علامہ سید سلیمان ندوی کی حیات و خدمات

 مجاہد عالم ندوی/ پٹنہ    

علامہ سید سلیمان ندوی 22 نومبر 1884ءمیں موضع دیسنہ ضلع عظیم آباد میں پیدا ہوئے۔یہ بڑا مردم خیز خطہ ہے۔اس چھوٹے سے گاؤں نے جتنے

گریجویٹ پیدا کیے اتنے پاک وہند کے کسی اور گاؤں نے پیدا نہیں کیے ہوں گے۔ اسی طرح اس نے عربی کے بھی متعدد منتہٰی پیدا کیے ۔ انہی میں سید سلیمان ندوی کا شمار ر ہوتا ہے ۔

ان کے والد ماجد کا نام ابوالحسن تھا۔مولانا سید سلیمان ندوی نےابتدائی تعلیم قصبہ پھلواری بھنگہ میں حاصل کی۔اس کے بعد دارالعلوم ندوة العلماء لکھنؤ میں تعلیم حاصل کی۔اسی زمانےمیں علامہ شبلی نعمانی نےمولانا ندوی صاحب کو اپنے حلقہ تلمذ میں شامل کرلیا ۔سید صاحب جب فارغ التحصیل ہوئے تو اسی ادارے سے وابستہ ہو گئے لیکن وہ بہتر ملازمت کے سلسلے میں حیدرآباد جانا چاہتے تھے ۔ علامہ شبلی نعمانی نے کو ششیں بھی  کیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی ۔ اس سلسلے میں سید صاحب 1908ء میں حیدرآباد بھی گئے تھے لیکن قدرت کو ان سے کچھ اور ہی کام لینا تھا ۔

سید سلیمان ندوی صاحب عربی زبان پر بھی بڑی قدرت رکھتے تھے۔ دارالعلوم ندوہ کے سالانہ اجلاس میں سید صاحب نے پہلی دفعہ عربی میں برجستہ تقریر کی جسے سن کر علامہ شبلی اس قدر خوش ہوئے کہ انہوں نے جلسہ میں اپنا عمامہ اتار کر ان کے سر پر رکھ دیا ۔ سید صاحب نے کچھ عرصہ دارالعلوم میں تدریسی خدمات انجام دیں جبکہ کچھ عرصہ تک ”الہلال“میں مولانا ابو الکلام آزاد کےساتھ کام کیا۔

اس کےبعد وہ دکن کالج پونا میں دو سال تک فا رسی کےاسسٹنٹ پروفیسررہے ۔مارچ 1911ء میں سید صاحب کو پھرحیدرآباد جانے کا موقع ملا۔  علامہ شبلی کے دوران قیام عماد الملک نے ان کے ندوة العلماء کے کام سے متاثر ہوکر اپنا بیش قیمت کتب خانہ ندوہ کودے دیا تھا۔ چنانچہ اس کتب خانے کو حیدرآباد سے لانے کیلئے مولانا شبلی نعمانی نے سید صاحب کا انتخاب کیا ۔1941ء میں جب علامہ شبلی نعمانی کا انتقال ہوا تو سید صاحب دکن کالج پونا میں لیکچرار تھے ۔

  علامہ صاحب نے ان کو وصیت کی تھی کہ سب کام چھوڑ کر سیرة  النبیﷺکی تکمیل اوراشاعت کا فرض ادا کریں ۔چنانچہ سید صاحب نے ملازمت ترک کر دی ۔ ان کے پیش نظر دو اہم منصوبوں کی تکمیل تھی ۔ ایک سیرة  النبیﷺکی  تصنیف و تالیف اور دوسرا دار المنصنفین کے نو خیز پودے کو بار آور کرنا ۔ انہوں نے ہر جانب سے منہ موڑ کر اپنے آپ کو ان مقاصد کے لئے وقف کر دیا ۔ بالآخر بڑی خوش اسلوبی سے انہوں نے اپنے استاد کی نامکمل کتاب کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا اس کی وجہ سے علمی دنیا میں ان کا نام دور دور تک مشہور ہو گیا سیرت کی چھ جلدوں میں ابتدائی پونے دو جلدیں ان کے استاد شبلی نعمانی کی ہیں جبکہ بقیہ سوا چار کتابیں انہوں نے خود مرتب کیں سید صاحب کی علمی فضیلت کے حوالے سے جناب ضیاءالدین برنی اپنی کتاب ”عظمت رفتہ “میں لکھتے ہیں کہ 1920ء میں جب وفد خلافت انگلستان بھیجنے کی تجویز سامنے آئی تو سلیمان ندوی کو ان کی غیر معمولی علمی فضیلت کی وجہ سے علمائے ہند کی جانب سے وفد  میں شامل کیا گیا۔ وہاں انہوں نے ممتاز مستشر قین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا انہوں نے جنگ آزادی میں بھی بھر پور حصہ لیا ۔  1917ء میں اجلاس علمائے بنگال منعقدہ کلکتہ کی صدارت فرمائی اور حکومت کے جبرو تشدد کے با وجود جرات آموز خطبہ عطا کیا کہ لوگوں کے ذہن سے انگریز کی مرعوبیت اٹھ گئی علامہ شبلی نعمانی کی طرح علامہ سید سلیمان ندوی کوبھی تاریخ اور ادب سے خاص لگاؤ تھا ۔

 انہوں نے سیرت ، سوانح ، مذہب زبان وادب کے مسائل پر تحقیقی کام کیااورماہنامہ معارف جاری کیا اور اس کےذریعےدین وادب کی ٹھوس خدمت کی ۔   1950ء میں ندوی صاحب پاکستان آ گئے اور کراچی میں آباد ہوئے یہاں انہوں نے پاکستان اور ملت اسلامیہ کی جو خدمات انجام دیں وہ کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں ۔

ندوی صاحب ایک بلند پایہ عالم مورخ ،مصنف اورمدبر تھے۔ان کی تصانیف میں سیرت النبی حصہ سوم تا ششم ، خطبات مدارس ، عرب و ہند کے تعلقات ،عربوں کی جہاز رانی ، سیرت عائشہ ،حیات شبلی ،خیام اور نقوش سلیمانی شامل ہیں۔ علامہ سیلمان ندوی کو شعر و سخن کا بھی شوق تھا ۔ ان کا شعری مجموعہ ”ارمغان سلیمان“ کے عنوان سے شائع ہوا ۔ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو ”نشان سپاس “سے نوازا۔نومبر 1953ءکو مولانا ندوی مجاہد اسلام ،عالم ، ادیب شاعر علامہ شبلی نعمانی کے رفیق کار اور شاگرد  مولف ”سیرت النبی “ نے دار فانی سے کوچ کیا اور مالک حقیقی سے جا ملے .مولانا کی آخری آرام گاہ اسلامیہ کالج کراچی کے عقب میں ایک احاطہ میں واقع ہے۔ان کی تدفین کے وقت سفیرشام نے کہا کہ ہم سلیمان ندوی کو دفن نہیں کررہے بلکہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلام دفن کر رہےہیں۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے