یوم شہدائے کشمیر

   (جب اپنی جانوں کی قربانی دے کر اذان مکمل کی گئی)

 عصمت اسامہ

  جنت ارضِ کشمیر کی تاریخ کئی صدیوں پر مشتمل ظلم و استبداد کے بالمقابل جدوجہدِ آزادی، اپنے حق خود ارادیت اور اجتماعی عدل کی خاطر ہر جبر و

بربریت سے ٹکرانے سے عبارت ہے۔ ’’یوم ِشہدائے کشمیر‘‘ان خاص دنوں میں سے ایک ہے جو تاریخ کا دھارا موڑ دیا کرتے ہیں، جو قوموں کے اجتماعی شعور کی بیداری اور ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے کے عزم کی علامت بن جاتے ہیں۔ یہ دن ایک اہم واقعہ کی یاد میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف میں منایا جاتا ہے۔یہ دن 13 جولائی 1931 کے شہدا سے اظہارِ عقیدت کرنے اور ان کی یاد تازہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنے مذہبی فریضہ ’’اذان‘‘کی ادائیگی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی تھیں۔

 

سن1931 کے اوائل میں جب کشمیر کے غیور عوام میں بھارتی قبضے کے خلاف کچھ کرنے اور غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کا عزم بیدار ہو رہا تھا، اسی اثنا میں تین ایسے واقعات پیش آئے جنہوں نے تحریک ِآزادی کو ایک نیا رخ دے دیا۔

 

پہلا واقعہ خطبہ عید کے حوالے سے پیش آیا جب جموں کے مسلمانوں کا جمِ غفیر عیدگاہ میں موجود تھا۔ خطیب صاحب نے اپنی شعلہ بیانی سے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا واقعہ کچھ اس انداز میں پیش کیا کہ حاضرین کا لہو گرما گیا، ان کا ایمان تازہ ہوگیا لیکن وہاں کے ڈوگرہ آئی جی کو گمان ہوا کہ فرعون کے عنوان سے ان کے ڈوگرہ مہاراجہ پر تنقید کی جارہی ہے۔ پس اس نے ایک پولیس انسپکٹر کے ذریعے عیدکا خطبہ جبراً رکوا دیا۔ اس پر مسلمانانِ جموں سراپا احتجاج بن کے سڑکوں پر نکل آئے کیوں کہ انہیں اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا تھا۔

 

دوسرا واقعہ شدت میں پہلے سے بھی فزوں تر تھا۔ جموں جیل میں جہاں مسلمان قیدیوں کو رکھا جاتا تھا ،وہاں کے ایک کانسٹیبل لبھو رام نے قرآن پاک کی دانستہ توہین کی۔ کلامِالہٰی کی بے حرمتی مسلمانانِ کشمیر کے لیے ناقابلِ برداشت تھی۔ ہر طرف کہرام مچ گیا۔ حالات مہاراجہ ہری سنگھ کے کنٹرول سے بھی باہر ہوگئے۔ کشمیریوں میں مذہبی شعار اور روایات کا حد درجہ احترام کیا جاتا ہے۔یہی ان کی روحانی و اخلاقی بالیدگی کا بنیادی سبب ہے۔ ان کا ایمان ہی ہے جس کے سبب نہتے معصوم عوام ابھی تک مسلح افواج کے سامنے آزادی کی شمع کے پروانے بنے کھڑے ہیں۔ تیسرا واقعہ خانقاہِ معلی' میں پیش آیا جہاں حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں میر واعظ مولانا یوسف شاہ اور شیخ عبداللہ تقریر کر رہے تھے کہ مجمع کے اندر سے ایک نوجوان "عبد القدیر" پر جوش انداز سے اٹھ کے کھڑا ہوگیا۔ یہ نوجوان کسی یورپی سیاح کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر پہنچا تھا۔اس نے کہا:۔

 

"مسلمانو! یادداشتیں پیش کرنے سے ظلم کا دور ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی قرآن پاک کی بے حرمتی رکے گی ،لہٰذا وقت آگیا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دو !"۔

 

ڈوگرہ حکومت نے محض اس تقریر کی وجہ سے اس نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرکار کے اس فیصلے کے خلاف جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے اس نوجوان کی حمایت میں جامع مسجد سری نگر میں بڑا جلسہ منعقد کیا جس میں ایک لاکھ سے زائد نفوس نے شرکت کی اور عبد القدیر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ عبد القدیر نے عوام کے جذبات کی صحیح معنوں میں دو ٹوک ترجمانی کی تھی مگر سرکار اسے سزا سناکر نشانِہ ءعبرت بنانا چاہتی تھی۔ 13 جولائی 1931 کا دن تھا جب عبد القدیر کو سنٹرل جیل میں مقدمے کی سماعت کے بعد سزا سنائی جانی تھی کہ اسی دوران نماز کا وقت آ گیا۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس مقدمہ کی سماعت کے لیے جیل کے باہر موجود تھے جب کہ دو سو کے قریب افراد جیل کے اندر جانے میں کامیاب ہوگئے۔ ن

