
افروز عنایت
سال میں ایک مرتبہ آنے والے اس اسلامی مہینے میں نا صرف بندے اللہ رب العزت کےانعامات کو اپنےدامن میں سمیٹتے ہیں اور اپنے رب کو
راضی کرتے ہیں بلکہ اس ماہ مبارک کا ایک فائدہ اپنے نفس کی تربیت کرنا بھی ہے - یقیناً ہم گناہ گاروں نے اس ماہ میں اپنی ٹوٹی پھوٹی عبادات سے اپنے رب کو راضی کرنےکی کوشش کی ہوگی اوریہ گمان بھی ہےکہ میرا اللہ ہم سے یقیناً راضی ہوگیا ہوگا-اب ہے اگلا مرحلہ کہ کیا یہ ماہ مبارک ہماری تربیت نفس کا ذریعہ بنا۔
کتنے منظم طریقے سے سب کام ہورہے تھے، سحری میں اٹھنا اطمینان قلب سے تہجد پڑھناپھر گھر والوں کے لیے سحری بنانااور سب کا ایک دسترخوان پر بیٹھ کر سحری کرنا، مثبت طریقے سے کوئی اچھی اورنیکی کی بات ایک دوسرے سے شیئرکرنا ماشاء اللہ ۔ شروع کے دنوں میں تو بار بارگھڑی کو دیکھنا پڑتا ہےلیکن آہستہ آہستہ ہرکام خود بخود وقت پر ہونےلگا اسی طرح دن کے تمام کام بھی ترتيب واروقت پرہونے لگے یہ تو ظاہری ہمارے کام تھے لیکن نفس کی تربیت جو لازمی سلیبس تھا۔ اس ماہ مبارک کا اس میں کس حد تک ہمیں کامیابی نصیب ہوئی؟؟؟ روزہ جو ڈھال ہے بدی اور برائی سے بچنے کا، کیا وہ بدی برائیاں ہم سے چھٹ گئیں روزہ کی حالت میں تو ہم نے ان برائیوں سے بچنے کی کوشش کی کہ کہیں ہمارا روزہ اکارت نہ جائے ۔ سوال یہ ہےکہ تیس دن کی اس مشق سے ہماری تربیت ہوسکی ان برائیوں سے بچنے کی عارت پختہ ہوئی؟؟ اکثر لوگوں سے سنتے ہیں کہ رمضان المبارک کی وجہ سےسحری میں اٹھنے کی عادت اتنی پختہ ہو گئی ہے کہ اب تہجد کے لیے خود بخود آنکھ کھل جاتی ہے۔ سبحان اللہ
اسی طرح کوشش جاری رکھنے سے انسان اس کام کا عادی ہو جاتا ہے رمضان کے بعد اگر بندہ یہ سوچے کہ میں گناہوں سے پاک ہوگیا ہوں، اب مجھے گناہوں سے بچنا ہےنا معلوم اگلا رمضان مجھے ملے یا نہ ملے- لہٰذا اب مجھےبرائیوں سے بچنا ہے، بالکل ایسے جب بندہ حج کرکے واپس اتا ہے تو اسے یقین ہوتا ہےکہ وہ گناہوں سے پاک ہو گیا ہےتو وہ پھونک پھونک کر قدم اٹھاتا ہے کہ پھرناجانے ایسا موقع نصیب ہو یا نہ ہو۔
مجھے اب برائیوں سے دور رہنا ہے یقین کریں کہ یہ سوچ انسان کوبرائیوں سے بچانےکےلیےڈھال کا کام دیتی ہے ہےبالکل اسی طرح ہم رمضان میں اپنے نفس پر آراستہ کی ہوئی اس ڈھال سےتربیت نفس کا کام لے سکتے ہیں بس ہر وقت یہ سوچ ذہن میں ہونی چاہیےکہ میں نے بڑی مشکل اور محنت سے اپنا دامن برائیوں سےدھوڈالا ہے،اب مجھے اسے دوبارہ میلا نہیں کرنا - یقیناً یہ سوچ ہمیں گناہوں سے بچا سکتی ہے انشاء اللہ
اد




































