سنت ابراہیمی اور ہماری قربانی

اسماء معظم  

عیدالاضحی میں دنیا بھر کے مسلمان خدا کےحضور اپنےجانوروں کی قربانی کر کےحضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کوتازہ کرتے ہیں۔ ایک بار صحابہ

کرامؓ نےاس قربانی کے بارے میں نبی کریم سے پوچھا۔

ما ھذا الا ضاحی؟یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

یہ قر بانی کیاہے؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا

سنتہ ابیکم ابراھیم صلوة اللہ وسلامہ

یہ تمہارے باپ ابراہیم علیہ الصلوة والسلام کی سنت ہے۔

حضرت ابراہیم کو پہلے آگ میں ڈال کرآزمایا گیا پھر حضرت ابراہیم کو خواب نظر آیا جس میں اللہ نےانہیں حکم دیا کہ اپنے لخت جگراسماعیل کو اللہ کی راہ میں قربان کرو،

 حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل سے کہا،

یبنی انی اری فی المنام انی اذبحک فانظر ماذا

”اے میرے پیارے بیٹے!میں نےخواب میں دیکھا میں تمہیں ذبح کررہا ہوں تم ا س بارے میں کیا کہتے ہو؟“

اس بات پر حضرت اسما عیل جو اپنے باپ کےانتہائی لاٸق فرزند تھے کہا۔

”ابا جان !آپ کو جو حکم دیا جا رہا ہے اسے فوراً کر ڈالیے ، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پاٸیں گے۔“

حضرت ابراہیم نے حضرت اسماعیل کو زمین پرلٹا یااور آنکھوں میں پٹی باندھ لی تا کہ بیٹے کی محبت اللہ کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے اور اپنے رب کےحکم پر بیٹے کو قربان کر نے کے لیے ان کی گردن پر چھری چلا دی۔

حضرت ابراہیم کی اطاعت و فرمانبرداری کا یہ منظر دیکھ کا رحمت خدا وندی کو جوش آیا اور ندا آٸ !

سورہ الصف آیت نمبر 104 سے آیت نمبر 106

ترجمہ!” اور ہم نے ندا دی کہ اے ابراہیم !تم نے اپنا خواب سچ کر دکھایا، ہم وفاداربندوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں،یقیناً یہ ایک کھلی آزماٸش تھی۔“

اورپھر فرشتے نے حضرت ابراھیم کے سامنے ایک مینڈھا پیش کیا تاکہ وہ اس کےگلے پر چھری پھیر کررہتی دنیا تک انسانوں کے لیے ایک مثال قاٸم کر دیں جسے دنیا” سنت ابراھیمی کے نام سے جانتی ہےاور دنیا بھر کے مسلمان ھر سال 10ذی الحجہ کوعیدالالضحی کےموقع پرجانور ذبح کر کےاس سنت کو دہراتے ہیں۔

حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام  کی  قربانی کی یہ بے مثال داستان ہمیں یہ  سبق دیتی ہے کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اللہ کی کامل اطاعت، مکمل سپردگی اورسچی وفاداری کا بہترین نمونہ پیش کیا ہمیں بھی زندگی کے ہر موڑ پرا سی طرح ہمیں اپنے رب العالمین کے ہر حکم پر سر تسلیم خم کر دینا ہوگا ۔

ان صلوتی ونسکی ومحیای و مما تی للہ رب العالمین لاشریک لہ وبذالک امرت وانا اولالمسلمین

   ترجمہ! میری قربانی میرا مرنا اور میرا جینا سب کچھ اللہ ربالعالمین کےلیےہے(میں گواہی دیتا ہوں) اس کا کوئی شریک نہیں،اس کا مجھے حکم دیا گیا ہےاور میں (سرتاپا)فرمانبرداروں میں سے ہوں۔(۔القرآن)

گویاقربانی کی روح اور اس کا مقصد صرف اور صرف تقوی ہےاورہم الله کی راہ میں ہر سال  قربا نی کرتے ہوئےقرآن کی اس آیت کوضرور سامنے رکھیں۔

) سورہ الحج آیت نمبر 37 (

”اللہ کو نہ ان جانوروں کے گوشت پہچتے ہیں اور نہ ان کا خون ،اسے تو صرف تمہارا تقوی پہچتا ہے۔“

یعنی اگر ہمارے اندر قربانی کامقصد اوراس کی روح نہ ہو اورخدا کی مکمل اطاعت اورسب کچھ اسکے حوالے کر دینے کاعزم اورحوصلہ نہ ہو  بیکار ہے یہ جانوروں کا خون بہانا  گوشت کھانا اور اس کی تقسیم کرنا۔اور یہاں قربانی سے مراد صرف  جانور کی قربانی ہی نہیں ہے  بلکہ اس قربانی میں  ہمارے نفس کی قربانی، جان ومال کی قربانی ،مزاج کی قربانی، وقت کی قربانی اور صلاحییتوں کی قربانی سب شامل ہیں ۔لہذا ہم اپنا جاٸزہ لیں اور جوہمیں اپنے اندر کمی لگے،اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کریں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم قرآن و حدیث کے ذریعے حضرت ابراہیم اورحضرت اسماعیل کی زندگیوں کا مطالعہ کریں اور پھرا س پر عمل کرنےکی کوشش کریں ۔اللہ ہمیں زندگی کے ہر ہرموڑ پر اپنی مکمل اطاعت کرنے والااوراپنی راہ میں  عزیز سےعزیز شے قربان کرنے والا بنائے۔آمین.

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے