
نازش مرتضیٰ
خاندان معاشرےکی اکائی ہے،اس لئےمختلف مستحکم خاندان مل کرہی ایک مضبوط معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں اگر ایک فرد اپنےخاندان سے بہتر
تربیت یافتہ ہوگا تو وہ معاشرے کے لئے ایک مفید شہری ثابت ہو گا ،لیکن اس کے برعکس اس کی تربیت میں کہیں کوئی جھول ہوا تو وہ معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے
* ہم پچھلے کئی عشروں سے دیکھ رہے ہیں کہ ہمارا معاشرہ مستقل زبوں حالی کا شکار ہے اخلاقی, معاشی اور نظم و ضبط کے حوالے سے ہر کوئی خود کو مظلوم اور دوسرے فرد کو ظالم تصور کرتا ہے اپنی غلطیوں کا وکیل اور دوسرے کی غلطیوں کو جج کے طور پر دیکھتا ہے نظم و ضبط اور اخلاق کو تو ہم کہیں بہت پیچھے چھوڑ آئے ہیں.
* یہ بات تو ہیں معاشرے کی اب بات کرتے ہیں خاندان کے مضبوط یا مستحکم ہونے کی تو اس میں سب سے بڑا نقصان ہمارے معاشرے کو جب پہنچنا شروع ہوا جب مشترکہ خاندان سے ہم نے سپریڈ رہنے کو ترجیح دینا شروع کی اکیلے رہنے والے خاندان پر ہر طرح کی ذمہ داری کا بوجھ آن پڑتا ہے معاشرتی رکھ رکھاؤ, بچوں کی تربیت گھر کے کام کا بوجھ ,یوٹیلیٹی بلز, گھر کے مختلف کام اگر آمدنی اچھی ہو تو زندگی اچھی گزر نے لگتی ہے لیکن اگر شوہر کی آمدنی کم ہو تو خاتون خانہ کو بھی نوکری کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے بچے اور گھر دونوں متاثر ہوتےہیں ..
* اب اگر بچوں کی تربیت اور گھر متاثر ہو تو کس طرح مستحکم خاندان اور بہتر معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے اس کے برعکس ایک مشترکہ خاندان اس سے بہتر ہوتا ہے کیونکہ افراد زیادہ ہونے کی وجہ سے ذمہ داریاں بھی تقسیم ہو جاتی ہیں کسی ایک فرد پر کام کا بوجھ نہیں ہوتا اسی طرح گھر کے اخراجات بھی بڑوں اور بزرگوں کی معاونت سے تقسیم ہو جاتے ہیں ہیں یہ فائدہ تو صرف معاشی طور پر ہے..
* لیکن اگر ہم اس ماحول کا باریک بینی سے معائنہ کریں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ اس ماحول میں بچوں کی تربیت بھی اچھی خاصی ہو جاتی ہے معاشرتی طور سے بھی اور اسلامی طور سے بھی کیونکہ گھر کے بزرگ دادا , دادی, تایا, تائی وغیرہ بچوں کو اچھی اور بری باتیں بتاتے ہیں اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہیں. جو کہ آگے چل کر ان کی عملی زندگی میں کام آتے ہیں
*اسی طرح چچا, تایا, کے بچوں کے ساتھ رہنے سے آپس میں دوستی, برداشت اور صبر کے جذبے بھی پروان چڑھتے ہیں اور اگر آپس میں لڑائی جھگڑا ہو جائے تو گھر کے بزرگ سمجھا معاملے کو رفع دفع کرتے ہیں..
* گھر میں بڑے بزرگوں کے رہنے کی وجہ سے مختلف رشتے داروں کا آنا جانا بھی گھر میں لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے مہمان نوازی اور خاندان میں لین دین اور رشتہ داروں کے حقوق سے آگاہی ملتی ہے...
* گھر کے کاموں میں معاونت یعنی دیورانی اور جیٹھا نیا مل کر کرتی ہیں تاکہ کسی ایک پر کاموں کابوجھ نہ پڑے کئ گھرانوں میں تو کاموں کو دنوں کے حساب سے تقسیم کر لیا جاتا ہے.
* گھر میں ایک سے دو کھانے پکتے ہیں اگر کسی کو کھانا پسند نہ بھی ہو تو ایک دوسرے کی پسند کو مد نظر رکھ کر یا گھر کے بڑوں کے ڈر سے کھا ہی لیا جاتا ہے۔ ..
* اب آپ سب یہ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کون سے معاشرے کے خاندانی نظام کی بات ہے آج کل تو اگر لوگ مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں یا تو مجبوری یا پھر دلوں میں عداوتیں اور جھگڑے لیے ہوئے ہوتے ہیں...
* یعنی آج کل جو لوگ خاندان کی صورت میں رہتے تو ہیں مگر مستحکم خاندان کی طرح نہیں جو کہ نہ صرف سماجی رویوں ,معاشرتی رابطوں, اور معاشرتی اقدار میں بگاڑ کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ایک مستحکم معاشرے کی بنیاد میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔.,
خاندان میں بگاڑ کے اسباب
** اگر ہم مستحکم معاشرے میں بگاڑ کے اسباب پر نظر ڈالیں تو ہمیں سب سے پہلےنظر آنےوالی چیز صبر اور برداشت میں کمی ہیں ہم ایک دوسرے کی ذرا ذرا سی باتوں کو بھی نظر انداز نہیں کر پاتے اور وہ پھر بڑی بڑی لڑائیوں اور عداوتوں کا باعث بن جاتی ہیں
...
**اس کے علاوہ سب سے اہم اور ناگزیر لیڈر شپ ہیں جو نہ صرف ایک ملک کے نظم و نسق چلانے کے لیے اہمیت کی حامل ہے اسی طرح ایک گھر کو اور خاندان کو چلانے کے لئے بھی ایک بہترین اور مدبّر سربراہ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ غیر جانبدار ہوکر گھر اور خاندان کو ساتھ لے کر چلے گھر کے ہر فرد کے لئے ایک جیسے اصول و ضوابط ہو....
**ایک بہت ہی خطرناک بعد جو کہ مستحکم خاندان کو کمزور کرنے کا باعث بنتی ہے چاہے وہ سنگل خاندان ہو یا مشترکہ خاندانی نظام وہ ہے بیرونی مداخلت وہ مداخلت چاہے افراد خانہ کی مرضی سے ہو یا زبردستی خاندان کو کمزور کر دیتی ہے..
سد باب
**ایک خاندان کو کس طرح مستحکم رکھا جا سکتا ہےبحیثیت مسلمان ہمیں قرآن وحدیث کےعلاوہ کہیں دیکھنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہو سکتی کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے..
**نوزائیدہ بچے سے لے کر گھر کے بزرگ افراد کے حقوق و فرائض بتا دیے گئے ہیں. لیکن یہاں سب سے اہم بات جو ہم نظر انداز کر دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ اسلام میں طلبی حقوق کی بات نہیں ہرجگہ ادائیگی حقوق کی بات کی گئی ہے..
* والدین کے حقوق بتائے گئے ہیں تو اولاد کو تاکید کی گئی ہےکہ یہ حقوق ادا کرنے ہیں...
**بیوی کے حقوق ہیں تو خاوند کو تاکید کی گئی ہے...
**اسی طرح شوہروں کے حقوق کےلئے بیوی کو فرائض کی صورت میں بتا دیا گیا ہے
لیکن آجکل ہم صرف حقوق مانگنے کی بات کرتےہیں کہ مجھے میرے حقوق نہیں مل رہے. شکوے شکایتیں اور بس...
** کیاہم سوچتے ہیں کہ ہمیں حقوق مانگنے نہیں حق ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے لیکن آج کل حقوق مانگنے کے لیے باقاعدہ تنظیمیں بن گئی ہیں...
اگر اسلام میں کچھ رشتوں کے حقوق اور فرائض نہیں بتائے گئے ہیں تو وہاں احسان اور صلہ رحمی کا حکم دیا گیا ہے احسان یعنی اگر کوئی تمہارے ساتھ اچھا کرے تو تم اس کے ساتھ اس سے بڑھ کر کرو اور اگر کوئی برا کریں تو اس کےساتھ بھی حسن سلوک سے پیش آؤ..
میرے نزدیک یہ کچھ تجاویز ہیں.. جو کہ ایک خاندان کو کو مستحکم کر سکتی ہیں اور بہترین معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہیں ..




































