
افروز عنایت
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سرغ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن ،اپنا تو بن
شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری ہردور کی شاعری کہی جاسکتی ہے،یوں لگتا ہےکہ جیسے وہ ہم سے ہی مخاطب ہوں۔
ان کی شاعری میں ہرقاری کے لیےایک پیغام ہے۔ اسی لئےآج بھی انہیں اس وطن عزیزمیں ایک خاص مقام حاصل ہےاوران کی شاعری کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔
علامہ اقبال نہ صرف بحیثیت شاعرہمارے دلوں میں زندہ ہیں ۔علامہ اقبال نےبرصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے دلوں میں آزادی کی جو شمع روشن کی اورجوخواب دکھایااس کی تعبیرقائداعظم کےہاتھوں حقیقت کا روپ دھار چکی اورپاکستان ان ہی کی معرفت وجود میں آیا۔
افسوس بے حد افسوس آج ہم آزاد ہوتے ہوئےبھی دوسروں کی غلامی کرنے پرمجبور ہیں جب کہ ایک مسلمان کا مقصد حیات دوسروں سےاعلیٰ ہے،اگر ہم آج یہود ونصاریٰ کی دوستی خوشامد کرنے،مشابہت اختیارکرنے سےدورہوجائیں اوراپنے دلوں سے ان کا خوف نکال لیں تو ضرورکچھ نہ کچھ حاصل کرسکیں گے۔دیکھا جائے تواس یہود ونصاریٰ کی دوستی اور مشابہت کی وجہ سے ہم نے اپنی پہچان بھی کھودی ہے ۔ ہم اپنی ذات سے بھی بے وفائی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
آج ہم مسلمانوں کی حالت ادھا تیتر ادھا بٹیرجیسی ہے۔اب بھی وقت ہےاپنا آپ منوانےکا کیوں کہ مومن تو خود ایک قوت ہےجو دنیا اورآخرت کو پاسکتی ہے ۔




































