اقبال بے مثال وہمہ گیر شخصیت

مجاہد عالم ندوی/ پٹنہ

یوں تو اردو شاعری میں بہت سے مشہور شعراء گزرے ہیں ،جیسےکہ میر تقی میر، محمد رفیع ، سودا ،مرزا غالب ، حالی ،

وغیرہ لیکن جو پیغام ہمیں اقبال کی شاعری میں ملتا ہےوہ بالکل منفرد ہے۔اقبال نےغزلیں بھی لکھی ہیں اور نظمیں بھی ، بچوں کے لیے ان کی نظمیں نہایت سادہ اور سلیس زبان میں ہیں ۔

  یہ وہی علامہ اقبال ہیں جنہوں نے ترانہ ہند ٫٫ سارے جہاں سے اچھاہندوستاں ہمارا ٬٬ لکھا ہے ، ڈاکٹر علامہ اقبال نے بچوں کے لیے بہت سی نظمیں لکھی ہیں ۔ ان نظموں میں کوئی نہ کوئی سبق پوشیدہ ہے ۔اگرچہ ان کی شاعری الفاظ کا گنجینہ ہے ، انہوں نے نئی نئی تراکیب ترتیب دی ہیں ۔انہوں نے بہت سےالفاظ کو نئے انداز میں پیش کیا ہے لیکن انہوں نے بچوں کے لیے جو نظمیں لکھی ہیں وہ نہایت سادہ زبان میں ہیں ، یہ ان کی زبان پر قدرت کی دلیل ہے ۔

  اقبال بچوں کو ایک پیغام دینا چاہتے تھے۔ وہ ان میں امنگ ،ولولہ اورجوش و جذبہ پیدا کرنا چاہتے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی نظموں کے ذریعے بچوں کو بہت عمدہ نصیحتیں کی ہیں ۔

علامہ اقبال 9  نومبر 1877 ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، آپ کےوالد کا نام شیخ نور محمد تھا ۔اقبال بچپن سے ہی بہت ذہین اور حاضر دماغ تھے ۔انٹر میڈیٹ انہوں نے مشن کالج سیالکوٹ سے کیا۔ اس کے بعد لاہور کے گورنمنٹ کالج سے 1897 ء میں بی اے کا امتحان نمایاں کامیابی کے ساتھ پاس کیا ۔ 1899 ء میں فلسفہ میں ایم اے اس وقت کے مایہ ناز پروفیسر آرنلڈ کی زیر نگرانی میں مکمل کیا ۔

  اقبال گورنمنٹ کالج لاہور میں 1930 ء میں فلسفہ کے پروفیسر مقررہوئے۔ اس کے بعدبھی اقبال نے اپنا تعلیمی سفرٓجاری رکھا ، 1905 ء میں مزید تعلیم کے لیے جرمنی پہنچے ،جہاں سے انہوں نے تین سال میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے بیرسٹری کا امتحان بھی پاس کیا اور ہندوستان واپس آ گئے۔ یوروپ سے واپسی کے بعد انہوں نے پھر گورنمنٹ کالج میں پڑھانا شروع کر دیالیکن جلد ہی اس سلسلے سے اوب گئے اور کالج کی نوکری چھوڑ کر وکالت کرنے لگے ۔

  اقبال کو کم عمر سے ہی شعر وشاعری کا شوق تھا ، یوروپ جانےسے قبل بھی وہ نظمیں لکھا کرتے تھے ، وہاں سے واپسی کے بعد ان کی شاعری میں مزید نکھار آ گیا ، انہوں نے اپنی غزلوں اور نظموں سے انسانوں خاص کر مسلمانوں کو سر بلندی کا پیغام دیا ، ان کی شاعری میں جہاں ایک طرف اپنے وطن سے محبت جھلکتی ہے، وہیں اپنی قوم کے لیے دل میں درد اور تڑپ بھی عیاں ہے۔ بچوں کے لیے انہوں نے جونظمیں لکھیں وہ بہت مقبول ہوئیں ۔ خاص کر بچے کی دعا : لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری ۔جسے آج کل اکثر اسکولوں میں صبح اسمبلی کے دوران پڑھتے ہیں۔ ان کی نظم ٫ ہمدردی ،میں جگنو اور بلبل کے حوالے سے انسانوں کو ہمدردی کا یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہمیں ضرورت کے وقت دوسرے انسانوں کی مدد کرنی چاہیے۔ اس نظم کا انداز بیاں نہایت سادہ اور پر اثر ہے ۔

   ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے

   آتے  ہیں جو کام  دوسروں کے

اسی طرح اپنی ایک اور نظم ٫ پہاڑ اور گلہری میں علامہ اقبال نے بتایا ہےکہ دنیا میں کوئی بھی چیزبیکار نہیں ہے،ہر چیز کا ایک خاص کام اور مقام ہے ۔

  نہیں ہے چیز نکمی کوئی  زمانے میں

  کوئی برا نہیں قدرت کے کار خانے میں

   اقبال کے اس پیغام کو ہم اس طرح بھی سمجھ سکتے ہیں کہ تلوار او سوئی دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ایک نہایت بڑی اورطاقتور اور دوسری نہایت چھوٹی اور کمزور ، لیکن جس طرح تلوار کا کام ہم سوئی سے نہیں لےسکتے بالکل اسی طرح سوئی کا کام تلوار سے نہیں لیا جا سکتا ہے۔ دونوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے ۔

ان کے علاوہ بچوں کےلیےاقبال کی دوسری مشہورنظمیں ہیں۔ماں کاخواب،ایک گائےاوربکری،ان میں سے ہرنظم میں اقبال نے کوئی نہ کوئی پیغام  دیاہے ۔

 اقبال نے فارسی میں بھی شاعری کی ہےلیکن انہیں زیادہ شہرت اپنی اردو شاعری کےسبب ہی ملی ۔ان کے مجموعے کلام میں ٫ بانگ درا ، بال جبرئیل ٬ خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔

اتنے بڑے شاعرہونےکےبعد بھی اقبال انتہائی سادہ زندگی گزارتےتھے۔وہ ایک رحم دل اورخوش مزاج انسان تھےجس محفل میں بیٹھتے اسے اپنی ظرافت سے گل و گلزاربنا دیتے تھے ۔

ْشوخی ، ظرافت ان میں لڑکپن سے ہی موجود تھی ، ایک روز انہیں اسکول پہنچنے میں دیر ہوگئی ،ماسٹر صاحب نے ٹوکا ، ٫٫ اقبال! تم اتنے دیر سے آئے ہو۔ انہوں نے بر جستہ جواب دیا ، جی ہاں ! اقبال دیر سے ہی آتا ہے ٬٬۔

   اقبال 1937ء  میں  دمہ کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔ ان کی صحت دن بدن گرتی چلی گئی ، تقریباً ایک سال بیمار رہنے کے بعد 2 ، اپریل 1938ء کو اقبال نے اس دار فانی سے کوچ کیا ۔

اقبال آج اس دنیا میں نہیں لیکن ان کی شاعری ہمارے درمیان زندہ ہے۔ وہ ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی ۔ اردو شاعری جب تک زندہ رہے گی اور جب تک اردو زبان زندہ رہے گی۔ اقبال بھی زندہ رہیں گے ۔ ہندوستان میں ان کا یوم پیدائش یوم اردو کے طور پرمنایا جاتا ہے ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے