
افروز عنایت
پاکستان میں عموماً دیکھا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے آتے ہی مساجد بھرجاتی ہیں بچےبوڑھےجوان غرض ہرعمر کے لوگ بڑی رغبت سےاذان کے ہوتے ہی مساجد کی
طرف چل پڑتے ہیں۔ نماز کے بعد ان نمازیوں میں سےکئی وہاں رک کر تلاوت قرآن پاک بھی کرتے ہیں ۔ سبحان الله
یعنی اس ماہ مبارک میں مساجد میں روح پرورمناظر اور رونق نظرآتی ہےلیکن انتہائی افسوس سےکہنا پڑتا ہےکہ ان نمازیوں میں سے کچھ مسجد سے باہرنکلتے ہی اپنی پرانی روش پر جاتے ہیں۔
جی ہاں اپنی عادات کے مطابق بولنا ،لڑنا،جھگڑنا،جھوٹ، دھوکے بازی غیبت وغیرہ یعنی اس ماہ مبارکہ میں بھی اپنے معاملات زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں لاتےاس طرح وہ حقوق العباد کی ادائیگی سےمحروم رہتے ہیں کیاایسے لوگوں کی یہ روش ان کے لئے نقصان دہ نہیں جس سےوہ غافل ہیں پھرایسے لوگوں کو کوئی نصیحت بھی کرلے تو ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ کیا برا کیا ہےمیں نے؛؛؟؟
یعنی ایسے لوگ روزے میں صرف اللہ کی عبادت کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ حقوق الہٰی کے ساتھ ساتھ حقوق العباد بھی رضائے الٰہٰی کا ذریعہ ہیں ۔ لوگوں کےساتھ محبت سے عزت سے دھیمے لہجوں میں گفتگو کرنا، مشکل میں ان کی مدد کے لیے آگے بڑھنا، ترش رویوں سےپرہیز کرنا، جھوٹ اوردھوکے سے دوسروں کی ذات کو تکلیف دینے سے اپنی ذات کو بچانا بھی عبادت ہے اورروزہ توہےہی ایسی ڈھال جوہمیں مذکورہ بالا تمام برائیوں سےبھی بچائے اورمیرا اللہ بھی اپنےبندے کی ان ہی خوبیوں سے راضی ہوتا ہےجیسا کہ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ایک شخص اپنے مال کی وجه سے اکثر ضرورت مندوں کی مدد کرتا رہتا تھا، وہ سمجھتا تھا کہ میں نے حقوق العباد کا حق ادا کردیا ۔ ایک بزرگ نےاس سے کہا کہ یہ تو اللہ رب العزت کی طرف سے تجھے ان لوگوں کا حصہ دیا گیا تھا جسے تو ان تک پہنچاتا رہا ۔ تیراان پر کوئی احسان نہ تھا تونے اپنی طرف سے کیا نیکی کی۔
اس شخص نےپوچھا کہ وہ کیا نیکی ہوسکتی ہےجومیں اپنی طرف سےاداکروں تو اس بزرگ نے کہا کہ دوسروں کےلیےآسانیاں پیدا کر نا، راستےکاپتھر ہٹانا کہ وہ کسی لئے پریشانی کا باعث نہ بنے، یہ تیری اپنی طرف سے کی گئی نیکی ہوگی ۔سبحان الله
افسوس کے ساتھ کہوں گی کہ آج ہم میں سےبہت کم لوگ لوگوں کےلئےآسانیاں پیدا کرتےہیں،بیشک لوگوں کےساتھ مثبت رویےاورانہیں آسانیاں پہنچانا بھی عبادت ہے،جس سے میرارب راضی رہتاہے۔
الله رب العزت ہم سب کو ماہ رمضان میں اللہ رب العزت کی عبادت کے ساتھ ساتھ ایسی ہی نیکیوں کو کرنےکی توفیق عطا فرمائے جس سے الله رب العزت کے بندوں کی پریشانیاں دور ہوسکے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین




































