ذی الحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت

مجاہد عالم ندوی/ بہارانڈیا

اللّٰہ تعالٰی نے جس طرح سال کے بارہ مہینوں میں سے رمضان المبارک کو اور پھر رمضان المبارک کے تین عشروں میں سے آخری عشرہ کو جو

فضیلت بخشی ہے ، اسی طرح ماہ ذی الحجہ کےتین عشروں میں سے پہلےعشرہ کو بھی خاص فضیلت سے نوازا گیا ہے اور اس عشرہ میں اعمال پر خاص اجر و ثواب رکھا گیا ہے۔

حضرت عبداللّٰہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہما سے روایت ہےکہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ :

” اللّٰہ تعالٰی کی بارگاہ میں دوسرے ایام کا کوئی عمل عشرہ ذی الحجہ ( یکم ذوالحجہ سے دس ذوالحجہ تک) کے دوران نیک عمل سے بڑھ کر پسندیدہ نہیں ، صحابہ کرام  رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نے عرض کیا 

 یا رسول اللّٰہ! کیا یہ جہاد فی سبیل اللّٰہ سے بھی بڑھ کر ہے ؟ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جہاد فی سبیل اللّٰہ سے بھی بڑھ کر ہے، ہاں! جو شخص جان اور مال لے کر اللّٰہ کی راہ میں نکلا ، پھر ان میں سے کوئی چیز بھی واپس لے کر نہ آیا، سب کچھ اللّٰہ کے راستے میں قربان کر دیا، بے شک یہ سب سے بڑھ کر ہے۔“

( سنن أبی داؤد )

عشرہ ذی الحجہ سال کے بارہ مہینوں میں بڑی ممتاز حیثیت رکھتا ہے، پارہ تیس میں سورۂ فجرکی آیات "والفجر ولیال عشر" میں اللّٰہ تعالٰی نے دس راتوں کی قسم کھائی اور کسی چیز پر اللّٰہ تعالٰی کا قسم کھانا اس چیز کی عزت اور حرمت پر دلالت کرتا ہے تو اللّٰہ تعالٰی نے سورہ فجر میں جن دس راتوں کی قسم کھائی ہے اس بارے میں مفسرین کی ایک بڑی جماعت کا قول یہ ہے کہ اس سے مراد ماہ ذی الحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں، لہٰذا اس سے ان دس راتوں کی عزت، عظمت اور حرمت کی نشان دہی ہوتی ہے۔

      ایک  روایت میں ان دس ایام کی فضیلت و اہمیت بیان فرماتے ہوئے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ” ان دنوں میں سے کسی دن میں بھی بندے کا عبادت کرنا اللّٰہ کو اتنا محبوب نہیں جتنا عشرۂ ذی الحجہ میں محبوب ہے ، اس عشرہ کے ہر دن کا روزہ سال بھر کے روزں کے برابر ہے اور اس کی ہر رات کے نوافل شب قدر کے نوافل کے برابر ہیں۔“

(سنن الترمذی )

حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ایک روزہ کا ثواب بڑھا کر ایک سال کے روزوں کے ثواب کے برابر کردیا اور ان راتوں میں سےایک رات میں بھی اگر عبادت کی توفیق ہوگئی تو وہ اس طرح ہے جیسے لیلۃالقدر میں عبادت کر لی ہو۔

ایک اور روایت میں ان دس ایام کی فضیلت واہمیت بیان فرماتے ہوئے آپ صلی اللّٰہ علیہ و سلم نےارشاد فرمایا کہ ” دنوں میں سے کسی دن میں بھی بندے کا عبادت کرنا اللّٰہ کو اتنا محبوب نہیں جتنا عشرۂ ذی الحجہ میں محبوب ہے۔

 لہٰذا اس میں  تہلیل ، تکبیر اور اللّٰہ کا ذکر کثرت سے کریں، اس عشرہ کے ہر دن کا روزہ سال بھرکے روزں کے برابر ہے اوراس کی ہر رات کے نوافل شب قدر کے نوافل کے برابر ہیں اور اعمال ان دنوں میں سات سو گنا تک بڑھا دیاجاتا ہے۔“

عشرہ ذی الحجہ کا ایک دن فضیلت میں دس ہزار دنوں کے برابر ہے، حضرت انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین عشرۂ ذی الحجہ کے متعلق یہ فرماتے تھے کہ : ایک دن ہزار دن کے برابر ہے اور عرفہ کا دن دس ہزار دنوں کے برابر ہے ( یعنی فضیلت میں )

عشرہ ذی الحجہ کے مخصوص اعمال :

عشرہ ذی الحجہ میں بال اور ناخن نہ کاٹنا ،عشرہ ذوالحجہ کا خاص الخاص عمل حج ہےٓاور یہ اہل استطاعت مسلمان پر زندگی میں صرف ایک ہی دفعہ فرض کیا گیا ہے، لہٰذا اس کی خاص برکات صرف وہی لوگ حاصل کر سکتے ہیں جو بیت اللّٰہ میں حاضر ہو کر حج کریں، لیکن اللّٰہ نے اپنے فضل و کرم اور بے پایہ رحمت سے تمام اہل ایمان کو اس بات کا موقع عنایت فرما دیا کہ وہ اپنے مقام پر رہ کر بھی حجاج کرام سے ایک طرح کی نسبت پیدا کر لیں اور ان کے کچھ اعمال میں شریک ہو جائیں، لہٰذا ذی الحجہ کا چاند دیکھتے ہی جو حکم مسلمانوں کو سب سے پہلے ملتا ہے وہ یہ ہے کہ ام المؤمنین حضرت سلمہ  رضی اللّٰہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ :” جب ذی الحجہ کا پہلا عشرہ شروع ہو جائے تو تم میں سے جو آدمی قربانی کرنے کا ارادہ کرے وہ ( اس وقت تک کہ قربانی نہ کرے) یہاں تک کہ اپنے بال اور ناخن بالکل نہ کتروائے" ۔

حضرت عبداللّٰہ بن عمرو بن العاص  رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” مجھے حکم دیا گیا ہے ، قربانی کے روز عید منانے کا، جو اللّٰہ تعالٰی نے اس امت کے لیے مقرر فرمائی ہے۔ ایک شخص عرض گزار ہوا کہ اگر مجھے کچھ میسر نہ آئے سوائے اس اونٹی یا بکری وغیرہ کے، جو دودھ دوہنے کے لیے عاریتاً یا کرائے پر ملی ہو تو کیا اس کی قربانی پیش کر دوں؟ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہیں! بلکہ تم اپنے بال کتراؤ، ناخن کاٹو، مونچھیں پست کرو اور موئے زیر ناف صاف کرو، اللّٰہ تعالٰی کے نزدیک بس یہی تمہاری قربانی ہے۔“

اللّٰہ تعالٰی تمام اہل اسلام کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے ۔

 آمین یا رب العالمین

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے