
افروز عنایت
وضع میں تم ہونصاریٰ تو تمدن میں ہنود
یہ مسلما ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائے یہود
امبر ( نگہت کو اپنےبھائی کی شادی کا کارڈ دیتے ہوئے )نگہت کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ میری تمام دوست آرہی ہیں تمہیں ضرور آنا ہےاورہاں شادی ہال
تمہارے گھر کے نزدیک ہےتم اپنی امی کوساتھ لےکرآنا۔
نگہت اپنی والدہ کے ساتھ شادی ہال میں پہنچی توہال میں مدھم روشنی تھی ڈسکو میوزک، اسٹیج پر بھرپور رنگ برنگی روشنیاں،جہاں قیمتی مگر جدید تراش خراش کالباس زیب تن کیے ہوئےچند لڑکیاں اورلڑکےانڈین گانے پر بیہودہ ڈانس کررہے تھے بغیر استین مختصرلباس بغیردوپٹہ لڑکیاں لڑکوں کی باہنوں میں جھولتی اورسامنے بیٹھے باپ بھائیوں کا داد دینا۔
نگہت کی امی ۔۔ یہ تم مجھےکہاں لےکرآگئی ہو تمہاری دوست امبرخود تو اتنی ایڈوانس نہیں لگتی۔
ابھی امی کی بات پوری بھی نہیں ہوئی تھی کہ تالیوں کی گونج میں ایک لڑکا اورلڑکی اسٹیج پر آئےلڑکی نیم عریاں لباس میں اسٹیج پرآتے ہی لڑکےسے بغلگیرہوکرانگلش پوپ میوزک پرڈانس کرنے لگی ۔ اس کو داد دینے کے لئے پورے ہال میں بیٹھے ہوئے لوگوں نےکھڑے ہو کرداد دی ۔ اس کے ساتھ چند لڑکے اور لڑکیاں بھی اسٹیج پر پہنچ گئے ۔ ان کا ساتھ دینےلگےجس میں دلہن اور دلہا کی بہنیں بھی شامل تھییں۔ آخر میں رہی سہی کثر دلہا اوردلہن نے پوری کر دی جن کا ساتھ دینے کے سارے ہال میں تالیوں کی آواز گونج اٹھی۔
نگہت کو اپنی والدہ کےسامنے خود شرمندگی ہورہی تھی ۔اس نے اپنی والدہ کی طرف دیکھا جو دوسری طرف منہ کرکے اپنا موبائل دیکھنے میں مصروف تھی ۔ یقیناً وہ یہ بیہودگی دیکھنا نہیں چاہتی تھیں ۔ آخر میں کچھ لوگ دلہا اور دلہن کے والدین کو بھی ڈانس کروانے کے لئےاسٹیج پر لے کرآئے۔غرض کے یہاں سارا ماحول کسی طرح بھی مسلم کلچر کی عکاسی نہیں بلکہ یہود ونصاریٰ اور کفارکی عکاسی کا مظہرتھا جس پر کوئی شرمندہ نظر نہیں آرہا تھا۔
یہاں میں نے ایک مسلمان گھرانے کی شادی کی جھلکیاں پیش کی ہیں جبکہ آج پاکستان میں ہمارا 40 فیصلہ معاشرہ یہود ونصاریٰ اورکفار کی مشابہت پر فخر کرتا نظر آتاہے۔




































