
افروزعنایت
یہ تصویر صرف امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ ہرحساس دل کےلیے باعث ندامت ہےکہ کس طرح سرعام درندگی کا مظاہرہ کرکےشیطانی مسکراہٹ
سےہمیں للکارا جارہا ہےکہ ہےکوئی مائی کا لال ہے جو اسے میری درندگی کے جال سے نکالےجبکہ مسلمانوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہےلیکن کوئی اس وحشیانہ تشدد کو روکنے والا نہیں۔
یہ تصویراس نوعیت کی کوئی اکلوتی تصویرنہیں بلکہ ایسی سینکڑوں تصاویر آئےدن ہماری نظروں کےسامنے سےگزرتی ہیں اورہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ آج ہماری کمزوری ان کوناپاک ارادوں کو تکمیل کی طرف لے جارہی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نےقلیل تعداد اوربے سروسامانی میں بھی کفار کو اذیت ناک شکست دے کر دنیا کے کونےکونے میں اسلامی پرچم کو بلند کیا لیکن افسوس بےحد افسوس کہ آج امت مسلمہ یہود نصاریٰ کی دوستی اوران کی جوشنودی میں اپنے منصب سےغافل ہو ہیں۔
ہمیں حضرت عمررضی اللہ عنہ طارق بن زیاد جیسےاسلام پرجان مال قربان کرنے والےجیسے سپہ سالاروں کی ضرورت ہےجوان اسلام دشمن عناصرکاڈٹ کرمقابلہ کرسکیں۔رب العالمین امت مسلمہ کو بیدار کرےاورہمارے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اپنے ذاتی مفادات کے چکرسے نکل کرعالم اسلام اورامت مسلمہ کے درد کا معالج بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ کیونکہ اس وقت عالم اسلام کا اس طرح خاموش تماشائی بننا یہود وہ نصاریٰ کے بازوں کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔
=




































