
افروز عنایت
بڑے خوش نصیب انسان ہیں جنہیں اپنی آزاد سرزمین پررہنے کا شرف حاصل ہو رہاہے ۔جی ہاں یہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے
جسے ہمیں اپنے بزرگوں سے معلوم کرناچاہیے،وہ برصغیر کےکسی بھی خطے کے رہائشی تھے لیکن انہیں اس وقت کن تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا وہ انہیں ہی معلوم ہے اور جنہوں نے ہجرت کی ،اس درد کا احساس بھی وہی جانتے ہیں ۔
ہمیں تو ارض وطن اللہ رب العزت نےبغیر دکھ اٹھائے عطا کردیا ہے لیکن اب ہمارا کام اس کی حفاظت کرنا اور اسے مضبوط کرنا ہے کیونکہ اپنا وطن اپنی پہچان اور شناخت ہے ۔بیشک اس وقت حالات سنگین نوعیت کے ہیں لیکن ہمت نہیں ہارنی ۔ہر ایک اگر ایمانداری اور خلوص دل سےاپنے فرائض کا حق ادا کرے تو یہ چمن گل گلزار ہوسکتا ہے خصوصا ً ہماری نئی نسل اس وطن کے مستقبل کی معمار ہے۔ حقیقی معنوں میں معمار بن کر اس وطن کا حق ادا کرسکتی ہے کیونکہ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت اورذہین ہے ۔ اج ان مشکل حالات میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کےجوہر دکھارہی ہے۔ ہر شعبے میں ہمارے یہ نوجوان اپنے کارناموں اور صلاحیتوں سے وطن عزیز کا نام روشن کر رہے ہیں ۔
سوچئے اگر حالات سازگار ہوں ،انہیں اپنے وطن میں آگے بڑھنےکے مواقع فراہم کئےجائیں تونہ صرف یہ خود ترقی کرسکتے ہیں بلکہ اپنے وطن کا نام روشن کرسکتے ہیں اور جماعت اسلامی اس چیز کو محسوس کرتے ہوئے نوجوان نسل کوتعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان شاءاللہ یہ وطن ان نوجوانوں کی وجہ سے ضرور آگے بڑھے گا۔ ان شاءاللہ




































