
افروزعنایت
شاعرمشرق علامہ اقبال کی تمام شاعری سبق آموزاورپراثرہے،خصوصاً خودی کا جو سبق علامہ اقبال کےکلام میں شامل ہے،وہ ہمیں کہیں اور نظرنہیں آتا
یوں لگتا ہے کہ ہر شعرہرزمانےاورحالات کےمطابق ہے۔ مثلاً
پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی یہ بات
تُو جھُکا جب غیر کے آگے، نہ من تیرا نہ تن
دیکھاجائےتوآج توہم اپنےآقاؤں کےآگےجھکے ہوئےہیں اوران آقاؤں کی حقیقت سےبھی ہم واقف ہیں ۔اس غلامی نےہم سے ہماری پہچان اورشناخت چھین لی ہے۔نہ تن اور نہ من ہمارارہا۔ ہمارا اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا،لباس غرض ہرچیزان کی ہم پرمسلط ہوتی جارہی ہے۔ ہم ان کی جکڑمیں قید ہوکررہ گئےہیں کہ یہ قید ہمیں قید نہیں بلکہ دنیاوی کامیابی کی ضمانت لگ رہی ہےجس میں ہم ڈوبتے ہی جارہےہیں اوردنیاوی کامیابی نےہمیں آخرت سےبیگانہ کردیا ہےلیکن آج بھی غیرت مندمسلمان ضرورکہیں نہ کہیں دل میں شرمندگی محسوس کرتا ہےکہ یہ سب کچھ غلط ہورہا ہے۔
کاش یہ شرمندگی سب کوہو اورسب اپنی اپنی اصلاح کریں،کیونکہ اس وقت مسلمانوں کی پستی کی وجہ یہی ہےکہ ہم اپنےمن کی پکارسےدورہوگئےہیں جو ہمیں بھلائی کی راہ دکھا سکتی ہے۔




































