کچھ احوال قلم کارکورس کا

 اسماء معظم  

دعوہ اکیڈمی مرکزبرائے خواتین کی جانب سے سرٹیفکیٹ (اعزازی سند) کا ملنا میرے لئےانتہائی خوشی کا باعث ہے، جس میں پوری دنیا سےمرد

وخواتین قلم کارشریک تھے۔یہ پروگرام بین الاقوامی سطح پرمنعقد کیا گیا تھا۔یہ پروگرام چھ  لیکچرز پر مشتمل تھا ،جس کے روح رواں نامور صاحب طرز اور ایوارڈ یافتہ ادیب احمد حاطب صدیقی صاحب تھےاور اس پروگرام کی  نگران انچارج دعوہ مرکز براۓ خواتین محترمہ ڈاکٹر فریال عنبرین تھیں۔

دعوہ اکیڈمی کی یہ تمام کلاسز فوراً بعد نمازمغرب زرم ہر منعقد ہوتی رہیں اور ہر جمعہ کو بعد نمازمغرب ہی یہ کلاس شروع ہو جاتی تھی۔۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے گھر کھانا بھی بعد نماز مغرب کھایا جاتا ہے،لہٰذا اس کلاس کی منصوبہ بندی میں رات کے کھانے سے لے کر لیکچرز سننےتک اگرچہ مجھے کئی مراحل سے گزرنا پڑا لیکن گھروالوں کا تعاون بھی خوب رہا۔ اس تعاون کی وجہ سے میں تمام لیکچرز لینے میں کامیاب ہوگئی جو اللہ کا مجھ پر بہت بڑا احسان ہے۔  رب العالمین کا اس پرجتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

 دعوہ اکیڈمی کی یہ کلاس 18فروری  سے شروع ہو کر 25 مارچ تک تسلسل سے جاری رہیں۔ یہ تمام 6 لیکچرزچھ ہفتوں پر مشتمل تھے،جو میں نے باقاعدگی سے لئےاور ہر لیکچر کو میں نے دوبارہ بھی سنا،کیونکہ یہ لیکچرز ریکارڈ تھےاور نہ صرف یہ تمام لیکچرز سنے بلکہ 6 فیڈبیک فارمز بھی پر کر کے بھیجے۔ ہر لیکچر سے ایک فیڈ بیک فارم (سوالنامہ )بھی منسلک تھاجو مقررہ تاریخ تک پر کر بھیجنا ہوتا تھا۔ان سوالات سے یادداشت کے حوالے سے اور اپنے فہم کو جانچنے کے حوالے سے بھی سہولت ہو جاتی تھی ،بعد میں لیکچر کی ریکارڈنگ بھی مہیا کی جاتی تھی ۔ شرکاء  کے تبصروں سے کچھ تحریری نکات بھی مل جاتے تھے ۔

دعوہ اکیڈمی مرکز برائے خواتین کے زیر اہتمام چھ ہفتوں اور چھ لیکچرز پر مشتمل اس کورس سیریز میں مندرجہ ذیل چھ موضوعات پر عام فہم انداز میں سیر حاصل گفتگو کی گئی تھی ۔

پہلا لیکچر: ادب اور صحافت  میں فرق۔۔۔

 دوسرا لیکچر:چند اصناف سخن کا تعارف

 ‏ تیسرا لیکچر:موثر بلاگ نویسی کیسے؟

چوتھا لیکچر:شعر کے فنی محاسن

پانچواں لیکچر:ادب اور آداب کی ضرورت

چھٹا لیکچر:تحریر کو کیسے اشاعت کے قابل بنایا جائے؟

اس پروگرام کے ریسورسس پرسن \مربی احمد حاطب صدیقی صاحب تھےجن کی تیاری اور لیکچر بہت معلوماتی تھے۔۔۔انداز بیان خوبصورت ،دلکش اور واضح تھا۔ انداز تکلم آسان،رواں اور لب و لہجہ ایسا کہ کم وقت میں اور جلد ان کی بات بخوبی سمجھ آجاتی تھی۔ انہیں مشکل باتیں بھی آسانی سے سمجھانے کے ہنر سےآتا تھا ۔

ان لیکچرز کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوتا تھاجس میں کوئی  بھی شریک فرد اپنا مائیک آن کر کے سوال پوچھ سکتا تھا۔اس سے دیگر شرکاء کو بھی فائدہ ہوتا تھا۔اس سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء کی دلچسپی قابل ذکر ہے ۔ شرکاء نے اس سیشن سے خوب فائدہ اٹھایا اور کورس سے متعلق سوالات کئے۔اور احمد حاطب نے انتہائی تحمل سےسارے سوالوں کے جوابات بھی دئیےجس سےشرکاء  کو مفید معلومات ہوئیں،بعد میں حاضری بھی لگانی ہوتی تھی فیڈ بیک فارم بھی بھر کر دینا ہوتا تھا ۔

اختتامی پروگرام بھی بہترین  تھا ۔اس پروگرام میں پروفیسرڈاکٹر نجیبہعارف ( ڈین فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ لٹریچر)پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس اورڈائریکٹرجنرل دعوہ اکیڈمی کے خطابات بہترین اور معلوماتی تھےاور دعوت و تبلیغ میں اپنا عمل تقریری و تحریری کردار ادا کرنے کے لئے متوجہ کرنے والے تھے۔

بیترین پروگرام کے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خصوصا ڈاکٹر فریال عنبرین کو اتنے عمدہ پروگرام کی میزبانی ہر مبارک ہو۔

اللہ تعالیٰ استاد محترم اور دعوہ اکیڈمی کی پوری ٹیم کو جزائے خیرعطا فرمائے۔ان سب کے رزق ،عمر،مال و اولاد اور زندگی کے تمام شعبوں میں کامیاب کرے اور ان پر اپنی رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے اور تمام شرکاء کو تاحیات اس پروگرام کی برکتوں اور فوائد سےبہرہ مند فرمائے اور اسے آگے پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے