ویلنٹائن ڈے کی حقیقت اور اسلامی نقطۂ نظر

مجاہد عالم ندوی /پٹنہ انڈیا

  مغربی تہذیب نےبہت سےبے ہودہ رسومات وخرافات کو جنم دیااور بد تہذیبی اوربد کرداری کے نئے نئے طریقوں کو ایجاد کیا ،جس کی لپیٹ میں اس وقت

پوری دنیا ہےاور بطورخاص مسلم معاشرہ اس کی فتنہ سامانیوں کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ مختلف عنوانات سے دنوں کو منانے اور اس میں رنگ ریلیاں رچانےکےکلچر کو فروغ دینا شروع کیا اوراس کی آڑ  میں بہت سی خرافات روایات اوربد اخلاقی و بےحیائی کو پھیلانے لگے۔ چنانچہ ان ہی میں ایک 14 فروری کی تاریخ ہے جس کو ٫٫ یوم محبت ٬٬ کے نام سے منایا جاتا ہےاور تمام حدوں کو پامال کیا جاتا ہے۔ بے حیائی اور بے شرمی کا مظاہرہ ہوتا ہےاور تہذیب و شرافت کے خلاف کاموں کو انجام دیا جاتا ہےاور ناجائز طور پر اظہار محبت کے لئے اس دن کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ 

     چند سال قبل یہ لعنت اس درجہ ہمارے معاشرہ میں عام نہیں تھی  لیکن اب رفتہ رفتہ نوجوان طبقہ اس کا غیرمعمولی اہتمام کرنے لگا ہے ۔کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے اور گویا کہ یہ دن ان کے لئے دیگر تمام دنوں سے زیادہ اہمیت کا حامل بن گیا۔  کیونکہ اس دن وہ اپنی آرزو کی تکمیل اور اپنے جذبات کا اظہار کرسکتے ہیں ۔  اور غیر شرعی و غیر اخلاقی طور پرمحبت کا راگ الاپ سکتے ہیں جب کہ شرعی اور اخلاقی نیزمعاشرتی اعتبار سے اس کی بہت ساری خرابیاں اور مفاسد ہیں ،لیکن ان تمام کو بالائے طاق رکھ کر جوش جنوں اور دیوانگی میں اس دن کو منانے کی فکروں میں اضافہ ہی ہوتا جارہاہے ۔

 ویلنٹائن ڈے کی حقیقت

 جہاں تک ویلنٹائن ڈے کا تعلق ہے ،اس کی مختلف روایات ہیں لیکن  سب سے مشہور یہ ہے کہ رومن بادشاہ کلاؤڈیس چاہتا تھا کہ اس کے پاس ایک بڑی فوج ہولیکن زیادہ تر لوگ اپنا گھربار نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔ اس لئے بادشاہ نے سپاہیوں کی شادی پر پابندی لگا دی۔ اس فرمان کے باوجود  سینٹ ویلنٹائین ، مقامی چرچ کے ایک پادری نےخفیہ طورپرشادی کرائی۔ جب بادشاہ کو ویلنٹائن کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس نے حکم کی خلاف ورزی کی ہے تو اس نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اس کو جیل میں ڈال دیا جائے۔ ایک دن جیل کے محافظ نے اپنی بیٹی سے اس سے اس کی کوٹھری میں ملنے کے لئے کہا۔   چنانچہ سینٹ ویلنٹائن کو جیلر کی لڑکی سے محبت ہوگئی ۔ کہا جاتا ہے کہ اسی وجہ سے اسے 14/فروری کو سزائے موت دی گئی ۔ تب ہی سے 14/فروری روم میں ” محبت کرنے والوں کے تہوار “ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

  بعض نے انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا کے حوالہ سے یہ بھی لکھا ہے کہ  سینٹ ویلنٹائن ڈے کو آج  کل جس طرح عاشقوں کے تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے یا ویلنٹائن کارڈ بھیجنےکی جو نئی روایت چل پڑی ہے۔ ٓاس کا سینٹ سے کوئی تعلق نہیں ہےبلکہ اس کا تعلق یا تو رومیوں کے دیوتا لوپر کالیا کے حوالہ سے پندرہ فروری کو منائےجانے والے تہوار بار آوری یا پرندوں کے ایام اختلاط سے ہے ۔واقعہ بہر حال جو بھی ہو اور جس مقصد کے لئے بھی ہو اس کا آغاز کیا گیا لیکن آج اس رسم بد نے ایک طوفان  بے حیائی برپا کر دیا۔عفت و عصمت کی عظمت اور رشتۂ  نکاح کے تقدس کو پامال کر دیااور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں آزادی اور بے باکی کو پیدا کیا ۔  معاشرہ کو پراگندہ کرنے اور حیا و اخلاق کی تعلیمات اور جنسی بے راہ روی کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بر سر عام اظہار محبت کے نت نئے طریقوں کے ذریعہ شرم و حیا ،ادب و شرافت کو ختم کر ڈالا۔  اس کی وجہ سے جو نہایت شرمناک واقعات رونماں ہورہےہیں اورتعلیم گاہوں اورجامعات میں جس قسم کی بے حیائی بڑھتی جا رہی ہے، اس کے لئے بعض قلم کاروں نے مستقل کتابیں لکھیں ہیں ( اوپرحوالے میں جن کتابوں کے نام ہم نے پیش کئے ہیں اس کا مطالعہ بھی کافی ہے ) تاکہ اس بے ہودگی سے نوجوان نسل کو روکا جا سکے ۔

