
شگفتہ وسیم
بارہ ربیع الاول کواس کریم ہستی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کائنات کو شرف بخشا جس کے پاکیزہ ومُصفیٰ توسل سے ذلت و رسوائی کی اتھاہ گہرائی میں
گری اورفرسودہ رسم و رواج کے شکنجوں میں جکڑی عورت کو شرف و عزت اور آزادی نصیب ہوئی، 12ربیع الاول بیٹی کو باپ کی شفقت کا سایہ، بہن کو بھائی کی چھتر چھائوں، بیوی کو شوہر کی طرف سےحفاظت کی چادر، ماں کو ’’اَلَجنۃُ تحتَ اَقدامِ الاُمھَات‘‘ کا مژدہ جاں فزا، اُستاذ کو ’’اِنَما بُعثِتُ مُعَلمَاََ‘‘ کی خوشخبری اور غلام کو آزادی کا پروانہ نصیب ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت سے قبل عورت کو پائوں کی جوتی اور نفرت و گھن کی علامت تصور کیا جاتا تھا مگر جونہی 12ربیع الاول کی پاکیزہ، شفاف شبنمی، اُجلی، نکھری، لطیف و نظیف اور محبت و شفقت کے پیکر میں ڈھلی صُبح صادق طلوع ہوئی تو اسکے ساتھ ہی ہر طرف ظلم و تشدد، جہالت و گمراہی، کثافت و غلاظت، نفرت و تعصب کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’مجھے تمنا ہے کہ میں اپنے بھائیوں سے ملتا‘‘۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’کیا ہم آپ ؐ کے بھائی نہیں ہیں؟‘‘ آپؐ نے ارشاد فرمایا ’’تم تو میرے صحابہؓ ہو اور میرے بھائی وہ لوگ ہیں جو مجھے دیکھے بغیر مجھ پر ایمان لائیں گے۔‘‘(مسند احمد)
اسی موضوع پر ایک اور حدیث پیشِ خدمت ہے۔ حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’خوش خبری ہو اُسے جس نے مجھے دیکھا، اور سات بار خوش خبری ہو اُسے جس نے مجھے نہیں دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا.
اندھیری راتوں کی تنہائیوں میں اپنے رب سے سرگوشیوں اور سسکیوں میں بھی ’’امتی، امتی‘‘ کی گردان کرنے والے سے محبت بھرا یہ رشتہ ہی تو ہے جو میرے دل میں دھڑکتا ہے، میرے خون میں گردش کرتا ہے، میری سانسوں میں مہکتا ہے، پھر کبھی محبوبؐ کی یاد میں آنکھوں سے بہتا ہے، کبھی ملنے کی تڑپ پیدا کرتا ہے تو کبھی آنکھوں میں پیاس بن کر محبوب کے دیدار کی تمنا کر بیٹھتا ہے کہ کبھی خواب میں ہی سہی مجھے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کرادے مولا! اس دائمی رشتے کی حساسیت ہی تو ہے کہ مسجد نبویؐ میں روضۂ رسولؐ کی سنہری جالیوں کے اُس پار سے وہ شفیق ہستی زخمی دلوں پر اپنی رحمت و شفقت کے پھاہے رکھتی میدانِ عمل میں جمے رہنے کے لیے حوصلہ فراہم کردیتی ہے۔. میں کیسے بیان کروں کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے میرے اس لازوال رشتے کی کیا اہمیت ہے۔ قلبی کیفیات کو تحریر کرنا بہت کٹھن معاملہ ہے، میں تو ایمان و اخلاص کی انتہائی پست حالت میں ہوں، مجھ بے عمل کی اوقات سے ماورا ہے کہ میں اس رشتے اور نسبت کا کبھی حق ادا کرسکوں۔
