
عائشہ بی
ہر سال محرم الحرام میں کروڑوں مسلمان( سنی و اہل تشیع )امام حسین رضی عنہ کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں لیکن ان غم
منانے والوں میں سے بہت ہی کم لوگ اس شہادت کا مقصد جانتے ہیں کہ جس مقصد کے لیےحضرت امام حسین (رضی ) نے نہ صرف اپنی جان کی قربانی دی بلکہ اپنے خاندان کے ساتھ جام شہادت نوش کیا۔
حضرت امام حسین نے جس مقصد کے لیے اپنی اور اپنے خاندان کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ ایسی خصوصیت ہے جس کی وجہ سے تیرہ سو برس گزر جانے کے باوجود ہر سال ان کا غم تازہ ہوجاتا ہے انہوں نے اپنے ذاتی مقصد کے لیے قربانی نہیں دی بلکہ ایک ظالم و جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے کےعظیم مقصد کے لیے پورے خاندان سمیت قربانی دی۔ ان کی قربانی کا مقصد تخت و تاج نہیں تھابلکہ خلافت کا سلسلہ برقرار رکھنا اور بادشاہت کا انکار تھا جس کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی ۔
حضرت امام حسین کے گھرانے کی بلندی اور اخلاقی سیرت کو سب جانتے ہیں۔ حضرت حسن بن علی سے امیر معاویہ نے معاہدہ کیا تھا کہ وہ کسی کو خلیفہ نامزد نہیں کریں گے مگر حضرت امیر معاویہ نے یزید کو اپنا جانشین نامزد کر کے اس اصول دین کی خلاف ورزی کی تھی کیونکہ شریعت اسلامی میں شخصی حکومت کے قیام کا کوئی تصور نہیں شورائیت اور انتخاب سے خلیفہ یا امیر بنائے جاتے تھے ۔ ابھی تک سرزمین حجاز میں ایسے کبار صحابہ اور اکابرین موجود تھے جنہوں نےبراہ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دور دیکھا تھا لہذان کے لیے امیر معاویہ کی اس غلط روایت قبول کرنا ناممکن تھا۔
حضرت امام حسین نے ان ہی اصولوں کی خاطر یزید کی بیعت قبول کرنے سےانکار کردیا۔یزید کا ذاتی کردار ان تمام اوصاف سے عاری تھا جو ایک امیر یا خلیفہ کے لیے شریعت اسلامیہ نے مقرر کئے ہیں بلکہ اسے اس کے والد نے نامزد و منتخب کیا تھا۔ کسی نا اہل اور کمزور کردار کے شخص کو بطور حکمران تسلیم کرنا امام حسین عالی مقام کی لیے کسی طرح ممکن نہ تھا۔
یزید نے تخت نشین ہونے کے بعد حاکم مدینہ ولید بن عقبہ کی وساطت سے امام حسین رضی اللہ عنہ سے بیعت طلب کی ۔ ولید نے سختی سے کام نہ لیا لیکن مروان بن الحکم کو بزور بیعت لینے کے لیے مجبور کر دیا ۔ ان حالات میں امام حسین رضی اللہ عنہ نے مکہ و مدینہ سے سفر کا آغاز کیااور وہاں سے اہل کوفہ کی دعوت پر روانہ ہو گئے۔ جب امام حسین علیہ السلام مکہ پہنچے تو اہل کوفہ نے انہیں سینکڑوں خطوط لکھ کر کوفہ آنے کی دعوت دی تاکہ وہ خلافت اسلامیہ کے قیام کی جدوجہد کا آغاز کر سکیں لیکن اہل کوفہ کے غداروں نے وعدوں کی پاسداری کرنے کے بجائے وعدے توڑ دیے۔ امام حسین کے ساتھ نہیں دیا ۔ یزید کی بھیجی ہوئی فوج نے کربلا میں نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ عنہ کو ان کے اہل خانہ اور اصحاب سمیت شہید کردیا گیا۔
" شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی ۔"
اقامت دین کی جدو جہد میں جان دینا شہادت ہے۔اسلام میں جہاد کی پشت پر یہی پہلو مضمر ہے کہ دین کی بقا کے لیے جاں نثاری کی بزم آراستہ کی جائے۔ شہادت کی ساعتیں یقینی طور پر مقاصد سے ہی پر ہو سکتی ہیں ۔اس لیے واقعہ کربلا کے پس منظر کے جو تقاضے ہیں انہیں ملحوظ رکھنےکی ضرورت ہے۔حضرت امام حسین اور ان کے رفقا و اہل خانہ نےامام حسین اسلامی تعلیمات اور شریعت کی بقا و تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیا ۔ دین کے اصلی چہرے پر جب غبار ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ظالم و جابر حکمران۔


































