ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی روڈ سیفٹی آگہی مہم

محمد طارق خان

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس نیٹ ورک نے سڑکوں پر ہونے والے حادثات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لئے ایک مربوط

روڈ سیفٹی آگہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم، سیکرٹری جنرل سید شہزاد مظہر اور جوائنٹ سیکرٹری محمد طارق خان نے اوگرا کی چیئرپرسن کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ملک بھر میں تیل کی ترسیل کرنے والے ٹینکرز کے بڑھتے ہوئے حادثات، ان سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات اور تیل اور دیگر خطرناک مواد کے بہہ جانے سے ماحول کو ہونے والے نقصانات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے خطرناک مواد بشمول پٹرول، ڈیزل، کیروسین اور گیس وغیرہ کی ترسیل کرنے والے ٹینکرز کو محفوظ بنانے کے لئے نومبر 2009 میں ٹیکنیکل اسپیسیفیکیشن جاری کی تھیں جس کا فوری نفاذ ہونا تھا تاہم 2017 تک 8 سال گزرنے کے بعد بھی اس پر عملدرآمد نہیں ہوا، اس دوران آئے روز آئل ٹینکرز کے الٹنے، تیل بہہ جانے اور بسا اوقات آگ لگنے کے واقعات ہوتے رہے، جس میں نہ صرف قیمتی زرمبادلہ سے خریدا گیا پیٹرول اور ڈیزل ضائع ہوا اور ماحول کو نقصان پہنچا بلکہ کئی قیمتی انسانی جانوںکا بھی زیاں ہوا، یہاں تک کہ 25 جون 2017 کو سانحہ احمد پور شرقیہ رونما ہوا، جس میں ایک غیر معیاری آئل ٹینکر الٹنے سے تیل کا رساؤہوا اور بعد ازاں آگ لگنے سے 300 افراد جھلس گئے جس میں سے 140 سے زائد جاں بحق ہوگئے۔

 

اس حادثے کے بعد قائم ہونے والے تحقیقاتی کمیشن نے اوگرا سے سفارش کی کہ اوگرا حفاظتی قانون مروجہ 2009 پر فوری عملدرآمد کروایا جائے، تاہم اوگرا نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال اور احتجاج کے بعد انہیں دو سال کی مہلت دے دی تاکہ وہ اپنے ٹینکرز کو مروجہ قانون کے مطابق اپ گریڈ کرلیں، مگر افسوس کی بات ہے کہ دو سال کے دوران آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اپنے کرائے بڑھانے میں تو کامیاب ہوگئی مگر قانون کے مطابق اپنے ٹینکرز کو معیار کے مطابق بنانے میں ناکام رہی اور آج بھی غیر معیاری خطرناک ٹینکرز پاکستان کی سڑکوں پر حادثات کا باعث بن رہے ہیں جس میں جان و مال اور ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اسی ماہ کراچی میں کریم آباد اور پھر گلبائی کے قریب تیل سے بھرے ٹینکرز الٹ گئے اور خوفناک آگ سے کئی گاڑیاں اور املاک جل کر راکھ ہوگئیں اور زہریلے دھویں سے پورے شہر کی فضا آلودہ رہی۔

مراسلہ میں اوگرا سے 209 کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور تیل ٹینکرز کو مزید مہلت نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے زیر اہتمام فاران کلب میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان روڈ سیفٹی،حادثات، اسباب اور سدباب تھا۔ تقریب میں شہر بھر سے منتخب سماجی کارکنان، طلبہ و مزدور رہنماؤں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ مقررین نے موضوع کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا،ڈی ایس پی ٹریفک طاہر نورانی نے کہا کہ ملک کا ہرشہری قانون کی بالادستی چاہتا ہے مگر خود اس پر عمل کے لیے تیار نہیں ہے۔غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، تیز رفتاری، اوور لوڈنگ، فٹنس کلیئرنس نہ ہونا، غلط طریقے سے سڑک عبور کرنا حادثات کی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 60 فیصد ڈرائیور بغیر لائسنس گاڑیاں چلا رہے ہیں۔

معروف صحافی، اینکر اور یوتھ پارلیمنٹ کے صدر رضوان جعفر نے کہا روڈ سیفٹی ایک کلچر ہے، جس کی ترویج نسل در نسل تربیت کی متقاضی ہے، انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی میں موٹرسائیکل اور چنگچی رکشا کے اژدھام اور سڑکوں فٹ پاتھوں پر ناجائز تجاوزات کوبھی حادثات کا سبب قرار دیا۔ رضوان جعفر نے کہا کہ لوگ ٹریفک قوانین توڑتے میں فخر محوس کرتے ہیں، کراچی میں ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم نے قانون کی عملداری اور شہریوں کے تعاون کو حادثات کی روک تھام کے لئے اہم قرار دیا۔ جبکہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری شہزاد مظہر نے اپنے خطاب میں روڈ سیفٹی کی وسیع تعریف اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ "روڈسیفٹی" عصر حاضر کا ایک ایسا ایشو ہے جس کی اہمیت اور ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ اس کی افادیت اجاگر کرنے کے لئے شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شہزاد مظہر نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ غیر ذمہ دارانہ ڈارئیونگ ہوتی ہے۔ تیز رفتاری، گاڑوں کی فٹنس کلیئرنس نہ ہونا، ٹائی راڈ کا ٹوٹنا، سڑک عبور کرنے کیلئے پیڈیسٹرین بریج کا استعمال نہ کرنا اور سگنلز توڑنا بھی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں، ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

ممتاز سماجی رہنما شفیق اللہ اسماعیل نے حاضرین سے قانون کی پاسداری کرنے، سگنل اور ون وے کا احترام کرنے اور ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال کا حلف لیا۔

