
افروز عنایت
افسر۔ !-- نجمہ کی فائل کے صفحات پلٹتے ہوئے ،گڈ اپنے اکنامکس میں ماسٹر کیا ہے ،لیکن آپ کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے ،آفیسر اپنی کرسی
سے اٹھ کر اسکے بالکل قریب اکرکھڑا ہوگیا ،وہ گھبرا گئی اپنی بڑی سی چادر سے اپنے اپ کو مزید لپیٹنے لگی ۔
مس نجمہ ہمارے ادارے میں (یہ کہتے ہوئے اس نے اپنا ہاتھ نجمہ کے کندھےپر رکھ دیا )نجمہ ایک جھٹکے سے اٹھ کر کھڑی ہوگئی،جی سر اپ کیا کہنا چاہتے ہیں ؟؟
افسر۔ !--اس جاب میں آپ کو اس قسم کی صورتحال سےواسطہ تو پڑ سکتا ہے اگر آپ راضی ہیں تو ،،،، مجھے غلط نہ سمجھیں ،لیکن آپ کو یہاں اس قسم کی صورتحال سے واسطہ پڑ سکتا ہے ،
نجمہ !--(غصہ کو ضبط کرتے ہوئے) سوری میں آپ کے معیار پر نہیں اترسکتی سر(اسنے اپنا فائل اٹھایا اوردروازے کی طرف بڑھ گئی ۔نجمہ کا گھرانہ اسلامی تعلیمات سے آشنا تھا دونوں بہنیں جب گھر سے باہر نکلتی تو بڑی سے چادر نما دوپٹے سے اپنے اپ کو کور کر لیتی اج بھی وہ ضرورت کی وجہ سے یہاں ملازمت کے لئے ائی تھی اور دعا مانگتی آرہی تھی کہ اللہ میری مدد کرنا اور بیشک اس حجاب اور حیا سے متاثر ہوکر ہی افیسر نے اس سے اس قسم کا رویہ رکھا کہ یہاں اسےآزاد ماحول میں رہنا ہوگا کیونکہ وہ اسے بالکل مختلف لگ رہی تھی ۔
اس کی نیت اور پاکیزگی کی وجہ سے کچھ ہی عرصہ میں اسے ایک اسکول میں نوکری مل گئی جہاں کی مالکن خصوصاً اس کی شرم وحیا اور سنجیدگی ایمانداری سے بہت متاثر ہوئی ،حالانکہ اسے عارضی طور پر رکھا گیا تھا لیکن مالکن نے اسے اچھی تنخواہ کے ساتھ مستقل ٹیچر رکھدیا کیوں کہ اسے اسی قسم کی استانی کی ضرورت تھی ۔
کل تک جو لوگ اسے اس حجاب کا طعنہ دے رہے تھے کہ یہ تمہاری ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنےگا آج اس کی وجہ سے ہی اسے عزت اور تحفظ حاصل ہوا تھا۔بیشک ابھی بھی اسلامی تعلیمات کی پیروی کرنے والے بہت ہیں۔ ماشاءاللہ




































