امریکی صدارتی انتخابات 2024 اورتاریخ کا اہم لمحہ

تحریر: غلام مصطفی سید

ریاستہائے متحدہ امریکا طاقت واثرورسوخ کےمختلف پیمانوں کی بنیاد پر موجودہ عالمی سیاسی اور معاشی نظام میں واحد سپر پاورہے۔ اس لیے امریکا میں

5 نومبر کو ہونے والےصدارتی انتخابات اور ان کے نتیجے میں جوحکومت برسر اقتدارآئےگی اسے پوری دنیا میں بڑی دلچسپی اورغور سے دیکھا جا رہا ہے.

 

امریکی صدارتی انتخابات 2024: امکانات اور خدشات

امریکا میں اب تک کل 59 صدارتی انتخابات ہو چکے ہیں۔ اس سال 60ویں صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے امریکی عوام منگل 5 نومبر 2024 کو ووٹ ڈالیں گے۔ نومنتخب صدر جنوری 2025 سے وائٹ ہاؤس میں اگلی چارسالہ مدت پوری کرے گا یا کرے گی۔

امریکا میں،صدر کا انتخاب پورے ملک میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے پرمنحصر نہیں ہے۔ اس کے بجائے امیدوار 50 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات جیتنے کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔ ہرریاست میں ایک الیکٹورل کالج ہوتاہےجس کے ووٹوں کی ایک خاص تعداد ہوتی ہے۔ امریکا کی 50 ریاستوں میں سے زیادہ تعداد  ڈیموکریٹ یاریپبلکن پارٹیوں کی طرف جھکاؤرکھتی ہیں لیکن امیدواروں کا فوکس عام طور پر ایک درجن یا اس سے زیادہ ریاستوں پرہوتا ہےجن کے ووٹرعمومی طور پرغیرجانبدارسمجھے جاتے ہیں اور جو کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔انہیں 'سوئنگ اسٹیٹس' بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا ووٹ کسی بھی پارٹی کے لیے نتیجےکا رخ موڑ سکتا ہے۔

امریکی کانگریس کے کل 538 ارکان ہیں جن میں سے 100 سینیٹ میں ہوتےہیں جب کہ ایوانِ نمائندگان کے لیے 438 ارکان منتخب ہوتے ہیں۔ امریکا میں حکومت بنانے کا فیصلہ کانگریس میں اکثریت کی بنیاد پر  ہوتا ہے۔ کانگریس کی کل سیٹوں میں سے کم از کم 270 سیٹیں جیتنےوالی پارٹی حکومت بناتی ہے۔

غیرمعمولی الیکشن؟

نومبر 2024 میں ہونےوالے 60ویں صدارتی انتخابات مختلف وجوہات،واقعات اور پس منظر کی وجہ سے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس الیکشن میں سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھرمیدان میں اترے ہیں اور بظاہر ڈیموکریٹس کو  مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ٹرمپ کی مقبولیت اور صدر جو بائیڈن کی مبینہ غیر مقبولیت ہی کا شخسانہ تھا کہ بائیڈن نے ڈیموکریٹک حلقوں کے شدید دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اپنی نائب کاملا ہیرس کے حق میں صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو گئے۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پارٹی کا کوئی امیدوار جو ملک کا موجودہ صدر بھی ہے، دوسری مدت کے لئے اپنی انتخابی مہم کے وسط میں دستبردار ہوا ہے۔جو بائیڈن کی جگہ کاملا ہیرس کی نامزدگی کے بعد الیکشن میں ڈیموکریٹس کے امکانات بھی بہترہو ئے ہیں۔

 پھر بھی، 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا نتیجہ غیر یقینی ہے کیونکہ اس کا انحصارمختلف عوامل پر ہوگا جیسےووٹر ٹرن آؤٹ دونوں کیمپوں کی مہم کی حکمت عملی اور موجودہ سیاسی ماحول وغیرہ۔

تشویشناک پہلو

حالیہ صدارتی انتخابی مہم کا سب سے اہم اور پریشان کن پہلو یہ ہے کہ دو ماہ کے قلیل عرصے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دو کوششیں کی گئیں۔ ٹرمپ پر پہلا حملہ 13 جولائی کو اس وقت کیا گیا جب وہ پنسلوانیا میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس حملے میں ٹرمپ بال بال زندہ بچے تھے۔قاتل کی جانب سے چلائی گئی گولی سے ان کا کان زخمی ہوگیا تھا جب کہ ریلی میں شریک ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔  ڈونلڈ ٹرمپ کو مارنے کی دوسری کوشش 15 ستمبر کو فلوریڈا میں کی گئی جسے سیکرٹ سروس نے ناکام بنا دیا۔ ان خطرناک واقعات کا مجموعی طور پر امریکی سیاسی منظر نامے پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔

کیا ٹرمپ دوبارہ آرہے ہیں؟

اگرچہ قتل کی کوششوں کو ایک اہم موڑ کےطور پر بتایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ان کی ممکنہ فتح کی پیشین گوئیاں کی جا رہی ہیں، لیکن واضح رہے کہ ٹرمپ کی مقبولیت میں وقت کے ساتھ ساتھ اتار چڑھاؤ آیا ہے، لہذا اس بار امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

آگے کا منظر

یہ امر اہم ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں امریکی حکومت کے دنیا پر سیاسی اور معاشی اثرات نمایاں تھے۔بطور صدر ٹرمپ کی جانب سےٹیکسوں میں کمی، تجارتی محصولات اور خارجہ تعلقات جیسی اختیار کردہ پالیسیوں نے عالمی حرکیات کو تشکیل دیا تھا۔ اگر ٹرمپ ایک  بار پھر منتخب ہو گئے تو ان کی پالیسیاں یقینی طور پر عالمی معاملات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں کیونکہ وہ ایک غیر روایتی سیاست دان ہیں جو بڑے اور غیر متوقع فیصلے لینے میں بالکل نہیں ہچکچاتے۔

تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اس سال ہونے والے 60ویں صدارتی انتخابات امریکی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہو گا جو امریکہ اور اس کی قیادت کی مستقبل کی سمت متعین کرے گا۔

 

 

 

(مصنف سینئر صحافی ہیں اور مختلف موضوعات پر لکھتے ہیں۔

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.)

شہر شہر کی خبریں

الخدمت خواتین کے تحت انٹرن شپ پروگرام مکمل ،طالبات میں اسناد تقسیم

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت خواتین کے تحت طالبات کیلئے ایک ماہ کا انٹرن شپ پروگرام مکمل ،ان ٹرن شپ پروگرام کا اہتمام فیشن ڈیزائننگ و ڈریس میکنگ لیول ٹو کے

... مزید پڑھیے

تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، سرکاری یانجی ہسپتال میں مکمل علاج دستیاب نہیں :پروفیسر ڈاکٹر عمران امین

کراچی( نمائندہ رنگ نو) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا ہے کہ

... مزید پڑھیے

پاکستانی طلبہ کو روسی جامعات و طبی مراکز سے روشناس ہونے کے مواقع دیں گے: نکیتا کوسیا کوف

کراچی( نمائندہ رنگ نو ) رشین سینٹر اوف سائنس اینڈ کلچر کراچی کے وائس قونصل ڈائریکٹر نکیتا کوسیا کوف نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو روسی جامعات اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا: ٹرمپ کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ایک فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔ ان

... مزید پڑھیے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

قربانی عبادت ہے،نمود ونمائش نہ کریں (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

عیدُالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اطاعت اور اخلاص کی یاد

... مزید پڑھیے

یوم تکبیر (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم/ کراچی

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

پاکستانی قوم ہر سال بڑے جذبے کے ساتھ 28 مئی کو یوم تکبیر مناتی ہے ۔1998 کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ

... مزید پڑھیے

قربانیِ لختِ جگر (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

دہائیوں سے ہوتا ہوا سفر کہیں روایات کی شکل میں نقش چھوڑ جاتا ہے اور کہیں دلوں میں محبت کا گھر تعمیر کر دیتا ہے، مگر سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ اگر گھر میں روشنی

... مزید پڑھیے