کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا عفریت

قدسیہ ملک /جامعہ کراچی

روز بروزکراچی کو سوچے سمجھےمنصوبے کے تحت ایک ایسی آگ میں دھکیلا جارہاہےجہاں شہریوں کےلئےبنیادی ضروریات تودور کی بات ان سے

جینے کا حق بھی چھین لیاجائے۔۔۔۔ہم کبھی کشمیر فلسطین بوسنیا کے لئے روتےتھے لیکن کراچی کےحالات کی سنگینی کو دیکھ کر اندازہ ہوتاہے کہ یہ  بیک وقت کشمیر، فلسطین جیسےمظالم کا اپنوں کےہاتھوں شکارہے۔۔۔ کہیں مجاہد کالونی جیسی کئی دہائیوں سے قائم شدہ بستیاں حکومتی ایماء پرمسمار کی جارہی ہیں تو کہیں اسٹیٹ اوربلڈرز کے ہاتھوں عوام سے ان کی خون پسینے کی کمائی چھینی جارہی ہے۔ کہیں مہنگائی بے روزگاری ہےتو کہیں اسٹریٹ کرائم جیسے آسیب شہریوں کی زندگیوں پرمسلط کئے جارہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی جنگل کا قانون ہے۔۔۔ جس کا دل چاہتاہے کلاشنکوف اوراسلحے کے زورپرنہتے شہریوں سے جان و مال عزت و آبرو وسائل چھین لیتا ہے۔۔۔ کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔۔۔

تین دن پہلے این ای ڈی کےطالب علم کواس کی جامعہ کےسامنےموبائل فون چھننےپرمزاحمت کے دوران دہشت گردوں نےگولیاں مارکرشہید کردیا۔۔۔ انجینئرنگ کے طالب علم 21 سالہ بلال کواسٹریٹ کرمنلز نے قتل کیا جو اس سے موبائل فون اور دیگر سامان چھیننا چاہتے تھےلیکن نوجوان نے ڈکیتی میں مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے اس پر گولی چلا دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

بلال ناصر نے ڈاکوؤں کو کرسی سے مارنے کی کوشش کی جب وہ اپنےدوستوں کےساتھ یونیورسٹی کے قریب چائے کی جگہ پر موجود تھا۔مقتول این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پیٹرولیم انجینئرنگ کے آخری سال کا طالب علم تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے بلال کو دو گولیاں ماریں۔ایک سینے میں اوردوسری ٹانگ میں لگی۔جائے وقوع سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔

اس کےفوری بعد آج یعنی ہفتے کی رات شہرقائد میں  دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک اورطالب علم ہلاک ہوگیا۔۔۔ کورنگی نمبر 5  میں 20 سالہ نوجوان اظہرکو ملزمان نے پندرہ ہزار کےموبائل کے لیے جا ن سے مارڈالا۔۔۔ چار دن کے اندر یہ دوسرا واقعہ پیش آیا۔۔اظہر لاء کا طالب علم تھا۔

پاکستان ٹوڈے کی ایک ماہ قبل جاری رپورٹ کےمطابق سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی  (سی پی ایل سی )کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کےمالیاتی مرکز کو اسٹریٹ کرائم کی لعنت میں خطرناک حد تک اضافے کا سامنا ہے اوراکتوبر کے مہینے میں ڈکیتی اوردیگر وارداتوں میں مزاحمت کرتے ہوئے 57 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں 211 کاریں چھینی یا چوری کی گئیں جن میں سے 49 چوری یا چھینی گئی کاریں پولیس نےبرآمد کر لیں۔ ایک ماہ کے دوران 5000 کے قریب موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں جن میں سے صرف 323 برآمد ہو سکیں۔
 سی پی ایل سی نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 2260 افراد سیل فونز سے محروم تھے، جن میں سے 39 کو برآمد کرلیا گیا۔ مزید کہا گیا ہے کہ متعدد واقعات میں 57 افراد ہلاک ہوئےجب کہ اس دوران اغوا برائے تاوان کے دو واقعات رپورٹ ہوئے۔

ایڈیشنل انسپکٹرجنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم، ملک کےمختلف حصوں خصوصاً صوبہ سندھ میں سیلاب کے بعد کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں "خطرناک اضافہ" دیکھنے میں آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کے خلاف پولیس کے ردعمل پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ "حالیہ سیلاب کے بعد، کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔

حکمران وقت کو حالات کی سنگینی کا اندازہ کرتےہوئے فوری کراچی کے حالات پرتوجہ مرکوز کرنی چاہیے۔۔۔اس ملک کے معاشی حب سے پورے ملک کی معاشی ترقی کیبڈوریں جڑی ہیں ۔اس شہر کو دہشت گردی سے بچانا اور شہریوں کے حقوق کی ادائیگی حکمرانوں کو اولین ترجیحات میں شامل کرنی ہونگی تاکہ کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنایاجاسکے۔

شہر شہر کی خبریں

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

ماہ رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا : عبد المعیز

کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور

... مزید پڑھیے

بنو قابل سب سے بڑا فری آئی ٹی ایجوکیشنل نیٹ ورک بن چکا :نوید علی بیگ 

 کراچی( نمائندہ رنگ نو ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا فری آئی

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

ایران اور امریکا میں بات چیت جاری ہے ،نتیجے میں پیش رفت کا امکان ہے : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بےبنیاد، گلوکارہ خیریت سے ہیں: اہلِ خانہ نے تصدیق کردی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، اس بات کی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

گھر کی تقسیم نہیں تنظیم (احمد شفیق )

احمد شفیق

صبح کی کاذب روشنی ابھی روشندانوں سے چھن کر اندر نہیں آئی تھی کہ "آشیانہ" نامی اس دو منزلہ مکان میں زندگی کی سرسراہٹ شروع ہو چکی تھی۔ یہ

... مزید پڑھیے

میرے دل کی بے حسی کو۔۔۔۔۔۔ (نگہت سلطانہ)

نگہت سلطانہ

اسرائیلی کنیسٹ نےسوموار 30اگست کے دن فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ،اس کے حق میں 62 اور

... مزید پڑھیے

پردیسیوں کی عید (افروز عنایت)

افروزعنایت

امریکہ میں جمعہ کے دن عید تھی لہٰذ وہاں رہائش پزیر بہن کو جمعہ کے دن عید کی مبارک دی اور حال و احوال پوچھا تو کہنے لگی الحمدللہ ویسے تو عید

... مزید پڑھیے