رمضان  کی مبارک گھڑیاں اور ہماری لاپروائی

افروز عنایت

محلے میں نئی پڑوسن کو آئے چند ماہ ہی ہوئے تھے جلد ہی وہ سب پڑوسیوں کےساتھ  گل مل  گئی  ۔

رمضان المبارک قریب تھا جس کی  وجہ سے پورے محلے میں ہی رونق نظر آرہی تھی ۔ نئی پڑوسن

نسیمہ کے شوہر  تو صبح ہی اپنے کام پرچلےجاتے،بچوں کے اسکول اور کالج  جانے کے بعد وہ خود بھی خریداری کے لئے  گھر سے نکل پڑتی کہ رمضان کے لئے خریداری کر رہی ہوں پھر گھر آکر سارا وقت اس کا کچن میں گزرتا۔ اماں اور دوسری  پڑوسنوں  کے پوچھنے پر کہنے لگی۔۔۔  رمضان المبارک میں  افطار کے لئے ابھی سے تیاری کر لیتی ہوں ۔محلے کی تمام خواتین اس سے  رشک کرنے لگی کہ ماشاءاللہ رمضان المبارک میں عبادت کرنے کے لئے  اس نے ابھی سے منصوبہ بندی  شروع کردی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ وقت  عبادت کے لئے نکال سکے ۔

 اماں نے بھی بیٹیوں اور بہوکو تاکید کی کہ افطار اورسحری وغیرہ کےلئےکچھ کھانے پینے کی چیزیں پہلے سےبنا کر رکھدو تاکہ تم لوگوں کو بھی اچھی طرح  عبادت کے لئے وقت مل سکے۔ اس طرح پورے محلے میں نئی پڑوسن کی  دھاک بیٹھ گئی اورسب کے دل میں ان کےلئےعزت بڑھ گئی۔

رمضان المبارک کے چاند کےنظر آتے ہی اس پاس کی مسجدوں سے تراویح کےلئےاعلانات  شروع ہوگئے۔سبحان اللہ ۔ محلے کے مرد ٹولیاں  بنا کر مساجد کی طرف روانہ ہوگئے اور خواتین بھی اپنے اپنے کاموں سے فارغ ہوکر نماز عشاء اور تراویح میں مصروف ہوگئیں۔

نمازکی ادائیگی کے بعد اماں نے سب کو جلدی سونےکا حکم دیا تاکہ سحری میں جلدی اٹھ کر تہجد بھی پڑھ لیں۔

ہماری اس رہائشی عمارت میں  کل آٹھ گھر تھے اور آٹھوں گھروں کےکچن ایک دوسرے کےسامنےتھے کہ زورسے چمچ ہلانے کی آواز بھی صاف سنائی دیتی ۔ رات کے تین بجتے ہی سب کے کچن کی لائیٹس روشن ہوگئیں اور پوری عمارت میں  ہل چل مچ گئی ۔سوائے نئی پڑوسن  نسیمہ کے  گھر کے ۔ پہلے تو اماں نے سمجھا وہ سب  تہجد نماز کی ادائیگی میں  مصروف ہوں گے ،پندرہ منٹ کے بعد بھی  ان کے گھر میں  اندھیرا دیکھ کر اماں نے بھائی سے کہا  ان کے گھر کی گھنٹی بجا کر انہیں اٹھاؤ، کہیں  ان کو بغیر سحری کےروزہ نہ رکھنا پڑ جائے۔ خیر بھائی نے دوتین مرتبہ  زور سے گھنٹی بجائی تو اندر سے نیند میں  ڈوبی آوازآئی ،کون ہے بھئی۔ بھائی نے کہا  خالہ  سحری کا وقت ہوگیا ہے ،بڑی ناگواری سے  جواب  آیا ٹھیک ہے۔

اس کے بعد  کچن کی لائٹ آن ہوئی ،لیکن کوئی آواز نہیں آئی۔ اگلے دن ہم سحری پر اٹھے تو اماں خوش ہوگئی کہ آج نسیمہ کے گھر والے صحیح وقت پر اٹھ گئے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں ان کی ماسی سے پڑوسیوں کو پتا چلا کہ گھر میں کوئی روزہ نہیں رکھتا بلکہ باقاعدگی کے ساتھ دونوں وقت کا کھانا کھایا جاتا ہے پھر یہ رمضان المبارک کی تیاری ؟؟؟؟

خیر پورا ماہ شعبان تو انہوں نےرمضان المبارک کی تیاری کے لئے گزارا اور اب وہ رمضان المبارک کی مبارک گھڑیاں اکثر عید کی تیاری کے لئے بازاروں کے  چکروں میں گزارتی نظر آنے لگیں گویا اس ماہ مبارک کے انعامات ربانی سے یہ خاتون خود بھی محروم رہی اور گھر والوں کو بھی محروم رکھا۔

اللہ رب العزت ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس ماہ مبارک کی برکات اور انعامات سے اپنی ذات اور گھروالوں کو بھی مستفید کرواسکیں۔ آمین ثم امین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے

زندگی کے بدلتے زاویے۔۔۔۔۔ (بلاک)

  حسیب طاہر/ اسلام آباد

 آج طبیعت کچھ ناساز رہی۔ بلڈ پریشر کم تھا، چکر آ رہے تھے اور دل کی دھڑکن بھی معمول سے تیز تھی۔ بس پھر کیا تھا، سارا دن آرام ہی میں گزر گیا۔ صبح

... مزید پڑھیے