 

ماز کا وقت تھا تو ایک شخص نے کھڑے ہوکر اذان دینا شروع کی۔ ابھی " اللہ اکبر " کی صدا بلند ہوئی تھی کہ ڈوگرہ پولیس نے فائر کھول دیا۔ مؤذن شہید ہوگیا تو ایک اور مومن آگے بڑھا اور اذان کو جاری رکھا ،اسے بھی شہید کردیا گیا مگر آفرین ہے کشمیری مسلمانوں کے جذبہ ایمانی پر کہ برستی گولیوں میں اذان کو جاری رکھا۔22کشمیری موقع پر ہی جاں بحق  ہوگئے جب کہ100سے زائد افراد زخمی ہوئے۔  بعض جگہوں پر یہ تعداد23بھی بتائی جاتی ہے۔یکے بعد دیگرے بائیس فرزندانِ توحید نے سینے پر گولیاں کھاتے ہوئے جامِشہادت نوش کرکے اذان کو مکمل کیا۔

 

 ان شہدا کو سری نگر میں " نقش بند صاحب" کے علاقے میں دفن کیا گیا۔ شیخ عبداللہ نے اپنی یادداشت میں لکھا کہ جب وہ زخمیوں کے قریب پہنچے تو ایک زخمی نے اپنے آخری پیغام میں ان سے کہا کہ" ہم نے اپنا فرض پورا کردیا ہے ،اب قوم اپنا فرض ادا کرنا نہ بھولے"۔چنانچہ جب شیخ عبداللہ کو ایک معاہدے کے نتیجے میں کشمیر کا وزیراعظم بنایا گیا تو انہوں نے ہر سال 13 جولائی کو " یومِ شہدائے کشمیر" منانے کا اعلان کیا۔

 

حالات کا تقاضا ہے کہ سفارتی،قانونی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑا جائے۔ تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ قانونِ آزادیِ ہند 1947 ریاستوں کو یہ اختیار دیتا تھاکہ وہ:۔

 

 پاکستان کے ساتھ الحاق کر لیں یابھارت کے ساتھ الحاق کر لیں،یا اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھیں

 

برطانوی اور کانگریسی رہنمائوں نے ملی بھگت سے اِس قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے سازش کے تحت ضلع گورداسپورکو بھارت میں شامل کر دیا ۔ بھارت کی چال کا آخری مہرہ کشمیر کے مہاراجہ ِہری سنگھ نے تقسیمِ ہند کے وقت کھیلا جِس نے پاکستان حکومت کے ساتھ سٹینڈ سٹل معاہدہ کیا جبکہ دوسری طرف ظلم و ستم میں پسے ہوئے کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے جد و جہد کررہی تھی- مگر جب عوام نے مہاراجہ کو ریاست کی حکمرانی سے باہر نکال پھینکا تو نام نہاد راجہ نے سٹینڈ سٹل  معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ غیر قانونی الحاق کر کے کشمیر میں بھارتی قبضہ کی راہ ہموار کی اور نتیجتاً بھارت نے اپنی فوجیں 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر میں داخل کردیں۔

کشمیرپر بھارت کا قبضہ مکمل طور پہ غیر قانونی ہے, اِس کے دلائل برطانوی مصنف ’’ایسٹر لیمب‘‘نے اپنی کتاب " کشمیر : اے ڈسپیوٹڈ لیجسی

 

 میں لکھے ہیں ، مصنف کا زیادہ اصرار اِس بات پہ ہے کہ راجہ کی جو دستاویزِ الحاق کہی جاتی ہے وہ مکمل طور غیر قانونی ہے - اس کے بقول دستاویز کے غیر قانونی ہونے کی وجوہات یہ ہیں-lالحاق غیر قانونی تھا،اس کو اسٹینڈ اسٹل ایگریمنٹ ( معاہدہ جمود)کی خلاف ورزی بھی کہا جا سکتا ہے جو کہ ریاست جموں و کشمیر نے پاکستان کے ساتھ کیا اور یہ الحاق تقسیم ِ ہند کے  اصولی طریقہ کار کے خلاف تھا-

 