طالب علم رہنما مشاہد حسین سہروردی نے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی کوششوں کو سراہا، دائرہ کار کو اندرون سندھ تک بڑھانے کی درخواست کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا، شہید ذوالفقار علی بھٹو لاءیونیورسٹی کے استاد اور ماہر انکم ٹیکس سمیع خان نے نابالغ بچوں کی ڈرائیونگ کے معاملے کو

اٹھایا اور لائسنس کے بغیر کم عمرڈرائیونگ کرنے والوں پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا۔ سماجی کارکنان ظفر عالم نے روڈ سیفٹی کو تعلیمی نصاب کا

 حصہ بنانے اور اسکول کالج کی سطح پر تربیتی پروگرامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 جوائنٹ سیکریٹری ہیومن رائٹس نیٹ ورک طارق خان نے کہا کہ ہیو من رائٹس نیٹ ورک نے آئل ریگو لیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کے چیئر پرسن کو آئل ٹینکر ز کے حادثات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے اوگرا قانون 2009 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے مراسلہ ارسال کیا ہے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مراسلہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے اس خط پر لکھا گیا ہے، جس میں انہوں نے ہیومن رائٹس نیٹ ورک سے آئل ٹینکر حادثات کی روک تھام میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔

محمد طارق خان نے کہا کہ ملک میں آئل ٹینکرز کے حادثات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں اور انسانی جانوں کیلئے مسلسل خطرہ بنے ہو ئے ہے، گلبائی کر اچی میں ہونے والا واقعہ احمد پور شرقیہ سانحہ کے سلسلے ہی کی کڑی ہے۔ سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد قانون پر عملدرآمد کیا جاتا تو کراچی گلبائی میں آئل ٹینکر کو ہونے والا حادثہ اور اس جیسے درجنوں حادثات پیش نہ آتے۔ سانحہ احمد پورشریقہ 25 جون 2017 کو 29 رمضان المبارک کے دن پیش آیا تھا جس میں 140 کے قریب لوگ جھلس کر جاں بحق گئے تھے، دو سال گزرنے کے بعد بھی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا اگر قانون پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا گیا تو مظاہرے کئے جائیں گے اور عدالت عالیہ و عظمٰی میں حکومت پاکستان، وزرات پیٹرولیم، اوگرا، تیل کمپنیوں اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کو فریق بنایا کر آئینی پٹیشن داخل کی جائے گی۔ انہوں نے مدیران اخبارات و جرائد، میڈیا پرسنز، اینکرز اور رپورٹرز سے اپیل کی کہ اس موضوع پر آگاہی عام کرنے میں ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا ساتھ دیں۔

مقررین نے کہا کہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ اس مسئلہ پر شعور و آگہی بیدار کرکے قوانین پر عملدرآمد کے ذریعے حادثات کی روک تھام کی جائے۔ ترقی یافتہ ممالک ہوں یا پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کوئی ملک یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وہاں ٹریفک حادثات نہیں ہوتے، دنیا کی طرح پاکستان کو بھی ٹریفک مسائل درپیش ہیں، جن کے حل کی اشد ضرورت ہے۔ ملک میں ہرسال ٹریفک حادثات میں قریب تیس ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ لاکھوں افراد معذور اور زخمی ہوتے ہیں۔

اس موقع پر ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے جوائنٹ سیکریٹری خالد جمال، سماجی تنظیم ہیومینٹی سوشل آرگنائزیشن کی چیئر پرسن شازیہ گوہر، طالب علم رہنما نعمان علی، ایڈووکیٹ زین علی، سلیمان پرویز، پولیس ویلفیئر کے چیئرمین رانا صاحب و دیگر بھی موجود تھے۔

شہر شہر کی خبریں

پی جے سی اے کی جانب سے جاپانی قونصل خانے کے عہدیداران کے اعزاز میں الوداعی و استقبالیہ ظہرانہ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاپان کے قونصل خانے

... مزید پڑھیے

الخدمت خواتین کے تحت انٹرن شپ پروگرام مکمل ،طالبات میں اسناد تقسیم

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت خواتین کے تحت طالبات کیلئے ایک ماہ کا انٹرن شپ پروگرام مکمل ،ان ٹرن شپ پروگرام کا اہتمام فیشن ڈیزائننگ و ڈریس میکنگ لیول ٹو کے

... مزید پڑھیے

تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، سرکاری یانجی ہسپتال میں مکمل علاج دستیاب نہیں :پروفیسر ڈاکٹر عمران امین

کراچی( نمائندہ رنگ نو) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا ہے کہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا: ٹرمپ کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ایک فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔ ان

... مزید پڑھیے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یقینِ کامل کی روشن مثال (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک نام نہیں، یقینِ کامل کی وہ روشن مثال ہیں جن کی جدوجہد،تگ

... مزید پڑھیے

ملیں ماہتاب و نجوم اگر تو میں روشنی سے لکھا کروں (بلاک)

  صفورا جبین

تمام عبادات نماز روزہ حج زکوٰۃ قربانی کا ایک ہی مقصد ہے ،اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا ۔اللہ نے خود قرآن میں سکھایا  ۔

... مزید پڑھیے

وَاذْكُرُوا اللّٰهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ (ثمینہ الیاس)

ثمینہ الیاس

(گنتی کے چند دن — حج کا روحانی پیغام)

قرآنِ مجید کی یہ آیت انسان کو ایک گہرے احساس کی طرف متوجہ کرتی ہے کہ زندگی کے کچھ

... مزید پڑھیے