ٹھنڈی چھاؤں

افروز عنایت

بچپن سےایک جملہ سنتے آئے ہیں کہ صرف اسلام نے وہ حدود متعین کی ہیں جس کی بدولت عورت کو مکمل تحفظ اورتکریم حاصل ہوسکتی

ہےبشرطیکہ ان حدود کی پیروی کی جائے ۔ سبحان اللہ

اس کا بھرپور احساس مجھے زینب کودیکھ کر ہوا، جس کا اسلام لانےسے پہلے جوسفین نام تھا جوسفین آسٹریلیا کےایک قصبے میں اشیائے خورونوش کےاسٹور پر سیلز گرل تھی۔  وہاں کے ماحول کے مطابق اس کا رہن سہن تھا ۔ ماں باپ  علیحدگی کے بعد اپنی اپنی آزادی کی زندگی گزاررہے تھے جبکہ وہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں اپنی بڑی بہن کے ساتھ رہتی تھی ۔

جنید اس اسٹور سے اشیاء لینےآتا تو سرسری سی بات چیت اس کے ساتھ ہوتی۔  آس پاس بڑا آزادانہ ماحول ہونےکے باوجود جنید اپنی حد میں ہی رہنےوالا جوان تھا جوسفین کی بڑی بہن اپنے ایک دوست کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوگئی تو جوسفین کو بھی تناہی کا احساس ہونےلگا ۔ ماں سے تومہینوں بعد ملاقات ہوتی ۔  کوئی روک ٹوک نہیں تھی ۔ وہ بھی چاہتی تھی کہ کوئی پارٹنرمل جائے۔  جنید کی شخصیت سےوہ متاثر تھی لہذا ایک دن موقع مناسب دیکھتے ہوئے اپنے دل کا حال بیان کیا۔ جنید نے اطمینان سے اس کی بات سن کر کہا کہ میں کسی مسلمان لڑکی سے شادی کر سکتا ہوں۔

کوئی بات نہیں میں مسلمان ہونے کے لئے تیار ہوں.

جنید- یہ اتنا آسان نہیں جیسا کہ تم سمجھ رہی ہو۔ اس کے لیے (اس کا حلیہ دیکھ کر) تمہیں بدلنا ہوگا جوسفین کےحامی بھرنےسےجنید نے اپنے گھر والوں سے پاکستان میں بات کی۔ اخرانہوں نے شرط یہ رکھی کہ تم وہاں کورٹ میں شادی کرلو لیکن  باقاعدہ شادی پاکستان آکر کرنا۔

لہٰذا وہ اسے والدین کے کہنےکےمطابق پاکستان اپنے گھر لیکر آیا یہاں کا ماحول اوراس کےگھروالوں کااس کےساتھ رویہ اس کے لیے کسی ایڈونچر سے کم نہیں تھا۔

ایک بات جو اس نےنوٹ کی وہ یہ کہ گھرمیں سب عورتیں سرپر دوپٹہ لیتی ہیں ،اس کی ساس نے اس کے لیے جو بھی سوٹ بنوانے تھے۔ ان سب میں دوپٹہ شامل تھا،کبھی کبھار وہ گلےمیں یہ دوپٹہ ڈال دیتی تھی دیوراور سسر اور دوسرے مردرشتے داروں کو وہ پہلے پہل تو بد اخلاق اوربے مروت سمجھتی کیونکہ جب بھی وہ ان سے ملنے کے لیے بغلگير ہونے کے لیے آگے بڑھتی وہ پیچھےہٹ جاتےاورصرف اس کے سرپر ہاتھ رکھتے، پھرگھر میں ساس نندوں کو دیکھ کراس نےسرپر دوپٹہ رکھا ، آئینہ میں اپنے آپ کو دیکھا تو اسے بہت اچھا لگا اب وہ بھی کبھی کبھار سرپر ڈوپٹہ ڈالنے لگی  ۔ اس گھرانےکا حصہ بن کراسے بہت سی باتیں شروع میں عجیب لگیں لیکن پھر آہستہ آہستہ اس پر جیسےبھید کھلتے گئے کہ اب دوپٹہ سرپر لینے سے اس کے دیور اور سسر بھی اس کے پاس بیٹھ کرباتیں کرلیتےہیں لیکن ان کی نظریں نیچی ہوتیں اس کی نند نےاسے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں سب سے مقدس اور معتبر ہستی عورت کی ہے۔ اس کی عزت و ناموس کا خیال رکھنا تمام رشتوں کی ذمہ داری ہے سر پرہاتھ رکھنے کا بھی یہی مطلب ہےکہ اس عورت  کو اس گھر میں عزت اور تحفظ حاصل ہے۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

تین ماہ میں اس نےبہت سی اچھی باتیں سیکھ لیں خصوصاً نماز وغیرہ ۔  تین مہینوں کےبعد جب وہ.دونوں میاں بیوی واپس آسٹريليا کے لیے روانہ ہونےلگے تو خود بخود اس کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ اس نے زندگی میں اپنوں کا ساتھ اور ان کی محبت نہیں دیکھی تھی ۔ نہ ہی اسےعزت ملی تھی صرف ہرمرد اس کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا تھا۔

    ائیرپورٹ پرسسر نے اسے پہلی مرتبہ گلےلگایا تووہ بےاختیار رونےلگی اس کے منہ سےبےاختیار نکلا ابا جی کیوں کہ گھرمیں سب اسے اسی نام سے پکارتے تھے۔ اب  وہ اکثر پاکستان آٽی جاتی اورخوبصورت یادیں اور محبتیں سمیٹ کر واپس جاتی۔

 جنید نے اپنے اکلوتے بیٹےکی تربیت بھی اسلامی تعلیمات کےمطابق کی۔ میں اکثر سنتی رہتی کہ وہ اپنی اس زندگی سے مطمئن ہےکہ اسے تحفظ مل گیا ہے۔ یہ گھر اس کی چھت اب اس کے لیے اسکی ٹھنڈی چھاؤں ہےَ۔

اج تقریباً بیس پچیس سال کے بعد میں نےٓاسے دیکھا اس کے چہرے پروقارتھا اطمینان تھا اس کےاکلوتے بیٹےکےبارے میں معلوم ہوا کہ وہ بھی باپ کی طرح صوم وصلاۃ کا پابند ہے تو سنکرزیادہ خوشی ہوئی۔

بیشک میرا دین اور اس کی تعلیمات خوبصورت ہیں  جس نےمعاشرے کی اس کمزورہستی کوتحفظ و تکریم بخشی ہےاورٹھنڈ ی. چھاوں میں رکھا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے