
کراچی (نمائندہ خصوصی) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت اوراوشن نیٹ ورک ایکسپریس پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشترک سے
باہمت بچوں کیلئے الخدمت ہیڈ آفس میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں قائدین کلیسٹرکے رجسٹرڈ باہمت یتیم بچوں اور ان کی ماؤں نے شرکت کی ۔
تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کی ،افطار عشائیہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدقریشی ، ڈپٹی جنرل منیجر اوشن نیٹ ورک ایکسپریس پرائیویٹ لمیٹڈ تیمور بیگ اورڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر سینئر منیجر پروگرام سلیمان اطہر اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
اس موقع نوید علی بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں 34ہزار سے زائد بچوں کی کفالت کررہی ہے ،صرف کراچی میں اس وقت 2500 بچوں کی کفالت کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 140 بچے آغوش ہوم میں مقیم ہیں جہاں انہیں بہترین رہائش اور تعلیم سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ’’ باہمت ‘‘ بچے ملک وقوم کا روشن مستقبل ہیں ،ان کی تعلیم اور تربیت ضروری ہے ۔
نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت رمضان کے آغاز میں الخدمت نے کراچی کے بڑے شاپنگ مال میں انہیں عید کی شاپنگ کروائی ،ان کی مائیں اور والنٹیئرز کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی ،یہ ایک منفرد پروگرام تھا ،الخدمت ان بچوں میں خوشیاں بانٹ رہی ہے ،ان بچوں کے چہروں پر جومسرت تھی وہ ناقابل بیان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بچے بھی عام بچوں کی طرح پروان چڑھیں اور ان میں کوئی احساس محرومی نہ ہو ۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ باہمت بچے ہمارے بچے ہیں ،الخدمت جہاں ان بچوں کی گھروں پر کفالت کر رہی ہے ،وہیںبچوں اور ان کی ماؤں کی تربیت کا اہتمام کرتی ہے ،یتیموں کی کفالت سنت رسول ؐ ہے اورپورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سنت کو اپنائے۔
ڈپٹی جنرل منیجر اوشن نیٹ ورک ایکسپریس پرائیویٹ لمیٹڈ تیمور بیگ نے کہاالخدمت کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ،الخدمت یقناً بڑا کام کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ان شااللہ الخدمت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈرائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے اوشن نیٹ ورک ایکسپریس پرائیویٹ لمیٹڈکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے باہمت بچوں اوران کی ماؤں کیلئے افطار عشائیہ کا اہتمام کیا ۔انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ دل لگا کر علم حاصل کریں کیونکہ آپ ہی اس ملک کا روشن مستقبل ہیں ۔



































