ہم اور ہمارے رویے بدل گئے

 افروز عنایت

بچپن میں بہن بھائیوں کا ذرا ذراسی بات لڑنا پھرروٹھنا پھرساری ناراضی بھلا کرایک ہوجاناجیسے کچھ ہوا ہی نہیں ،بعض اوقات تو بھائی بہن ایک

دوسروں کو تھپیڑوں سےبھی نوازتے تھےلیکن چند لمحوں کے بعد کھیلنےکودنے لگ جاتے۔  ہاں اگرکبھی اماں یا ابا کے ہاتھ سےکسی بہن بھائی کو مار پڑتی تو دوسرا اداس ہوجاتا بلکہ مار کھانے والے سے پہلے دیکھنے والے کےآنسو نکل آتے اور آج کیسی بےحسی کا دورآگیا ہے کہ اکثر گھرانوں میں بھائی بھائی کا دشمن بن گیا ہے ۔ دلوں میں بغض وعداوت جس نے رشتوں میں دراڑیں پیدا کردیں ہیں۔

معمولی معمولی باتوں پرملنا جلنا تو کیا بات کرنا بھی ختم کردیا جاتا ہے، اکثر جگہ دیکھا گیا کہ جائیداد مال ملکیت کی کھینچا تانی نفرتوں کےبیج بوتی ہےجو بڑھتے بڑھتے تناوردرخت بن جاتی ہے۔ آج کی چاروں طرف کی یہی صورت حال دیکھ کراپنے بزرگوں کےدورسے موازنہ کریں تو ان کے زمانے میں یہ گمبھیر نوعیت کے مساٸل انہیں درپیش  نہ تھے۔ ایک چھت تلے تین چار خاندان اکٹھےمحبتوں سے رہتے تھے۔ بھائی بھائی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیاررہتا تھا ، یہ تیرا اور یہ میرا والا جھگڑاکم ہی نظرآتا تھا، میرے والد مرحوم (اللہ رب العزت انکے درجات بلند فرمائے) اپنے بچپن اورجوانی کے بارے میں بتاتےتھےکہ دوسو گز کے پلاٹ پر بنے ہوئے گھر میں ہم چار فیملیز تقریباً 20 افراد پرمشتمل خاندان ایک چھت تلےرہتا تھا،  یہ کس کا ذاتی مکان ہے، اس سے کسی کو غرض نہیں تھی ۔کماتا کون کون ہے یا نہیں کماتا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا لیکن سب کے بچےپیٹ بھر کر کھانا کھاتے۔

 کوئی کسی کو طعنہ نہیں دیتا کہ تمہارا باپ نہیں کماتا ۔ایک اوربات یہ کہ سب کے بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری خاندان کی سب خواتین کےاوپر تھی،  مثلاً بابا کی والدہ جب پانچ سال کے تھے تو انتقال کرگئیں ۔  بابا کی پرورش گھر میں موجودچچی اور پھوپھیوں نےکی اورانہیں ماں کی کمی کا احساس تک نہیں ہونے دیا۔ __

ہمارے دادا گھرکے بڑے تھے،لہٰذا سب کی کفالت کا تقریباً سارا بوجھ ان ہی کےکاندھوں پرتھا، ان کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سےبابا( جو اس وقت سندھ مدرسته السلام اسکول میں میٹرک کے طالب علم تھے)  نےاپنے والد کا کاروبار سنبھالا بلکہ اپنے خاندانی ذمہ داریوں کو بھی اپنے والد کی طرح حسن وخوبی سےانجام دیا۔ کیا آج کل مذکورہ بالا خوبصورتي  رشتوں میں نظرآتی ہے۔  بہت کم ناہونے کے برابر، اپنے بچے بڑے ہوئے نہیں کہ لوگ نظریں چرانےلگتے ہیں۔

 مجھے میری ایک بہت پیاری دوست (جس کے شوہرکےانتقال کو تقریباً ڈیڑھ برس ہوئے ہیں) نےانتہائی دکھ اورافسوس کے ساتھ بتایا کہ سب بہن بھائی جو صاحب حیثیت ہیں میری تنگ دستی پر کسی نے مدد نہیں کی۔ سب مجھ سے یوں کترانے لگے ہیں کہ کہیں میں ان سے مالی امداد نہ مانگ لوں۔ ان خاتون کی اس افسوس ناک صورت حال پرمجھے اپنے مرحوم والد کےخاندان کی بات یاد آگئی اور صرف میرے والد کےخاندان میں ہی یہ خوبی موجود نہیں تھی بلکہ اس زمانےمیں زیادہ ترلوگوں کا طرزعمل ایسا ہی تھا کہ آسائیش نہ ہونے کے باوجود اپنوں کےدکھ دردمیں سب شامل ہوتے تھے اورآج سب کچھ ہوتے ہوئے بھی بہت سے لوگوں کے دل مردہ ہیں کہ وہ اپنوں کا بھی درد نہیں بانٹ سکتے۔افسوس بےحد افسوس ۔

 

 

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے