تعطیلات گرما

افروز عنایت

عدینہ !۔۔۔   دادو بور ہوگئی ہوں کہاں گھومنے جائیں، اتنی گرمی ہے کراچی میں  کوئی  ایسی جگہ بھی تو نہیں ۔۔

میری تو موسم گرما کی چھٹیاں بھی ختم ہونے والی ہیں۔

عدینہ کی بات غلط  نہیں  ہے موسم اچھا ہو تو بچوں کو کسی  پارک ،چڑیا گھر یا ساحل سمندر  کی سیر کروانے لیے جائیں  لیکن  اتنی شدید  گرمی میں  ان مذکورہ بالا جگہوں  کی سیر الٹا زحمت  بن جاتی ہے ۔زیادہ سے زیادہ  والدین بچوں  کو کسی شاپنگ مال  وغیرہ میں  لے جاتے ہیں  لیکن وہاں دوسرے ممالک کی طرح  ہر عمر کے بچوں کے لئے  تفریح کا سامان نہیں  میسر ہوتا ۔دوسرے ممالک میں  بچوں کے لئے  جگہ جگہ  موسم گرما  کی مناسبت سے  سمرکیمپس  منعقد کیے جاتے ہیں  جن میں  کچھ خاص میں انٹری ٹکٹ مقرر ہوتی ہے  سمرکیمپس میں مکمل طور پر ایئرکنڈیشن کی سہولت ہوتی ہے، جہاں ہر عمر کے بچوں کی  دلچسپی کے مطابق  تفریح کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں ۔ایک اینٹری  ٹکٹ میں  بچوں کو تمام تفریح  کیمپس  میں  جانے کی اور لطف اندوز ہونے کی اجازت ہوتی ہے ۔آج کل میری بیٹی  اپنے بچوں کے ساتھ  اپنے بھائی کے پاس بحرین  چھٹیاں  گزارنے گئی ہے ،بحرین ایک چھوٹا لیکن خوبصورت اور پر امن ملک ہے۔

آج یہ لوگ جس سمر کیمپ میں  بچوں کو  لے کر گئے ،وہ شہرسے باہر بنایا گیا ہے،نہایت  خوبصورت  اور ہر عمر کےبچے کی دلچسپی  کو مدنظر  رکھ کر  بنایاگیا ،یہ کیمپ نہ صرف  بچوں بلکہ بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،  اس ایک انٹری( داخلہ) ٹکٹ میں  بچوں نے بیس بچیس مزے لئے ۔یہاں تک کہ  میرا دوسال کا پوتا بھی مکمل طور پر  لطف اندوز ہوتا رہا  بلکہ وہاں کی  انتظامیہ نے اس بچے کی دلچسپی اور شرارتوں  کو دیکھ کر اس کی پانچ چھ منٹ کی الگ سے ویڈیو بھی بنائی  ،،چھ گھنٹے  اس سمرکیمپ میں  وقت گزارنے کے باوجود  بچے بور نہیں ہوئے ۔ میری بیٹی جو کہ کراچی میں  خود بھی گورنمنٹ کالج کی پروفیسر ہے۔ اس نے وہاں  کچھ ماؤں  سے بات کی جنہوں نے اسے بتایا  کہ ہم اس موسم گرما میں  دو تین مرتبہ  ضرور  بچوں کو  یہاں  تفریح کے لیے  لاتے ہیں۔ ہم ماں باپ خود آرام سے  لاؤنج   میں  بیٹھ  جاتے ہیں اور سات آٹھ گھنٹے  بچے مختلف  سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ۔ہر بچے کی کلائی میں  شناختی  بیلٹ لگادیا جاتا ہے جس پر ماں یا باپ کا فون نمبر بھی  نوٹ کردیا جاتا ہے ۔ یہ سب بچوں کی  حفاظت کے لئے کیا جاتا ہے۔

 

ہمارے پاکستان میں اکثربڑے بڑے اسکولوں کی انتظامیہ اپنےاسکولوں کے  بچوں کے لئےسمرکیمپس  کا اہتمام  کرتی ہیں  جس میں  مخصوص  سرگرمیوں  سے بچے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں  لیکن مذکورہ بالا طریقے سے  خصوصا  کراچی میں عام  بچوں کے لئے اس قسم کی تفریح کے مواقع نہ  ہونے کے  برابر  ہیں۔

کچھ لوگوں  نے بتایا کہ  کراچی کے پوش علاقوں میں  بچوں کے لئےاس قسم کی تفریح کےمقامات موجود ہیں لیکن  وہ بہت مہنگے اور عام بچوں کی  پہنچ سے دور ہیں ۔ بحرین میں  مذکورہ بالا  سمر کیمپ  سستا نہیں لیکن  وہاں  ہر بندہ اس قسم کی تفریح کو حاصل کرنے کا  اہل ہے  ۔

یہاں کی دو چیزیں متاثر کرنے والی ہیں  جو وہاں میری بیٹی نے دیکھی اور محسوس کیں، اس کا ذکر کرنا ضروری  سمجھتی ہوں، وہ یہ کہ اس سمر کیمپ میں  بیس پچیس سرگرمیوں کے لئے  الگ الگ  حصے ہیں جہاں خواتین اور مرد حضرات سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔بچے  جن کی عمر  دس ،بارہ   سال تک تھی صرف وہی اس مخصوص  کیمپ کے اندر جاسکتے تھے ۔صرف بہت چھوٹے  بچوں کی ماؤں  کو ان کے ساتھ اندر جانے کی اجازت ہے۔ اس دوران باقی بچوں کی  مائیں باہر انتظار گاہ میں آرام سے بیٹھ کر کیمرہ میں  ان کو دیکھتی  ہیں  اور یہ بچے ہر کیمپ میں پندرہ بیس منٹ اپنی پسند کی سرگرمی میں  مصروف  رہتے ہیں۔ہر قسم کے  کھیل ،پینٹنگ  اور دوسری دلچسپیوں کا سامان  فراوانی  سے موجود  ہے لیکن کوئی بچہ ایک چھوٹی سی  کلر پنسل بھی اٹھا کر نہیں  لے جاتا، یہ یہاں کے  انتظامیہ کی اعلی کارکردگی کا اور بچوں کی  ایمانداری کا بھی ثبوت ہے ۔

دیکھا جائے تو ہمارے پاکستان  میں اس  چیز کی کمی ہے، ہر شعبےمیں  اور ہر جگہ  ایمانداری کا فقدان ہے،  جس پر ہم ایک دوسرے کو  مورد الزام ٹھہراتے  ہیں ۔

یہ سب بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ  مقامی  حکومت  اور مخصوص  اداروں کو بھی اپنے اپنے  اداروں میں  عوام اور خصوصا ًبچوں  کی  سرگرمیوں ،کھیل کود اور تفریح کے لئے  پر امن ، خاص اور مناسب   ٹکٹ پر ایسے تفریح  مقامات   بنانے چاہئیں جو گرمیوں میں بھی  قابل استعمال  ہوں ۔

پچھلے ہفتے ایک خبر نظروں کے سامنے سے گزری کہ کراچی کی شدید  گرمی میں ایک علاقے کی لائیٹ بھی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ آدھا دن جاکر  ایک شاپنگ مال  میں  گزارنے پر مجبور ہوگئے جہاں  ائیر کنڈیشن  کی سہولت میں  چھوٹے سے  پلے گراونڈ میں  لوگوں نے  اپنے بچوں کے ساتھ  ادھا دن گزارا_

 اگر اس قسم کی سہولت  ہر علاقے میں  موجود ہو تو لوگ بیرون ممالک   کی طرح شاپنگ مالز میں جہاں بچوں کے  کھیل کے لئے خاص انتظامات  کئے جاتے ہیں ،اپنے بچوں کے ساتھ وہاں وقت گزار سکتے ہیں

میرا قطر اور دبئی میں  کئی مرتبہ جانے کا اتفاق ہوا  وہاں کئی ایسے مقامات  بھی بنائے گئے ہیں  جو بغیر ٹکٹ کے بھی بچوں کو اس قسم کی تفریح  مہیا کرتے ہیں __

افسوس کا مقام ہے کہ   اس وقت  وطن عزیز کو بہت سے مسائل کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے  جس سے  ہر خاص و عام  واقف ہے یہی وجہ ہے  کہ عوام کو یہ دوسری سہولیات دینے کے لئے  سوچا بھی نہیں  جارہا ۔ کچھ پارک وغیرہ بنائے گئے ہیں  لیکن وہاں کے انتظامات  تسلی بخش  نہیں  ۔ یہاں میں  عوام کے بارے میں  بھی ضرور  کہوں گی  کہ ہم خود بھی ہر جگہ گندگی پھیلانے کے عادی ہوچکے ہیں  اور سرکاری  چیزوں اور املاک کی قدر نہیں کرتے انہیں  نقصان  پہنچانے سے نہیں  گھبراتے یعنی  جیسی عوام ویسے حکمران ،ہمیں  اپنے آپ کو بھی بدلنا ہوگا۔

 

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے