حق دار کا حق

افروزعنایت

میڈم ساجدہ (اسکول کی مالکن )!-- ماہ نورصاحبہ پچھلےپانچ چھ سال سےمس امبرکوبہترین ٹیچرکےایوارڈ کے ساتھ ساتھ  دوسرے بھی  تمام  ایوارڈ

سےنوازا جارہا ہےکیا اسکول میں  باقی ٹیچر اس قابل نہیں ؟؟؟

میڈم ماہ نور !-- تمام ججزکی رائے کےمطابق فیصلہ  کیا جاتا ہے اورمس امبر واقعی میں ہرکام میں ماہر ہیں،ان کی کلاس کا ڈسپلن ماشاءاللہ  وہ تعریف کے لائق ہے ۔

میڈم ساجدہ !-- زرا اس مرتبہ اس کے کام میں کوئی بھی خامی نکال کراس کا نام ایوارڈز کی فہرست سے خاج کردو۔

میڈم ماہ نور !-- لیکن میڈم یہ تو سراسر نا انصافی ہوگی ۔

میڈم ساجدہ  !--  نا انصافی  کیوں ہوگی بلکہ دوسروں کابھلا ہو جائے گا(تھوڑی دیرخاموش رہنے کے بعد ) اورمسلسل  ہرچیز میں  اسےآگے لانے سے  اس کی ڈیمانڈ بڑھتی جائے گی ۔

مذکورہ بالا واقعہ  مجھ سے کسی نےشئیر کیا توانتہائی  افسوس ہوا کہ ہم کیوں اس طرح سے کسی کواس کے حق سے محروم  رکھتے ہیں اورخیانت کرتےہیں ،یہ تو اللہ کی طرف سےعطا کردہ  نعمتیں ہیں  جس کی وجہ سے  وہ ایوارڈ یا تعریف کا مستحق ہوتا ہے۔ بیشک  دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور انہیں اگے بڑھنے کا موقع دینا چاہیے لیکن کسی کے ساتھ ناانصافی  کرنا یا اسے پیچھے کی طرف دھکیلنا  سراسر زیادتی ہے۔

 

  اللہ رب العزت نےہربندے کوکچھ نہ کچھ  صلاحیت  ضرورعطا کی ہے، اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی سےان میں  مزید نکھار پیدا ہوسکتا ہے، لہذا فراغ دلی سے اس کا اعتراف  کرنا چاہیے۔

 

جی ہاں  مذکورہ بالا صورتحال  ہمارے معاشرے کا ایک حصہ بن چکی ہے،اکثر محکموں میں  بلکہ ہرجگہ یہی کچھ  نظر آرہا ہے کہ جو اپنی صلاحیتوں کی بنا پرآگےجاتا ہے لوگ اس کی راہ میں  رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں  اور کھل کر واضح طورپراس کی تعریف کرنےسے بھی ہچکچاتے ہیں کہ سامنے والا سرپر نہ چڑھ جائے۔  ٹھیک ہے بہت زیادہ  تعریف نہیں کرنی چاہیےلیکن اس کا جتنا حق ہے،اسے نہ دینا نا انصافی ہوگا۔ اس لئےاچھا اور معیاری کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی  اس کے لئے"ٹانک" کا کام دیتی ہے۔ اسے آگے کی طرف  لے جاتی ہے۔ میں  یہاں  اپنی مثال  دوں گی کہ مجھے ملنے والےسرٹیفکیٹ اورایوارڈ مجھے ہمیشہ  آگے بڑھنے کاراستہ  دیتے ہیں۔

 اگر کسی کےاچھے کام میں  کوئی معمولی  نقص نظرآئے تو اسے دور کرنے کوشش کرنی چاہیےناکہ اسے اس کام سے روک دیا جائے۔یہاں تک  گھروں کی چار دیواری کے اندربھی یہی  سیاست  نظر آتی ہے۔ ایک لڑکی جوسگھڑ اور اعلی تعلیم یافتہ تھی کھانابنانےمیں بھی ماہرتھی اس کی تعریف سننا اس کی ساس اورنند کو پسند نہ آیا لہذااسے شادی کےکچھ مہینے بعد ہی  ساس اورنند نےکہا کہ تم بالکل  بےمزا کھانا  بناتی ہوبہتر ہے کہ تم  گھر کے دوسرے کام کیا کرو کھانا بنانا تمہارا  کام نہیں

 

  باصلاحیت انسان سے بھی اس کے کام میں چھوٹی موٹی غلطیاں  سرزد ہو جاتی ہیں  لیکن اسے یہ کہہ کر مایوس نہیں  کرنا چاہیےکہ تم بالکل  ناکارہ ہواور اگر کسی میں  صلاحیت  اورفن موجود ہے تو فراغ دلی سےاس کا اعتراف  کرنا چاہئے بلکہ اسکی تعریف بھی ضرور کرنی چاہیے یہ اس کا  حق ہے اور اپکا اخلاقی فرض  بھی ۔

مذکورہ بالا  باتوں کا خیال رکھنے سےمعاشرتی استحکام پیدا ہوتا ہے۔ رب العزت ہم سب کو دوسروں  کے ساتھ  تعاوں کرنے کی توفیق  عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے