
ثروت اقبال
تیرہ فروری کا دن ایک اہم دن تھا۔ اس دن لکھنے والوں کے لیے رنگ نو میڈیا گروپ کی طرف سے کراچی پریس کلب میں حوصلہ افزا
تقریب منعقد کی گئی۔جہاں ایوارڈ اوراسناد تقسیم کئے گئے یہ انعامات وصول کرنے والے بڑے جوش کے ساتھ وہاں موجود تھے بچے اپنے والدین کے ساتھ اور زیادہ تر خواتین اپنے شریک حیات کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھیں۔ مہمانانِ گرامی میں عالیہ صارم برنی، پروفیسر سعید احمد قادری، سبیل الرحمن اورعبدالستار جوکھیو اسٹیج پر تشریف فرما تھے یہ تقریب "رنگ نو" یوٹیوب چینل پر براہ راست پیش کی جارہی تھی زین صدیقی صاحب نے میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے بتایا کہ اس اردو ویب سائٹ نے 2018 میں اپنا سفر شروع کیا ۔اسے پروفیسر سعید صاحب کی سرپرستی حاصل ہے۔ خواتین کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی کہ امور خانہ داری کے ساتھ وہ اصلاح معاشرہ کا کام دوہری ذمہ داریوں کے ساتھ نبھا رہی ہیں۔ یہ تقریب ہال میں موجود خواتین کے نام کی گئی انہوں نے نئے لکھنے والوں کی رہنمائی کی اوربتایا کہ تحریر کی خوبصورتی کیا ہوتی ہے۔رنگ نوویب سائٹ سےجڑے 3 چینلز کا ذکر بھی کیا جس میں ہیلتھ گائیڈ چینل، یاسمین کا دسترخوان اوررنگ نوچینل شامل ہیں زندگی نو چینل پاکستان، انڈیا، امریکہ اور سعودیہ میں دیکھا جا رہا ہے۔ بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا جس کا موضوع تھا "سچا پاکستانی کون"۔ ہال میں موجود مرد حضرات کے لیے تالیاں بجائی گئیں کیونکہ وہ اپنی خواتین کے ساتھ یہاں آئے تھے۔ حریم ادب کی فرح مصباح اور ان کے بیٹے کی تیار کردہ ایک ویڈیو دکھائی گیٔ جو "رنگ نو" کا بہترین تعارف ہے جس میں رنگ نو کی خصوصیات بتائی گئیں کہ یہ چینل اور ویب سائٹ کس طرح کام کرتی ہے۔
ہال میں موجود حریم ادب کی ممبرز نےرنگِ نو کو سراہا اورتعریفی کلمات کہے۔ زین صدیقی صاحب کی انتھک محنت اور جدوجہد کی تعریف کی اور وہاں کے انتظامات کو بھی سراہا۔
رنگ نوکے دو سال مکمل ہونے پر عالیہ صارم برنی اوریاسمین شوکت نے کیک کاٹا۔
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مضمون نویسی کے مقابلے میں پوزیشن لینے والوں کو ایوارڈ دیے گئے۔ پروفیسر سعید قادری اس ویب سائٹ کے سر پرست ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں موجودہ دور اور معاشرے کی تربیت کو جوڑتے ہوئے خوبصورت باتیں کہیں اور ایک جگہ مثال بھی دی کہ "آدمیوں کے جنگل میں انسانوں کو تلاش کرنا مشکل ہے۔" انہوں نے کہا کہ رنگ نو صرف تفریحی نہیں بلکہ اصلاحی ویب سائٹ ہے۔
پر اثر شخصیت کی مالک عالیہ صارم برنی صاحبہ نےگفتگو کی اور کہا کہ یہ ویب سائٹ ضرور ترقی کریں گی کیونکہ اس میں مردوں کے ساتھ عورتیں بھی شامل ہیں۔انہوں نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کہا کہ "محبت کمرشل نہیں ہوتی اور جو کمرشل ہوتی ہے وہ محبت نہیں ہوتی" دو قومی نظریہ پر بھی گفتگو کی اور اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے والی مسکان کا ذکر بھی کیا۔ عورتوں اور مردوں کے حقوق پر بھرپور گفتگو کی عورتوں کی کمزوری کو رد کرتے ہوئے عورت کو صنف نازک ہی قرار دیا اور یہ کہ پاکستانی عورت کا مقابلہ کسی سے نہیں ہم تو پہلے ہی جیتے ہوئے ہیں یہ بھی کہا دوسروں پر الزام نہ لگائیں بلکہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کریں یاسمین شوکت صاحب نے بہترین میزبانی کرتے ہوئے سب کا بہت شکریہ ادا کیا اور اپنے شریک حیات اور چیف ایڈیٹر زین صدیقی صاحب کی جدوجہد کا مختصر ذکر کیا اور رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام کیا جس کے بعد عالیہ صارم نے بہت محبت سے ان کا ہاتھ تھام کر ان کو تسلی بھی دی۔
نعت خوان یاسر سہروردی نے سونی دھرتی ملی نغمہ سنایا ۔
دس بہترین لکھنے والوں کو ایوارڈ دیے گئے۔رنگ نو کے بارے میں گفتگو کرنے والی خواتین کو کتابوں کے تحائف دیے گئے۔نعمان لودھی کو فوٹوگرافی کی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا انہوں نے الخدمت کا ایوارڈ بھی وصول کیا میرحسن ویڈیو ایڈیٹر کو بھی ایوارڈ دیا گیا مہرین نے کیلیگرافی ایوارڈ وصول کیا فوٹوگرافر جمیل بھائی کو بھی ایوارڈ دیا گیا سید عبیدالرحمن اور کشف کو ایوارڈ دیا گیا سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ایک شہید کے صاحبزادے نعت خواں ابوبکر نے بھی اپنا ایوارڈ لیا۔سعد صدیقی نے۔ اپنے والد زین صدیقی کے نقش قدم پر چلتے ہوخود اعتمادی سے ویڈیو ایڈیٹنگ کا ایوارڈ وصول کیا ۔
اب اجرک پہنا نے کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ جوکھیو صاحب محبت سے تحفت لے کر آئے تھے حریم ادب کی روح رواں عشرت صاحب کو ادب کی خدمات پر اجرک پہنائی گئی رانا خالد محمود کو شیلڈ پیش کی گئی 10 اچھا لکھنے والوں کو سند بھی دی گئی اساتذہ سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ سبیل الرحمن کو بھی شیلڈ اور اجرک کا تحفہ دیا گیا۔ یاسر سہروردی کو بھی شیلڈ سے نوازا گیا۔ عالیہ صاحبہ کو شیلڈ ڈی گئ اور اجرک پہنائی گئی اسٹیج پر موجود تمام مہمانان گرامی کو بہت محبت سے اجرک پہنائی گئی "رنگ نو" نے ان افراد کو بھی یاد رکھا جو شروع سے رنگ نو کے ساتھ جڑے ہوئے تھے مگر اب اس دنیا میں نہیں رہے ان کے لیے اور وہاں موجود حاضرین کے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور خاص کر الخدمت اور اس سے جڑے ہوئے تمام لوگوں کے لئے دعا کی گئی۔ اس کے بعد ظہرانہ اور چائے پر تقریب کا اختتام ہوا ۔


































