سفر حج۔ سفر محبت

اسماء معظم/حریم ادب

تیسرےحج کی خوشی میں مونا نےگھر میں آج ایک بہت بڑی دعوت کا اہتمام کیا تھا ۔سسرال اور میکے دونوں طرف کے تمام لوگوں کو

مدعو کیا تھا۔ آج مونا کی کوٹھی قمقموں سے جگمگ جگمگ کر رہی تھی۔ کل ہی وہ ٹیلر سے اپنا انتہائی قیمتی اور شاندار سوٹ لے کر آئی تھی ۔اس نے منہ بولے دام بھی تو لیے تھے کیونکہ وہ یہ بتا چکی تھی کہ یہ حج کی دعوت کی خوشی میں سلوارہی ہوں تو دھیان سے اچھا سا سوٹ سینا اور خوب اچھی فیٹنگ کرنا۔ وہ ابھی اپنے سوٹ کو ہینگر کرہی رہی تھی کہ بیل کی آواز آئی! ٹنگ ٹونگ۔۔۔۔۔۔ دیکھو کون آیا ہے؟ اتنی دیر سے بیل بج رہی ہے مجال ہے تم لوگوں کے کان پر جوں تک رہنگے، ہر وقت موبائل پر جھکے رہتے ہو یہ نہیں ہوتا کہ اٹھ کر دیکھو کہ کون آیا ہے ؟اواز آ ئ باجی میں ہوں سکینہ دروازہ کھولو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! ماسی سکینہ کو دیکھتے ہی موناپھٹ پڑی۔۔۔۔۔۔ اتنی دیر ہوگئی اور تم اب آئی ہو۔ تمہیں پتا ہے کہ آج گھر میں فنکشن ہے اور پھر بھی لیٹ آ ئیں، مجال ہے جو وقت پر آ جاؤ، روز کا تماشا بنایا ہوا ہے ۔۔۔آج کل کی تو ماسیوں نےتوناک میں دم کر رکھا ہے ۔
ارے کیوں غصہ کر رہی ہو اس کو دم تو لینے دو، مونا کے شوہر نے موناسے کہا ۔
آپ تو ہر وقت اس کی طرفداری ہی کرتے رہتے ہیں۔
اچھا بھئ ایک کپ چائے تو بنا دو بڑا دل چاہ رہا ہےچائے کا۔
اس وقت چائے ؟مونا نےلفظ چائے پر زور دے کر کہا،
ہا ں ہا ں چائے بہت تھکن ہو رہی ہے ،
بھئ کوئی چائے واےنہیں ۔مونا نے صاف انکار کردیا۔
تین حج کر لئے مجال ہے جو عادتوں میں ذرا بھی تبدیلی آئی ہو ،زبان قینچی کی طرح چلتی رہتی ہے، زبان پر ذرا سابھی کنٹرول نہیں۔ایسے حج کا کیا فائدہ ؟جن کاموں سے تم اتنا الجھ رہی ہو ،یہ تو تم نے خود مول لیے ہیں، تم سے کس نے کہا تھا کہ تیسرے حج کی بھی دعوت رکھ لو ۔مو نا کے شوھر نے مونا سے کہا... تھوڑی دیر بعد ہی نند داخل ہوئیں ۔چار بچے ان کے ساتھ تھے۔ نند کو دیکھتے ہی مونا کا منہ کڑوا ہوگیا۔
اوفو! سب سے پہلے تو یہی پہنچتی ہیں،لگتا ہےگھرمیں انہیں کام ہی نہیں ہے،مصیبت ہےاب انہیں دیکھوان کے چاروں بچوں کو دیکھو دو تو گم سم بیٹھے رہتے ہیں لیکن باقی دو کتنے بدتمیز ہیں ۔
لواب ساس صاحبہ بھی کام سے گئیں، تھوڑی بہت جو مدد کروالیتی تھیں، اب توبیٹی کےآنے کےبعد ان کی کمرسے کمر ملاکر ہی بیٹھ جائیں گی ۔۔۔۔۔کیا مصیبت ہے ۔وہ جھنجلاہٹ میں مبتلا ہو گئی۔
تھوڑی دیر میں مونا کو یاد آیا کہ ڈرائیور کومٹھائی لانے کو کہا تھا وہ ابھی تک نہیں آیا۔ مونا نے ڈرائیور کو بھی نہ بخشا اور موبائل اٹھا کر اس کوبھی کھری کھری سنا دیں ۔
وہ حج ہی کیا جس کے بعد نہ عادتیں بدلیں ،نہ مزاج میں کوئی تبدیلی واقع ہو،نہ خیالات میں اورنہ ہی آدمی انسان اورخدا سے قریب ہو ،جبکہ حج کے بارے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !،کہ
"انسان حج کے بعد ایسا ہوتا ہے جیسے اس کی ماں نے اسے آج ہی جنم دیا ہو".
اور یہ اسی وقت ہوگا جب ہم اپنے آ پ کوخود بدلنا چاہیں گے ۔اگر حج کو صرف تفریح سمجھ لیا جائے تو کیسی تبدیلی اور کہاں کی تبدیلی ؟حج تو لوگوں کو صالح اور پاکیزہ بنا کر ہی واپس لاتا ہے اور حج تو اللہ کو وہ مطلوب ہے جو زندگی بدل دے۔ اس کےمزاج میں تبدیلی آئے، اس کے رویوں میں تبدیلی آئے ، اسکی زبان شائستگی اختیار کر ے، غرض یہ کہ پسند ناپسند اللہ کی مرضی کے مطابق ہو۔
کتنے بدنصیب ہیں جو حج پہ حج کے جاتے ہیں لیکن روزوشب ان کے وہی رہتے ہیں جو پہلے تھے۔ وہی دن چڑھے سونا ،ٹی وی کے آ گے بیٹھ کر لایعنی اور فضول چیزیں دیکھنا ، بےمقصد رسائلِ پڑھنا، مخلوط محافل میں شریک ہونا،غیر ساتر لباس زیب تن کرنا،اپنے اخلاق اور رویوں میں کوئی تبدیلی نہ لانا،معاملات میں بھی اپنے مزاج دکھاے بغیر نہ رہنا غرض یہ کہ جو دل میں آ ے کر نا، جو دل نہ چاہے وہ نہ کرنا ،حالانکہ حج تو اتنی بڑی چیز ہے کہ وہ تو تقوی اختیار کرنے کا مطالبہ کر تا ہے ہر سوچ، ہر بات اور ہر ہر کام صرف اور صرف اللہ رب العالمین کے مرضی کے مطابق ہو۔
ومن یعظم شعائر اللہ فا نھامن تقوی القلوب (الحج: آ یت نمبر 32)
ترجمہ:" اور جو اللہ کے مقرر کردہ شعائر کا احترام کرے تو یہ دلوں کے تقویٰ سے ہے ۔"
یعنی یہ احترام دل کے تقویٰ کا نتیجہ ہے اور اس بات کی علامت ہے کہ آ دمی کے دل میں کچھ نہ کچھ خدا کا خوف ہے جبھی تو وہ اس کے شعائر کا احترام کر رہا ہے۔اور یہی وہ تقویٰ ہے۔۔۔۔۔ تعظیم اور اللہ سے محبت کا مجموعہ۔۔۔۔۔۔۔ جو حج کے سفر کااصل زاد راہ ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حج جیسی بڑی سعادت عطا کرے۔ اپنے گھر کی زیارت کے ساتھ ساتھ بہترین تقویٰ اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے