
عائشہ بی
ہم ہیں فلسطینی بچے، ہمارے مکان توڑ دیے گئےہیں ۔ہم ملبے کے ڈھیرپر کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ کبھی ہم بھی اپنے گھروں میں رہتے
تھے۔گھر بھی تھا خاندان بھی تھا، دشمن تب بھی ہمیں ڈراتا تھا لیکن ہم نہ ڈرتے ہیں، نہ ڈریں گے ۔
ہم ہمت والے بچے ہیں دین کےمحافظ ہیں ۔ یہ مسجد اقصیٰ تو اپنا قبلہ اول ہےنا یہ انبیاء کی سرزمین ہے نااس پردشمن قبضہ کرنےآئےہیں ۔
ہم تنہا یہ جنگ کرتےہیں روز زخم سہتے ہیں پھربھی پیچھےنہیں ہٹتے ہیں۔ آخریہ امت مسلمہ ہے، کہاں پرمسلمانوں کا بہتا لہو، زخموں سے چور بدن، لاشوں کااک ڈھیربکھرا ہے۔اسرائیل نےاپنی ساری دھرتی اجاڑ کررکھ دی ہے۔
فلسطین کوشہدا کا قبرستان بنا دیا ہے۔ ایسےکٹھن وقت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کہاں کھو گئی ہے، کہاں چھپ گئی ہے؟
سب تو ہم معصوموں کی پکار تو سن لو دشمنوں سےمقابلے کے لیے تیارتو ہو لو۔ اےامت مسلمہ اٹھ بھی جاؤ ۔
ہمارے حق کے لیے آواز تو اٹھاؤ ۔ہماری پکارپرلبیک کہو نا۔ ہمیں فلسطین کو آزاد کرانا ہے ۔اے امت مسلمہ یہ تو ہم سب کا فرض ہے۔ نکلو قبلہ اول کی حفاظت کے لیے مسلم تشخص کی بقا کے لیے، دین کی بقا کے لیے دین کے احیا کے لیے ۔


































