محبت مجھےان جوانوں سے ہے

عالیہ عثمان

نوسالہ حذیفہ کی آوازمستقل میرےکانوں میں رس گھول رہی تھی۔وہ علامہ اقبال کی مختلف نظموں کے شعرلہک لہک کر پڑھ رہا

تھا۔  پھر وہ میرے پاس آ گیا۔ نانو میں نے آج بہت پیارا شعریاد کیا ہےسناؤں آپ کو:

محبت مجھے ان جوانوں سے ہے

ستاروں پہ  جو ڈالتے ہیں  کمند

خیروہ علامہ اقبال کا دیوانہ بچہ علامہ اقبال کےبارے میں ڈھیروں سوال کر کے ذہنی طورپرتھوڑاسیراب ہو کراپنے کھیلوں میں مگن ہو گیا،اب سوچنے کی باری ہماری تھی سوچوں کے دروا ہوئے۔

اے اقبال! آج تیری قوم تیرا قومی دن ڈری اور سہمی ہوئی جمہوریت کےساۓ میں شان و شوکت کے بغیر منا رہی ہے تو نے انہیں مملکت خداداد پاکستان کا تصور دیا اور قائداعظم جیسےعبقری رہنما کو اس کےحصول پر لگا دیا ۔

پوری قوم تیری عظمت کی احسان مند ہے اورتیری عقیدت کےگیت گاتی ہےہر طبقہ فکرتیرے افکارکا دلدادہ ہےکیونکہ تو نے سب کے لئے ان کی اپنی اپنی جگہ ہر نوع کے موتی بکھیر رکھے ہیں ۔

زندگی میں تجھے گلہ تھا  کہ "اپنے بھی خفا مجھ سےہیں بیگانےبھی ناخوش "اب اپنے بیگانےسب تجھ سے خوش ہیں کسی کو بھی تجھ سے کوئی شکایت نہیں ۔اقبال کی پہلی درسگاہ ماں کی آغوش تھی ۔اس حوالے سے ان کی شیرخوارگی کے زمانے کا واقعہ خاص طور پر بیان کیے جانے کے قابل ہے۔ علامہ اقبال کہتے ہیں کہ جب میں چھوٹا تھا تو میرے والد ڈپٹی وزیراعلیٰ بلگرامی کے ہاں ملازم تھےجو انگریز سرکار کی ملازمت کرتے تھے ۔اس وجہ سے میری ماں کو شبہ ہوا کہ ان کی آمدنی شرعا" مشکوک ہے، لہٰذا انہوں نے اپنا زیور بیچ کر ایک بکری خریدی اورمجھےاس کا دودھ پلانے لگیں۔ یہ بات اچھی طرح میرے فہم میں آگئی کہ رزق حلال ایمان کی جان ہوتا ہے اورمیں سمجھتا ہوں یہی میری والدہ کا مجھ پر احسان ہے _اقبال کو اپنی والدہ سے بے پناہ محبت تھی ان کی والدہ کا انتقال 9 نومبر 1914 کو ہوا ,9 نومبر ہی اقبال کی پیدائش کی تاریخ بھی ہے۔

اقبال نوجوانان ملت کے لئے بہت فکرمند تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کی فکری رہنمائی کی، انہوں نے اپنے کلام میں اپنے "مثالی نوجوان" کو عموما شاہین کہہ کر پکارا  ہے،اس لیے کہ ایک مثالی نوجوان میں اقبال جس قسم کے اوصاف دیکھنے کے آرزو مند ہیں۔  وہ انہیں شاہین میں نظر آتے ہیں۔ شاہین خوددار اور غیرت مند پرندہ ہے۔ بے تعلق ہے۔آشیانہ نہیں بناتا،بلند پرواز کرتا ہے چنانچہ اقبال نے جگہ جگہ شاہین کی صفات کا ذکر کیا ہےلیکن اس ذکر سے مراد نوجوانوں ہی کی سیرت و کردار ہے۔

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر

تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

عورتوں کے بارے میں علامہ اقبال کا نظریہ اسلامی تعلیمات کےعین مطابق تھا اقبال کےنزدیک کسی قوم کی بہترین روایت کا تحفظ بہت حد تک عورتیں ہی کر سکتی ہیں۔

 علامہ اقبال عورت کی تعلیم پرزوردیتےہوئےفرماتے ہیں کہ فردکی تعلیم توفرد واحدکی تعلیم ہے مگرعورت کو تعلیم دینا سارے خاندان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ اقبال خواتین کی مذہبی تعلیم کے حامی تھے ان کے مطابق خواتین اسلامی تاریخ، گھریلو معاشیات اور وزارت صحت کی تعلیم حاصل کر کے مثالی ماں اور بیوی بن سکتی ہیں۔

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں

اقبال بچوں کی تربیت کےبارے میں فکرمند ہوگئے تو ایک مکڑا اورمکھی، ایک پہاڑ اورایک  گلہریں، گاۓ اور بکری، بچے کی دعا، ماں کا خواب ،پرندے کی فریاد اور ہمدردی جیسی نظمیں لکھیں اور یہ سب نظمیں بچوں کے لیے بہت سبق آموز بھی ہیں۔

اقبال ہر قسم کے تعصب سےپاک اور دیانتدار مفکر تھےمغربی تہذیب بھی ان کی فکر میں تبدیلی نہیں لا سکی آپ نے نوجوانوں کو مغرب کی برائیوں سےبچانا چاہتے تھے مگر مغرب کےبارے میں متعصب نہ تھے۔ انہوں نے مغرب کی ترقی کی تکنیک کو سمجھنے پر زور دیا اور مسلمانوں کو مغربی قوت کے اصل راز یعنی سائنس اورٹیکنالوجی اور تنظیم کو اپنانے کی تلقین کی، اقبال کے مطابق جدید علوم کو اپنانا غیر اسلامی نہیں بلکہ یہ وہی میراث ہے جو مسلمانوں نے اپنے آباء و اجداد سے وراثت میں لی اورخواب غفلت میں گنوا دی۔

مگر وہ علم کے موتی ،کتابیں اپنے آبا کی

جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارہ

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے