
عالیہ عثمان
گھر میں آج کل ایک پراسرار سی خاموشی اور عجیب سا ماحول چھایا ہوا تھا ایسا لگ رہا تھا جیسےلاوااندر ہی اندر پک رہا ہے،کچھ انہونی سی ہے اوراس
آتش فشاں کو ایک دن پھٹ جانا ہے۔ ہرکوئی ایک دوسرے سے آنکھیں چرائے پھررہا تھا۔ایسے میں جمیلہ بیگم کچھ پریشان سی سوچوں کے تانے بانے سلجھانے میں مصروف تھیں۔ لیکن اس کا سرا ان کے ہاتھ نہیں لگ رہا تھا۔
وہ خاموشی سے حالات کا جائزہ لینے میں مصروف تھیں اور ان کےدرود، دعاؤں میں مزید اضافہ ہو چکا تھا وہ ہمیشہ کی طرح اللہ سے مدد مانگ رہی تھیں۔ سچا مومن کبھی چین سے نہیں بیٹھتابرائی کو محسوس کر کےاس کو دور کرنے کے جتن کرتا ہے۔ اور جمیلہ بیگم کا یہی حال تھا_
صبح اپنے بیٹے وجاہت کوسخت غصے کی حالت میں بڑئےپوتےپربرستے ہوئے دیکھا تھا اورجوالفاظ سنے تھے وہ سن کر ان کےقدموں تلےلگ رہا تھا جیسے زمین کھسک رہی ہے۔تمہاری یہ ہمت، تم اللہ کے غضب کو آواز دے رہے ہو۔
اس سے بہتر تھا پیدا ہوتے ہی مرجاتے،نہیں چاہیے مجھے ایسی اولاد تم اللہ کے کاموں میں دخل اندازی کرو گے تم جیسےناسور معاشرے کو گندہ کرتے ہواپنی صحبت اچھی کرو، اچھے دوستوں سے راہ و رسم بڑھاؤسدھر جاؤ اللہ ستر درجے ماؤں سے زیادہ ہم سے محبت کرتا ہے اس کی نافرمانی کرو گے تو عذاب نازل کرنے میں دیر نہیں لگاتا_
اماں خدا کے لئے اسے سمجھائیں میں جس برائی کو ختم کرنےاور اس پرآوازاٹھانے میں عرصے سے لگا ہوا ہوں یہ نا خلف میرے سارےعزائم خاک میں ملانے کے درپے ہے _یہ اپنی جینڈر تبدیل کرنے کا جانےکب سے منصوبہ بنا رہا ہے وہ تو فون پر اپنے دوست سے بات کر رہا تھا تو مجھے کچھ شک ہوا ۔
پاکستان میں ٢٠١٨ءمیں ایک قانون پاس ہوا اس قانون کے ذریعےہم جنس پرستی کا گناہ اسلامی ریاست پاکستان میں جائز قراردے دیا گیا۔لوگوں کو روزی،روٹی کے جنجال میں ایسا جکڑ دیا گیا ہے کہ سب کمانے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ ایک المیہ ہے خواجہ سراء وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اندر پیدائشی طور پر اس بات کاابہام پایا جاتا ہےکہ وہ جنسی اعتبار سےنہ مرد ہوتے ہیں نہ عورت یہ ایک قابل رحم اللہ کی تیسری مخلوق کہلاتی ہے۔
انٹر سیکس (خواجہ سرا )اور ٹرانسجینڈر دو مختلف اصطلاحیں ہیں انٹرسیکس کی آڑمیں یہ ٹرانسجینڈر کا گھناونا کھیل کھیلا جارہا ہےٹرانسجنڈراصطلاح ان افراد کے لئے استعمال ہوتی ہے جو اپنی خواہش، نفسیاتی رجحان اور مرضی کی بنیاد پر اپنی جنس تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کوئی فخر کی بات نہیں ہے اس کیفیت کو جینڈر ڈسفوریا کی بیماری کہا جاتا ہےاوراس بیماری کےمعالجین پوری دنیا اور پاکستان میں بھی موجود ہیں_
ابھی یہ قانون پاس نہیں ہوا اس کی منظوری کے بعد کوئی بھی مرد اپنے آپ کو عورت کہلوا سکتا ہے اور عورت مرد ہونے کا دعوی کر سکتی ہے اس کے نتیجے میں نادرا پابند ہے کہ اس مرد کو عورت تسلیم کرنے اور عورت کو مرد قرار دے۔۔ کیا ہمیں اچھا لگے گا کہ کوئی مرد عورتوں کے مخصوص مقامات میں داخل ہو سکےمسلم خواتین کی درسگاہیں، سوئمنگ پول، پبلک واش رومزوغیرہ وغیرہ۔ اسے یہ بھی قانونی حق حاصل ہوگا کہ وہ کسی مرد سے شادی کرسکے اورعورت، عورت سے شادی کر سکے۔ یہ ہم جنس پرستی ہوئی نا۔اس کی سنگینی کو محسوس کرنا اور اس کے نتائج کو سمجھنے کی ضرورت ہےیہ سن کر حیرت ہو گی کہ چار سال میں تقریبا 30 ہزار افراد اپنی جنس تبدیل کرنے کے لئے نادرہ سے رجوع کرچکے ہیں جبکہ ابھی بل پاس بھی نہیں ہوا خدانخواستہ بل پاس ہوجاتا ہے تو اس قوم کا اللہ حافظ ہے۔
اللہ تعالیٰ عذاب دینے میں دیر نہیں لگاتا ۔ہمیں قوم لوط کا واقعہ دہرانا ہو گا،جو قرآن پاک میں موجود ہے۔اللہ کا عذاب زلزلوں،سیلاب وباوں کی صورت میں نازل تو ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ جھنجوڑ رہا ہے خبردار کر رہا ہے۔
سینیٹر مشتاق احمدخان صاحب نے اس بل کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ان کی انتھک محنت اور کوششوں کے نتیجے میں سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی ان کی تجاویز پر غور کرے گی اور اکتوبر میں سینیٹ سے یہ بل منظور ہو گا۔
یہ قانون ہمارے خاندانی نظام، ایمان، نظام تعلیم، نظام عدل، نظام صحت ، وراثت اور تمام اسلامی اقدار کی نفی کرتا ہے۔۔اب ہمارے کرنے کے کام یہ ہیں کہ اپنے عزیزوں ،رشتہ داروں دوستوں ،کولیگز، سب کو اس بات پر آمادہ کریں اس قانون کے خلاف ، سوشل میڈیا پر آواز اٹھائیں اور کریہہ بل کو نا منظور کرائیں ہمیں اپنی زندگی میں ایسے نیک کام ضرور کرنے ہیں جو صرف ہمارے اور اللہ کے درمیان ہوں ،جن کی بنیاد اخلاص پر مبنی ہو۔ کیونکہ اصحاب غار کی طرح ہم سب کو ایک نہ ایک دن ایک چھوٹے سے غار (قبر) میں بند ہونا ہےانہوں نے اپنے نیک اعمال کا واسطہ دے کر اللہ سے غار کا دہانہ کھلوایا تھا تو کیا ہم جنت کا دروازہ نہیں کھلوا سکتے؟اللہ تعالیٰ سب کو اس برائی سے بچائے اور حکمرانوں کو عقل کے ناخن عطا فرمائے اور کافروں کے عزائم خاک میں ملائے۔



































