لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی ، ذمہ دار کون؟

عصمت اسامہ

کیا آپ میں سے کسی نے بیٹی کی پیدائش پرمٹھائی بانٹی ہے ؟

 میرے والد صاحب نے بانٹی ہے۔

آپ سوچیں گے کہ یہ سوال کیوں پوچھا گیا؟ اس کا ایک مقصد ہے جو اس تحریر سے واضح ہوگا۔

میں نے جو کچھ سیکھا ،جتنی تعلیم حاصل کی جو کامیابیاں حاصل کیں ،ان میں اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بعد سے سے بڑا کردار ابوجی کا تھا۔

کبھی بچپن میں دوڑ لگاتے ہوئے گر جانا

کبھی کلاس میں سیکنڈ پوزیشن آنے پر منہ بنالینا کہ فرسٹ نہیں آسکی ۔

کبھی کوئی بیج ملنے پر اپنی خوشی سب سے پہلے والدین سے شئیر کرنا۔

اس وقت لگتا تھا کہ زندگی میں سب کچھ خود بخود مل رہا ہے۔

مگر ایسا نہیں تھا ، پیچھے ابوجی کی سپورٹ تھی ۔

مادی طور پر بھی اور جذباتی طور پر بھی۔

ابو جی نے مجھے ہمیشہ " اللہ کا تحفہ" سمجھا اور اسی طرح ٹریٹ کیا۔انہوں نے کبھی بیٹی کو بوجھ نہیں سمجھا ،پھولوں کی طرح رکھا۔وہ زیادہ امیر نہیں تھے مگر دل کے سخی تھے اور بہت صاف گو بھی۔جہاں کوئی غلطی دیکھتے تھے تو مجھے اس سے آگاہ بھی کرتے تھے مگر ان کا انداز بہت سافٹ ہوتا تھا ، جیسے کسی قیمتی شے کو بڑی احتیاط سے رکھا جاتا ہے کہ ٹھیس نہ لگ جائے ۔

جب میں نے ایم اے کا امتحان پاس کیا تو انہوں نے اسپیشل آرڈر پر لڈو تیار کروائے اور ہمسایوں میں بانٹے۔مجھ سے زیادہ میرے ابو خوش تھے۔وہ میری ہر چھوٹی بڑی کامیابی کو سیلبریٹ  کیا کرتے تھے۔

My father had always made me feel: I am special!

 

میرے شوہر مزاجاً کچھ مختلف ہیں ، زندگی کے دکھ سکھ، نشیب و فراز ،بہار و خزاں نے ہم دونوں کے اندر تغیرات رونما کئے۔ گھرداری کے سب فیصلے میاں صاحب ہی کرتے رہے ہیں ( فائدہ نقصان بھی ان کے کھاتے میں رہا).

ہم کبھی ایک دوسرے سے اتفاق کرتے تھے اور کبھی اختلاف بھی۔ جب میاں صاحب روزگار کی تلاش میں ملک سے باہر چلے گئے تو ایک بات کا بہت شدت سے مجھے احساس ہوا،

اب میرے مسئلے سننے والا کوئی نہیں رہا!!

زندگی کی گاڑی دو پہیوں سے چلتی ہے ،ایک پہیہ کیسے چلائے؟

کوئی بچہ بخار سے تپ رہا ہے ، کس ڈاکٹر کو دکھاؤں؟

گھر کی کوئی مشین خراب ہوگئی ہے ،اسے کس دکان پر ٹھیک کروانے لے جاؤں؟

اولاد کے کسی سبجیکٹ میں ٹیسٹ اچھے نہیں ہورہے ،اب کیا کروں ؟

اسکول لانے لے جانے والا رکشہ ڈرائیور چھٹیاں کر رہا ہے، اس مسئلے کو کیسے حل کروں؟

ایک دن میں خود بیمار ہوگئی ،مجھے کوئی ہاسپٹل لے جانے والا نہیں تھا۔ سارے کام بھی بے ترتیب ہوگئے۔

بہت سوچنے کے بعد میاں صاحب کو فون کیا : آپ وطن واپس آجائیں، مجھ سے سارے معاملات ہینڈل نہیں ہو پا رہے۔جس دن وہ وطن واپس لوٹے ،وہ بچوں کے لئے عید جیسا دن تھا۔بچوں کے لئے باپ کی سرپرستی کا سائبان ضروری تھا۔اللہ تعالیٰ یہ سائبان ہمیشہ سلامت رکھے۔ماں کتنی ہی تعلیم یافتہ ہو ،صلاحیتوں کی مالک ہو ،وہ کبھی باپ کی کمی کو پورا نہیں کرسکتی۔ بچوں کی پرورش کے لئے ماں اور باپ دونوں ضروری ہیں۔خاندانی نظام کی بقا کے لئے باہم رفاقت لازمی ہے۔