میں فقط خاک ہوں پر محمدؐ سے ہے نسبت میری
یہ ایک رشتہ ہے جو میری اوقات بدل دیتا ہے
مجھے شاہِ لولاکؐ اپنے ماں باپ، اولاد اور ہر شے، ہر رشتے سے بڑھ کر عزیز ہیں۔ بس یہی میری متاعِ کُل ہے، مجھے تو یہ احساس ہی سیر نہیں ہونے دیتا کہ میرے رب نے مجھے خاتم النبیین ؐ کا امتی بنایا جس کی دعائیں اور گریہ و زاری دنیاوی فتنوں سے لے کر روزِ محشر کی ہوش ربا حاضری تک اپنی امت کی کفایت کرتی ہیں۔
اے میرے رب! تُو میدانِ حشر میں ہم سب کو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب کرنا،ہم سے اس دنیاوی زندگی میں حُبِّ الٰہی اور حُبِّ رسولؐ کے تقاضے پورے کروا، پیارے نبیؐ آخری ادوار کے امتیوں کے لیے جو خوش خبری دے گئے ہیں ہمیں ان کا مستحق بنادے۔ بے شک نیک عمل کرنے اور بدعملی سے بچنے کی توفیق تیری ہی طرف سے ہے۔آمین یارب العالمین۔کیا یہی ہمارا آپؐ سے رشتہ رہ گیا کہ آپؐ نے فرمایا تھا کہ تم سب آدم کی اولاد ہو، تم میں کوئی تفریق نہیں سوائے تقوی کے، تو پھر کیا ہم نے اس کلیے کو بھلا کر دولت کو معیار نہیں بنالیا۔ کیا یہی ہے رشتہ کہ آپؐ کے ہر فرمان کو ہم نے بھلا دیا اور اپنے راستے اپنے رسول رحمتؐ سے الگ کرلیے (العیاذباللہ) لیکن آفرین ہے کہ ہم پھر بھی یہ دعوی کرتے نہیں تھکتے کہ ہمارا اپنے رسول اکرمؐ سے رشتہ ہے۔ کیا ہم اپنے دعوے کے ثبوت میں کوئی دلیل اور عمل لا سکتے ہیں، یقینا ہمارا جواب نفی میں ہوگا۔دل مُردہ دل نہیں ہے، اسے زندہ کر دوبارہ
یعنی (اس کے علاوہ ہم یہ بھی قسم کھاتے ہیں) کے تو (محمدﷺ) (اپنی تعلیم اور عمل) میں نہایت اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر قائم ہے۔
اس ارشاد ربی کا ثبوت حضور ﷺ کی روزمرہ زندگی سے ملتا ہے آپکے آنے سے عورت کو وہ مقام ملا وہ سایہ رحمت ملا کہ اس کا دنیا میں انسان کے حقوق سے مالامال کیا گیا لڑکیوں کو جو زندگہ درگور کرنے کا رواج تھا اس کا خاتمہ بھی آپﷺ کے اخلاق سے ہوا۔
آپﷺ کی سیرت ہر طبقے کے بچے کے لئے عام تھی جس کی مثال آپ کی زندگی کے بیشمار واقعات دیتے ہیں، چنانچہ ایک مرتبہ آپﷺ عید کی نماز پڑھ کر واپس آ رہے تھے کہ آپﷺ نے ایک بچے کو دیکھا جو مایوسی کی حالت میں بیٹھا تھا، آپﷺ اسے اپنے ساتھ گھر لے کر آئے اس کے ساتھ حسن سلوک کیا اور اس کے سر پہ رحمت و شفقت کا ہاتھ رکھا۔
یعنی (اس کے علاوہ ہم یہ بھی قسم کھاتے ہیں) کے تو (محمدﷺ) (اپنی تعلیم اور عمل) میں نہایت اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر قائم ہے۔
اس ارشاد ربی کا ثبوت حضور ﷺ کی روزمرہ زندگی سے ملتا ہے آپکے آنے سے عورت کو وہ مقام ملا وہ سایہ رحمت ملا اس ہے
کی محمدؐ سے وفا تُونے، تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں.


