 مہاراجہ ان وجوہات کی وجہ سے الحاقی دستاویز پر دستخط کرنے کے قابل نہیں تھا- مہاراجہ چوبیس اکتوبر کو بننے والی ریاست آزاد کشمیر پر کنٹرول کھو چکا ت-                                  l مہاراجہ 26 اکتوبر کو اپنا سمر کیپیٹل سری نگر چھوڑ کے بھاگ چکا تھا اورکسی بھی صورت چھوڑی ہوئی ریاست کا فیصلہ کرنے کا اہل نہیں تھا -

اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے الحاقی دستاویز کے دستخط ہونے سے پہلے ہی اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کر دی تھیں ۔( بحوالہ مراۃ العارفین انٹرنیشنل)

کشمیر کے شہدا نے اپنے لہو سے چناروں کو سرخی بخشی اور ذرے ذرے میں آزادی و حریت کا پیغام نقش کردیا ۔سید علی گیلانی مرحوم کے الفاظ آج بھی  گونج رہے ہیں ’’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے!۔‘‘

 

’’کشمیر‘‘دو ایٹمی طاقتوں  کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے جس کا منصفانہ حل ضروری ہے۔ یہ مسئلہ برسوں سے اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور کئی قراردادیں منظور کی جاچکی ہیں کہ کشمیری عوام کو آزادانہ استصواب رائے کا موقع فراہم کیا جائے، مگر بھارت کی دس لاکھ سے زائد فوج نے کشمیری عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ باوجود گھر گھر جارحانہ تلاشی لینے اور راستوں  کی ناکہ بندی کے ،بھارتی فورسز کشمیری عوام سے ان کا نظریہ، ان کا وژن اور جذبہ حریت چھیننے میں ناکام رہی ہیں۔13 جولائی  کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کتنی عظیم نعمت ہے اور اس نعمت کی حفاظت اپنے لہو کی قربانی سے کی جاتی ہے۔ 13 جولائی کے شہدائے کشمیر نے اللہ تعالیٰ کی کبریائی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی ،اسی لیے ان کا نام آج بھی زندہ ہے اور تاریخ کے سنہرے اوراق میں ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔

 

قرآن پاک میں ارشادِ الہٰی ہے:۔

 ترجمہ:" اور جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید کیے جاتے ہیں ان کی نسبت یوں بھی مت کہو کہ وہ مردہ ہیں بلکہ وہ تو(ایک ممتاز حیات کے ساتھ)زندہ ہیں لیکن تم(ان حواس سے اس حیات کا)ادراک نہیں کرسکتے"۔

 

 سر  کٹا  کر  بھی  جو  زندہ  رہیں  کرداروں  میں

وہ شہید اپنے وطن کی مٹی کے تاجداروں میں

خونِ شہید سے مہکتی ہے زمیں کی خوشبو

یہ چراغ ایسے جلتے ہیں جو اندھیاروں میں

شہادت موت نہیں، زندگی کا درجہ ہے

یہی پیغام چھپا ہوتا ہے شہ پاروں میں

جو مذہب پر ہوئے قربان، امر ہو بیٹھے

نام روشن ہیں انہی کے سبھی میناروں میں

 

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

زندگی کے حاشیے پر (زنیرہ اقبال)

زنیرہ اقبال

زندگی ایک ایسی کتاب ہے جس کے ہر صفحے پر کچھ نہ کچھ لکھا ہوتا ہے مگر عجیب بات یہ ہے کہ ہم اکثر اس کتاب کے مرکزی متن سے زیادہ اس کے حاشیوں میں لکھی ہوئی عبارتوں کو محسوس کرتے ہیں۔۔ مگر کیوں ؟کیونکہ کچھ لوگ پوری زندگی دوسروں کی کہانی کا کردار بن کر رہ جاتے ہیں۔اپنی خواہشیں، اپنے خواب اور اپنی آواز کہیں بہت پیچھے چھوڑ آتے ہیں۔۔ شاید یہی لوگ ہیں ہوتے ہیں جو زندگی کے حاشیے پر کھڑے ہوتے ہیں۔۔

"حاشیہ وہ جگہ ہے جہاں عموماً وہ باتیں لکھی جاتی ہیں جو اصل متن کا حصہ تو نہیں ہوتیں مگر متن کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں" انسان کی

...

... مزید پڑھیے

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے

خون سستا انصاف مہنگا (نازش مرتضٰی )

  نازش مرتضٰی

کراچی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اب شہریوں کو صرف ٹریفک جام، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور دھول مٹی سے نہیں بلکہ ہولناک  موت سے بھی خوف محسوس

... مزید پڑھیے