عصر حاضر میں روز بروز خبریں تلخ ہو رہی ہیں، جرائم بڑھتے جارہے ہیں اور میڈیا بے لگام ہے ،جرم کرنے والا کوئی بھی ہوسکتا ہے مرد بھی اور عورت بھی۔جرم کی نفسیات میں اخلاقی تربیت کی کمی ،دوسرے انسانوں سے حسد ،مقابلہ بازی ، دینی تعلیمات سے دوری ،خواہشات کا غلبہ،لالچ، خود غرضی اور اس جیسے بہت سے عوامل ہوسکتے ہیں مگر کچھ فیمنسٹ تنظیمیں ہمیشہ عورت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار " مرد" کو ہی کیوں ٹھہراتی ہیں؟ ( ویسے اکثر گھریلو جھگڑوں میں عورت ہی عورت کی دشمن نکلتی ہے)۔

حال ہی میں کوئٹہ سانحہ کی جو خبر آئی ہے ،اس میں نوجوان "لیڈی ڈاکٹر ماہ نور" پر کسی نے تیزاب پھینک دیا۔ یہ بہت بڑا جرم ہے کہ ایک مسیحا جس کے شب وروز انسانی جانیں بچانے میں صرف ہوتے ہیں ،اسے نشانہ بنایا گیا۔ ہماری قومی آبادی کے تناسب سے لیڈی ڈاکٹرز کی تعداد ویسے ہی بہت کم ہے۔ خواتین کو ہر علاقے میں لیڈی ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ڈاکٹرز بھی برسوں کی محنت اور جانفشانی کے بعد اس مقام تک پہنچتی ہیں  جو ان کو نقصان پہنچائے وہ بلاشبہ کڑی سزا کا مستحق ہے لیکن یہ خبر کچھ اس طرح سے وائرل کی گئی ہے ،جیسے ہمارے معاشرے میں مرد ہی عورت کا دشمن ہے ۔مرد ہی عورت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔جیسے مرد ہی عورت کی ترقی میں رکاوٹ ہے ۔نعوذباللہ ۔ اس طرح کی سوچ ہمارے اخلاقی اور خاندانی نظام کے لیے زہرقاتل سے کم نہیں ۔نوجوان لڑکیوں کی نفسیات پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اس خبر کا دوسرا پہلو کیوں نظر انداز کردیا جاتا ہے کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والا کوئٹہ ہسپتال کا ملازم عبدالرزاق بھی ایک مرد ہی تھا! جس نے فوراً دوڑ لگا کے اور اپنی جان خطرے میں ڈال کے اس لیڈی ڈاکٹر کو بچایا ۔اس کوشش میں وہ خود بھی تیزاب سے زخمی ہوگیا۔

فیمنسٹ اور لبرل تنظیمیں ہر جرم کا ذمہ دار " مرد" کو ٹھہراتی ہیں ،سوال یہ ہے کہ مرد ہے کون؟

کیا یہ وہی بچہ نہیں ہے جو ماں کی آغوش میں پروان چڑھتا ہے؟

کیا یہ وہی بھائی نہیں ہے جو بہنوں کے کاموں کے لئے ہر وقت حاضر رہتا ہے ؟

کیا یہ مرد وہی شریکِ حیات نہیں  جس سے نکاح کے بعد عورت محفوظ ہوجاتی ہے ؟

کیا یہ مرد وہی بیٹا نہیں ہے جو والدین کے بڑھاپے کا سہارا بنتا ہے؟

سوال تو بنتا ہے 

جرم کی نفسیات کو کنٹرول کرنے کے لئے والدین ،اساتذہ، علمائے کرام ، میڈیا چینلز، ریاستی و قانونی ادارے  سبھی کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور ہر وائرل ٹرینڈ کے پیچھے بھاگنے کی بجائے ،سنی سنائی خبر پر یقین کرنے کی بجائےتحقیق کرنے کی بھی۔۔۔

 

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری

وقت: رات کے 9 بجے۔

... مزید پڑھیے

زندگی کے حاشیے پر (زنیرہ اقبال)

زنیرہ اقبال

زندگی ایک ایسی کتاب ہے جس کے ہر صفحے پر کچھ نہ کچھ لکھا ہوتا ہے مگر عجیب بات یہ ہے کہ ہم اکثر اس کتاب کے مرکزی متن سے زیادہ اس کے حاشیوں میں لکھی ہوئی عبارتوں کو محسوس کرتے ہیں۔۔ مگر کیوں ؟کیونکہ کچھ لوگ پوری زندگی دوسروں کی کہانی کا کردار بن کر رہ جاتے ہیں۔اپنی خواہشیں، اپنے خواب اور اپنی آواز کہیں بہت پیچھے چھوڑ آتے ہیں۔۔ شاید یہی لوگ ہیں ہوتے ہیں جو زندگی کے حاشیے پر کھڑے ہوتے ہیں۔۔

"حاشیہ وہ جگہ ہے جہاں عموماً وہ باتیں لکھی جاتی ہیں جو اصل متن کا حصہ تو نہیں ہوتیں مگر متن کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں" انسان کی

...

... مزید پڑھیے

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے