسٹاک مارکیٹوں میں ہوتا ہے جہاں آپ کے شیئرز کی قیمت بڑھ بھی سکتی ہے اور گھٹ بھی سکتی ہے۔

یقینی طورپر اب آپ میںسے اکثرافراد کے ذہنوں میں کرپٹوکرنسی کے بارے میں کانسیپٹ کلیئر ہوگیا ہوگا ۔ آج اورمستقبل کی اس جدید ترین کرنسی سے متعلق بنیادی معلومات بھی حاصل ہوگئی ہوں گی۔

خلاصہ یہ ہے کہ کرپٹو کرنسی ایک ڈیجیٹل یا ورچوئل کرنسی ہے جو مرکزی بینک سے آزادانہ طورپرکام کرتی ہے اور ڈی سینٹرلائزڈ بلاک چین ٹیکنالوجی پرمبنی ہے۔ڈیجیٹل کرنسی کا یہ نظام بلاک چین پر لین دین کی توثیق اور ریکارڈ کرنے کے لیے کمپیوٹرز کے نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتا ہے،اور کرپٹو کرنسی کے نئے یونٹس،جنہیں آپ کوائن،ٹوکن یا بلاک بھی

کہہ سکتے ہیں، ایک کمپیوٹیشنل عمل کے ذریعے تخلیق کئے جاتے ہیں جسے مائننگ کہتے ہیں۔

 

[[مصنف سینئر صحافی اور فیچر رائٹر ہیں]]

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

شہر شہر کی خبریں

الخدمت خواتین کے تحت انٹرن شپ پروگرام مکمل ،طالبات میں اسناد تقسیم

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت خواتین کے تحت طالبات کیلئے ایک ماہ کا انٹرن شپ پروگرام مکمل ،ان ٹرن شپ پروگرام کا اہتمام فیشن ڈیزائننگ و ڈریس میکنگ لیول ٹو کے

... مزید پڑھیے

تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، سرکاری یانجی ہسپتال میں مکمل علاج دستیاب نہیں :پروفیسر ڈاکٹر عمران امین

کراچی( نمائندہ رنگ نو) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا ہے کہ

... مزید پڑھیے

پاکستانی طلبہ کو روسی جامعات و طبی مراکز سے روشناس ہونے کے مواقع دیں گے: نکیتا کوسیا کوف

کراچی( نمائندہ رنگ نو ) رشین سینٹر اوف سائنس اینڈ کلچر کراچی کے وائس قونصل ڈائریکٹر نکیتا کوسیا کوف نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو روسی جامعات اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا: ٹرمپ کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ایک فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔ ان

... مزید پڑھیے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

قربانی عبادت ہے،نمود ونمائش نہ کریں (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

عیدُالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اطاعت اور اخلاص کی یاد

... مزید پڑھیے

یوم تکبیر (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم/ کراچی

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

پاکستانی قوم ہر سال بڑے جذبے کے ساتھ 28 مئی کو یوم تکبیر مناتی ہے ۔1998 کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ

... مزید پڑھیے

قربانیِ لختِ جگر (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

دہائیوں سے ہوتا ہوا سفر کہیں روایات کی شکل میں نقش چھوڑ جاتا ہے اور کہیں دلوں میں محبت کا گھر تعمیر کر دیتا ہے، مگر سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ اگر گھر میں روشنی

... مزید پڑھیے