کیمرہ ہر جگہ،بصیرت کہیں کہیں

عصمت اسامہ

معاشرے میں اخلاقی تربیت اور ضمیر کے معیار کا فقدان خطرے کا الارم ہے۔ پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت غور وفکر کے کئی

دریچے وا کر رہی ہے۔ کیپٹن عاصم اسلام آباد میں اپنی گاڑی میں محوسفر تھے جب انہوں نے سڑک پر ایک مؤثر سائیکل سوار لڑکے کو اپنی ساتھی سے بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا۔وہ اس کا بازو کھینچتے ہوئے اسے کہیں لے جانا چاہتا تھا مگر لڑکی انکار کر رہی تھی۔

کیپٹن عاصم نے گاڑی روکی ،اس لڑکے کو اپنا تعارف کروایا اور اسے لڑکی پر تشدد سے باز رہنے کو کہا۔ وہ لڑکی کیپٹن عاصم کی گاڑی کے پیچھے چھپ گئی۔ بدبخت لڑکے نے دیکھا کہ وہ اپنے ناپاک ارادے میں ناکام ہوگیا ہے تو اسی وقت پستول نکال کر کیپٹن عاصم کے پاکیزہ سر میں گولی مار کے قوم کو ایک اعلیٰ دماغ سے محروم کردیا۔

یہ واقعہ مارگلہ تھانے کی حدود میں پیش آیا، چوں کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس تھا اس لئے پولیس اور انٹیلیجنس کے ادارے فوری حرکت میں آۓ اور شہادت کے آٹھ گھنٹے کے اندر قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق قاتل سعد اور اس کی کولیگ نمرہ قریبی کیش اینڈ کیری میں جاب کرتے تھے۔سعد اکثر اس لڑکی کو پک اینڈ ڈراپ دیتا تھا مگر اس بار وہ اسے کسی اور جگہ لے جانا چاہتا تھا جہاں وہ لڑکی جانے سے انکار کر رہی تھی۔

قانونی اداروں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق سعد پر پہلے بھی ایک خاتون کے اغوا کا الزام تھا مگر بعد میں فریقین میں صلح نامہ ہوگیا تھا۔ قاتل نے فرار ہوتے وقت راستے میں اپنا پستول اور سامان کا بیگ اپنے دوست کی فارمیسی میں رکھوایا ،ایک نئی شرٹ خرید کر اپنا حلیہ تبدیل کیا۔ موٹر سائیکل پر کپڑا ڈال کر اسے چھپا دیا اور بائیکیا سے روانہ ہوا۔ دوسرے شہر لاہور جانے کے لئے ٹکٹ خریدا مگر لاہور پہنچنے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا۔ اس سارے معاملے میں کئی غور طلب پہلو موجود ہیں:۔

پاک فضائیہ کے ایک قیمتی آفیسر نے ایک اجنبی خاتون کی جان وآبرو بچانے کے لئے خود کو خطرے میں ڈالا مگر وہی کیا جو ایک باضمیر اور باکردار انسان کو کرنا چاہیے تھا۔ انھوں نے ثابت کیا کہ وہ جس طرح " مادرطن" کے محافظ ہیں ،اسی طرح " دخترانِ وطن" کے بھی محافظ ہیں۔ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔کیپٹن عاصم طارق نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،ان کا رویہ ایک مثال ہے کہ ظلم و زیادتی کسی پر نہ ہونے دیں۔ اگر وہ چاہتے تو دیگر کار سواروں کی طرح وہ بھی نظر بچا کے گزر جاتے لیکن وہ رکے اور قوم کی بیٹی کو بچالیا۔

قاتل نے جس طرح پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کو غچہ دینے کی کوشش کی ،اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوئی عادی مجرم ہے ،آخر وہ اپنے ساتھ پستول رکھے ہوئے تھا اور پہلے بھی کسی خاتون کو اغوا کرچکا تھا۔ اسے سخت سزا ہونی چاہیے جو مظہر عبرت بنے۔

کئی برس پہلے اسمبلی میں زینب ریپ کیس کے قاتل کے لئے سزاۓ موت کا بل پیش کیا گیا تھا جو اس وقت منظور نہیں ہوسکا تھا،اب وہ بل منظور کیا جاۓ تاکہ قوم کی بیٹیوں کا تحفظ ممکن ہوسکے اور ہر مجرم کو سزا کا خوف ہو۔سزا کا خوف ہی جرم کو ہونے سے روکتا ہے۔یہ قانون بنایا جائے تاکہ ہماری فضائیہ کے شاہینوں کو اپنی جان سے نہ جانا پڑے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات سے گذارش ہے کہ سائیبر سیکیورٹی کی مد میں ایسے اقدامات کیے جائیں کہ انٹرنیٹ پر ہر قسم کی بیہودہ ویب سائٹس کو بلاک کیا جاۓ۔وی پی این تک رسائی کو بند کیا جائے تاکہ اس طرح کے ذہنی مریضوں کا علاج ممکن ہوپاۓ۔ جاب کرنے والی لڑکیو، اپنا تحفظ کرنا سیکھو۔ کسی اجنبی کی آفر قبول نہ کرو، موجودہ دور میں کوئی کولیگ بھی قابلِ اعتبار نہیں ہے۔

There are no free lunches!

عصر حاضر میں ہر جگہ کیمرے لگے ہوتے ہیں ،سٹورز میں ،سڑکوں پر ،راستوں میں لیکن کیا کوئی اہل بصیرت بھی ہے جو محض کنٹرول روم میں نہ بیٹھا رہے بلکہ کسی بھی جرم کو ہونے سے روک سکے ؟

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

زندگی کے حاشیے پر (زنیرہ اقبال)

زنیرہ اقبال

زندگی ایک ایسی کتاب ہے جس کے ہر صفحے پر کچھ نہ کچھ لکھا ہوتا ہے مگر عجیب بات یہ ہے کہ ہم اکثر اس کتاب کے مرکزی متن سے زیادہ اس کے حاشیوں میں لکھی ہوئی عبارتوں کو محسوس کرتے ہیں۔۔ مگر کیوں ؟کیونکہ کچھ لوگ پوری زندگی دوسروں کی کہانی کا کردار بن کر رہ جاتے ہیں۔اپنی خواہشیں، اپنے خواب اور اپنی آواز کہیں بہت پیچھے چھوڑ آتے ہیں۔۔ شاید یہی لوگ ہیں ہوتے ہیں جو زندگی کے حاشیے پر کھڑے ہوتے ہیں۔۔

"حاشیہ وہ جگہ ہے جہاں عموماً وہ باتیں لکھی جاتی ہیں جو اصل متن کا حصہ تو نہیں ہوتیں مگر متن کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں" انسان کی

...

... مزید پڑھیے

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے

خون سستا انصاف مہنگا (نازش مرتضٰی )

  نازش مرتضٰی

کراچی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اب شہریوں کو صرف ٹریفک جام، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور دھول مٹی سے نہیں بلکہ ہولناک  موت سے بھی خوف محسوس

... مزید پڑھیے