 

ویلنٹائن ڈے کی تباہیاں

 

 ویلنٹائن ڈے نے پاکیزہ معاشرہ کو بڑی بےدردی کے ساتھ بدامن اور داغ دار کیا ہے۔ اخلاقی قدروں کو تہس نہس کیا ہے اوررشتوں ، تعلقات ، احترام ، انسانیت تمام چیزوں کو پامال کیا ہے،لال گلاب اور سر خ رنگ اس کی خاص علامت ہے ، پھول کی تقسیم اور اس موقع پر ویلنٹائن کارڈ کا تبادلہ بھی اظہارِ محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ بڑی پیمانے پراس کی تجارت ہوتی ہے اور ہوس پرست اس کو منہ بولے دام میں خریدتے ہیں ۔منچلوں کے لئے ایک مستقل تفریح کا سامان بن گیا۔ 

     ویلنٹائن کی جھوٹی محبت کا انجام کیا ہوتا ہے۔ اس کو مختصر جملوں میں بیان کیا کہ :عشق کا بھوت نفرت میں بدل گیا ۔ محبت کی شادی کا درد ناک انجام ، خاوند کے ہاتھوں محبوبہ کا قتل ،عشق کی خاطر بہن نے بھائی کا قتل کر دیا ، محبوبہ محبوب سمیت حوالات میں بند ، محبت کی ناکامی پر دو بھائیوں نے خود کشی کر لی ، محبت کی ناکامی میں نوجوان ٹرین کے آگے گود گیا ، جسم کے دو ٹکڑے ، ناکام عاشق نے لڑکی کو والدین چچا اور ایک بچی سمیت قتل کر ڈالا ۔ یہ وہ اخباری سرخیاں ہیں جو نام نہاد محبت کی بنا پر معاشرتی المیہ بنی ۔ آئے  روز اخبارات کی زینت بنتی جا رہی ہیں۔

اسلامی نقطۂ نظر

سب سے پہلے آپ یہ سمجھ لیں کہ یہ تہوار ایک خالص عیسائی تہوارہے جس میں بے حیائی اور فحاشی کی ہرحد پارکر دی جاتی ہے ، جبکہ اسلام ایک پاکیزہ اور حیا کو فروغ دینے والامذہب ہے ،جس کی فطرت میں حیا و پاکدامنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے وہ ہرگز اس کی اجازت نہیں دے سکتا ،  پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا : بے شک ہر دین کی کوئی خاص خصلت ہوتی ہے اور اسلام کی وہ خاص خصلت حیا ہے" تو ایسا مذہب بے حیائی کو کیسے فروغ دے سکتا ہے ۔

     اسلامی تہذیب و تمدن وثقافت میں خوشیاں منانا بھی عبادت کا اولین حصہ رہا ہے۔خوشیوں کا اہتمام کرنا ،خود خوش رہنا دوسروں کوخوش رکھنا۔ ایک دوسرے سے ہم دردی و محبت و عقیدت رکھنا یہ اسلام کی بنیادی تعلیمات رہی ہیں ،جس سے کسی باشعور و باغیرت انسان کو انکار نہیں ہےلیکن اس کے برعکس اس محبت و عقیدت کو پروان چڑھانے کے لئے ایک دن مقرر کر لینا یہ گمراہی ہے اور ہرگمراہی بدعت ہے اور ہر بدعت جہنم کی طرف لے جانے والی ہے۔اور یہ بدعات و خرافات کی شکلیں ہیں جس کی ممانعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے 1400سال پہلے کر دی تھی ، حدیث میں آپ نے بتایا کہ جو دین کے اندر نئی نئی ایجادات کرے وہ ہم سے نہیں ہے ۔ یعنی وہ ہمارے طریق پر چلنے والا نہیں ہے۔

اسلامی معاشرے کی روایات یہ ہیں کہ رب کی غیرت کو یہ بھی گوارہ نہیں کہ راہ چلتی عورت کے قدموں کی آہٹ بھی کسی غیر محرم کے کانوں تک جائے ۔ ہم اس نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں کہ جس کی لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ میرا جنازہ رات کی تاریکی میں اٹھایا جائے تاکہ میرے کپڑائے کفن پہ بھی کسی غیرمحرم کی نظر نہ پڑے ۔ خدا کے لیے اپنی نسل نوکو بےحیائی کے اس طوفان سے بچائیں اور اس دن کو یوم حیاء کے طور پرمنائیں ۔

اللّٰہ تعالٰی ہمیں ان ناسور یوم محبت سے بچائےاور دینی حمیت و محبت کی ترویج و اشاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے