ماہ صفر سے نحوست پکڑنا اہل جاہلیت کا عقیدہ

مجاہد عالم ندوی/بہار انڈیا

اللّٰہ تعالٰی کے نازل کردہ پسندیدہ دین اسلام میں ہر طرح کی جامعیت ، کاملیت اور ہمہ گیریت ہے کہ یہ وقت اور علاقوں کی قیود میں مقید نہیں بلکہ ایک مکمل

ضابطہ حیات ہے جو محض منطقی فلسفے کی بنیاد پر کتابوں تک محدود نہیں بلکہ عملی زندگی کے ہر گوشے کی مکمل رہنمائی کرتا ہے ، ادیان عالم میں اسلام کی نمایاں خوبی اعتدال ہے یہ افراط اور تفریط سے پاک ہے ، اپنی کاملیت اور جامعیت کی بنیاد پر اس میں الحاد و بدعات ، رسوم  و رواج  اور خرافات کی قطعاً گنجائش نہیں یہ اپنے ماننے والوں کو ایسی تعلیم دیتا ہے جو دنیا و آخرت کی کامیابیوں کے حصول کی اکیلی ضامن ہے۔

  اسلام اپنے پیروکاروں کو فرسودہ خیالات ، جاہلانہ رسومات ، متعصبانہ نظریات اورباطلانہ معتقدات ، ملحدانہ افکار اورمبتدعانہ اعمال سے بچنے کی صرف ترہیب ہی نہیں بلکہ سختی سے روکتا ہے اور ایسے تمام امور کو ناجائز قرار دیتا ہے جن کی بنیاد کسی غلط سوچ ، بے بنیاد فکر اور نظریہ پر قائم ہو ۔

ان بے بنیاد افکار و نظریات میں سے ایک ماہ صفر المظفر کو نحس سمجھنا بھی ہے ، صفر الخیر کا مبارک مہینہ شروع ہے ، دیگر مہینوں کی طرح یہ بھی ایک مہینہ ہے لیکن جہالت اور دین دوری کی وجہ سے اس کو توہم پرستی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے جبکہ شریعت اسلامیہ نے اس کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ اس کو نحس تصور کرنے کو غلط نظریہ قرار دیا گیا ہے ۔

محل تعجب تو یہ ہے کہ آج کی زمانے میں جب تعلیم عام ہو چکی ہے ، شعور و آگہی ہر سو پھیل چکی ہے ، بالخصوص دین اسلام کی تعلیمات ہر کچے پکے گھر میں داخل ہو چکی ہیں ،  ایسے زمانے میں بھی ایک بہت بڑا طبقہ جو بظاہر پڑھا لکھا ، باشعور اور دیندار نظر آتا ہے ان میں بھی بدعقیدگی کے جرثومے تا حال ختم نہیں ہوئے۔

بہت دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ شریعت جن اوہام و توہمات ، افکار و نظریات اور فرسودہ معتقدات سے بچنے کا حکم دیتا ہے آج انہی کو اپنایا جا رہا ہے چنانچہ بعض باتیں اس مہینے کے متعلق مشہور ہیں جو سراسر غلط بے بنیاد اور بے سروپا ہیں ، ذیل میں ان کی نشاندہی کی جاتی ہے :

اس مہینے میں نحوست نازل ہوتی ہے

اس مہینے میں آفات نازل ہوتی ہیں۔

اس مہینے میں حادثات نازل ہوتے ہیں

اس مہینے میں بیماریاں اترتی ہیں

اس مہینے میں نئے شادی شدہ جوڑے کو حقوق زوجیت سے روکا جاتا ہے کہ یہ نحس مہینہ ہے۔

اس مہینے میں مخصوص طریقے کی مروجہ قرآنی خوانی ضرور کرانی چاہیے۔

اس مہینے میں آٹے کی 365 گولیاں بنا کر پانی کے تالاب وغیرہ میں ڈالنا۔

اس مہینے میں 311 مرتبہ سورۃ مزمل پڑھنا۔

اس مہینے میں لولہے لنگڑے اور اندھے جنات اترتے ہیں۔

اس مہینے میں چنے ابال کر تقسیم کرنا ضروری ہے۔

اس مہینے میں چوری بنا کر تقسیم کرنا ضروری ہے۔

اس مہینے میں مزاج میں شدت اور تیزی آجاتی ہے۔

اس مہینے میں پہلے 13 دن انتہائی بھاری ہوتے ہیں۔

اس مہینے میں گھریلو لڑائی جھگڑے ضرور ہوتے ہیں۔

اس مہینے میں صندوقوں اور پیٹیوں کو ڈنڈوں سے خوب پیٹا جائے تاکہ جنات بھاگ جائیں۔

اس مہینے میں مٹی کے برتن توڑ دینے چاہییں۔

اس مہینے میں کاروبار میں خسارہ آتا ہے۔

اس مہینے میں آخری بدھ کے روز عید منائی جائے۔

اس مہینے میں نکاح نہیں کرنا چاہیے۔

اس مہینے میں شادی و بیاہ اور خوشی کی تقریبات نہیں کرنی چاہییں۔

اس مہینے میں بعض لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آخری بدھ کو آسمان سے تین لاکھ بیس ہزار بلائیں نازل ہوتی ہیں ان سے بچنے کے لئے مخصوص قسم کی چار رکعت نماز نفل ادا کی جاتی ہے ، جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہر رکعت میں ایک دفعہ سورہ فاتحہ ، سترہ مرتبہ سورہ کوثر ، پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص اور ایک ایک مرتبہ معوذتین پڑھی جاتی ہے، پھر سلام پھیرکر مخصوص دعا کی جاتی ہے۔ اس میں تین سو ساٹھ مرتبہ اللّٰہ غالب علی امرہ ولکن اکثر الناس لایعلمون پڑھا جاتا ہے اور سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون وسلام علی المرسلین والحمد للّٰہ رب العالمین کے ذریعہ دعا ختم کی جاتی ہے ، اس کے بعد فقراء و مساکین میں مختلف قسم کے کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

 صفر کے آخری ایام میں اس خاص عمل کے میسجزبھی واٹس ایپ اور سوشل میڈیا وغیرہ پر دیکھنے کوملتے ہیں۔

     یہ بات درست ہے کہ قرآن وہ کتاب ہے جس کی آیات کی برکت سے بیماریاں دور ہو جاتی ہیں ،لیکن ان کو خاص طریقوں سے مخصوص کرنا اور کسی خاص مہینے میں ہی اس کی برکت کا قائل ہونا یہ سراسر غلط بات ہے۔

      اب صفر سے متعلق رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا واضح فرمان مبارک ملاحظہ فرمائیں :

عَنْ  اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ …لَا صَفَرَ۔

ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: صفر(نحس) نہیں ہے۔ (صحیح البخاری)

یاد رکھیں! اسلام میں نحوست اوراس طرح کےتوہمات کی کوئی گنجائش نہیں، عبادات کو عام معمول کے مطابق ادا کیا جائے، کوئی بھی نیک اور خیر کا کام مثلاً قرآن کریم کی تلاوت اور صدقہ و خیرات کو مخصوص طریقوں  خاص نہ کریں ، اور شریعت میں جائز امور مثلاً کاروبار ،نکاح ، شادی بیاہ ، سفرکرنا وغیرہ کو اس مہینے یا کسی بھی دن اور مہینے کی نحوست کی وجہ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

     اپنے معاشرے میں پھیلتی بدعقیدگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، اسی طرح اس مہینے میں کی جانے والی بدعات اور خرافات سے اپنی اور اپنی آنے والے نسل کی حفاظت کا اہتمام کرنا چاہیے ، اللّٰہ تعالٰی مسلم معاشرے کو توہم پرستی اور جاہلانہ نظریات سے محفوظ  رکھے اور اسلام کی واضح تعلیمات کو اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین ثم آمین یا رب العالمین

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے