
افروز عنایت
عدینہ ! دادو آج ہماری ٹیچرکہہ رہی تھی کہ آپ سب فلسطین کےلئےضرور دعامانگیے گا۔اللہ بچوں کی دعا اللہ ضرورقبول فرماتا ہے،اس لئے میں نے
نماز کے بعد دعامانگی ہےکہ اللہ توفلسطین کےمسلمانوں کی مدد فرما لیکن دادو مسلمان ملک تو بہت زیادہ ہیں سب مل کر دشمن کا مقابلہ کرسکتے ہیں پھر کیوں نہیں کررہے ہیں _؟؟
میں اپنی 12 سالہ پوتی کی بات سن کرچونک گئی اورشرمندہ ہوگئی ۔ مجھےاس وقت علامہ اقبال کا یہ شعریاداگیا ۔
پانی پانی کرگئی مجھ کو قلندر کی یہ بات
تو جھکا جب غیر کے اگے نہ من تیرا نہ تن
بچپن میں اس شعرکو پڑھاتو اس وقت اتنا شعورنہ تھاکہ اس کی گہرائی تک پہنچ سکوں لیکن وقت کےساتھ ساتھ آگہی کےدروازے کھلتےگئےتوکچھ سمجھ میں آیازرااپنا اپنا محاسبہ کریں توکیا آج ہم غیروں یعنی غیرمسلموں کے اگے جھکے ہوے نہیں ۔ ان کی دوستی کا دم نہیں بھررہے ۔ ان کے آگے جھکےہوئے ان کی مشابہت اختیار نہیں کررہے ؟ جس کی بڑی مثال موجودہ حالاتمیں فلسطین اورغزہ کےمسلمانوں کی تکلیف پرامت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ہم مسلمان غیر مسلموں کی دوستی کا حق ادا کر رہے ہیں، ان سے ڈرے سہمے ہوئے ہیں یا ہمارے حکمرانوں کو اپنی بادشاہت کا ہاتھوں سے نکلنے کا ڈر ہے ؟
شاعر تو کہہ رہے ہیں کہ قلندر کی بات سن کرلوگ ندامت محسوس کرتے ہیں ۔اس وقت کچھ اسلام دوست حکمرانوں کوغیرت دلانے کی کوشش بھی کررہے ہیں ! لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا ہمیں تواللہ رب العزت نے بھی غیروں (عیر مسلموں )کے آگے جھکنے اور ان کی دوستی سے دوررہنے کی تلقین فرمائی ہے لیکن ہم پراس بات کااثر نہیں ہورہا ۔
جی ہاں دین اسلام غیر مسلموں کو دوست بنانےسےہمیں سختی سے روک رہا ہے ۔ آج ہم ان غیروں کےآگے جھکے ہوئے ہیں ان کی دوستی کا حق ادا کرنے کے لئے، جس پر ہمیں قطعا ندامت بھی محسوس نہیں ہورہی۔ اسی وجہ سےآج اپنی پہچان اپنے اصول اپنا ایمان سب کو ہم نے نظر انداز کر دیا ۔ ہم نے ہر لحاظ سے ان کے رسم ورواج ان کا کلچران کا طریقہ زندگی اپنا لیا ہے۔اگر کوئی روکنے کوشش کرتاہےتو وہ ان کی نظروں سے گرجاتا ہے اورکہتے ہیں کہ آپ کےدلوں میں تعصب بھرا ہوا ہے،جبکہ غیرت مند مسلمان کو توشرم سے پانی پانی ہو جانا چاہیے کیا۔ آج کےحالات ایسے نہیں ہیں؟؟عزہ و فلسطین کے مسلمان ایک بڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں ۔ یہود ونصاری مسلمان اور اسلام دشمنی میں اکٹھے ہو گئے ہیں انکا سامنا فلسطین کے مسلمان تنہا ڈٹ کر رہے ہیں ۔
آج وہ تنہا توکل خدا اس اذیت سےگزر رہے ہیں، کیاوجہ ہے کہ ہم فلسطینیوں کاساتھ دینے سےگریزکر رہے ہیں جبکہ 57مسلمان ملکوں کی کثیر تعداد افواج اورچالیس اسلامی ملکوں کی متحد افواج کا گروہ کس لئے خاموش تماشائی بنےہوئےہیں اور کیوں مسلمان حکمران خاموش ہیں؟ دوسری طرف صرف مسلم ممالک کی عوام سربسجود بارگاہ الہٰی میں قبلہ اول اورفلسطین کے لیےدعاگو ہے ان کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں اپنے قبلہ اول اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے نہ صرف بڑوں بلکہ معصوم بچوں تک کے ہاتھ بارگاہ الہی میں اٹھے ہوئے ہیں کہ اے مولااب تو ہی ابابیلوں کو بھیج جو ہمارے ان بھائیوں کےمددگار بن سکیں اورقبلہ اول کو ان یہود ونصاری کے ناپاک ارادوں سے بچا سکیں ۔ ہم تو شرمندہ ہیں۔ اللہ کا تومسلمانوں سے وعدہ ہےکہ وہ انہیں یہود کےساتھ قتال کرنے پر کامیابی عطا کرے گا۔ جیسے سورہ ال عمران میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ یہ تمہیں ایزا پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔اگر تم ان سے قتال کروتو یہ پیٹھ پھیرکر بھاگ جائیں گے پھران کی مدد بھی نہ ہوگی لیکن آج اس جہاد میں ہمارا حصہ صرف دعا ہی ہےجو ابابیل بن کر ان یہود ونصاری کا خاتمہ کرے گی۔ انشاءاللہ۔ اور فلسطین اورفلسطین کےمسلمانوں کوان ناپاک وجودکےچنگل سے محفوظ رکھے گا ۔
آمین ثم امین یا رب العالمین




































