
کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور
معاونت کے ساتھ انہوں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ۔
عبد المعیز نے کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماہ مقدس میں کمزور ،مجبوراور پریشان حال لوگوں تک راشن پہنچایا ، پوری کوشش کی گئی کہ امانت صحیح حقدار تک پہنچے اور زیادہ سے زیادہ ضرورت مند اس سے مستفید ہوں ۔
اس موقع پر انہوں نے ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالمعیز نے کہا کہ راشن کی تقسیم میں انہوں نے خود بھرپور حصہ لیا اور مستحق خاندانوں تک راشن پہنچایا، انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ان تمام افراد کا بھی شکریہ جنہوں نے اس نیک کام میں تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ عبادت کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق کامہینہ ہوتا ہے اور ہمیں اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ مزید انہوں نے رنگِ نو کے بانی زین صدیقی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ راشن ڈرائیو ممکن ہو سکی۔
عبدالمعیز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح کے فلاحی کام جاری رکھے جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک مدد پہنچائی جائے گی، علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی خدمت قرار دیا ۔



































